1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جس شہر کے کوچوں میں لگے گام محمدﷺ ۔۔ ابراہیم حسان

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏25 دسمبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جس شہر کے کوچوں میں لگے گام محمدﷺ
    حسرت ہے کہ دیکھوں وہ دروبام محمدﷺ

    ہیں حلقہ۶ آلام میں دنیا کے پجاری
    ہیں گوشہ۶ آرام میں خدّام محمدﷺ

    خوشبو کی طرح پھیلتا جاتاہے ہراک سمت
    دنیا کے ہراک گوشے میں پیغام محمدﷺ

    دکھ درد کے جھونکوں سے ہیں محفوظ وہی لوگ
    باطن میں سجالیتے ہیں جو نام محمدﷺ

    نغمات درودوں کے اگر دل میں بسالیں
    لب چومتے رہتے ہیں حسیں نام محمدﷺ

    آقا کے صحابہ ہیں ہدایت کے ستارے
    حسنین کریمین ہیں گلفام محمدﷺ

    ظلمات کا ہر نقش زمانے سے مٹادیں
    یوں عام کریں دہر میں پیغام محمدﷺ

    جس سے دل مضطر کو سکوں ہوگا میسر
    ہے کوئی وظیفہ توہے وہ نام محمد ﷺ
    ------
    ابراہیم حسان

     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں