1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جس جگہ بے بال و پر جبریل سا شہپر ہوا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏24 نومبر 2014۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جس جگہ بے بال و پر جبریل سا شہپر ہوا
    سوچتا ہوں میں وہاں مدحت سرا کیونکر ہوا

    ساقیِ کوثر کا لطفِ خاص جب مجھ پر ہوا
    بادۂ انوار سے پُر ذہن کا ساغر ہوا

    آپ جب جلوہ فروزِ مسندِ امکاں ہوئے
    ذرہ ذرہ آئینہ دارِ شہِ خاور ہوا

    ہے مسلسل نکہت و انوار کی بارش وہاں
    جس نگر ، جس انجمن میں ذکرِ پیغمبر ہوا

    جب کبھی برداشت سے باہر ہوئی فرقت کی دھوپ
    سایہ افگن دامنِ رحمت وہیں مجھ پر ہوا

    ان کے در سے مل گیا پروانۂ بخشش مجھے
    مجھ سے عاصی پر بھی لطفِ شافعِ محشر ہوا

    وجہِ تکوینِ جہاں کی نعت لکھی جب ایاز
    آئینہ ایک ایک حرفِ کُن فکاں مجھ پر ہوا
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ ہہت اعلی کلام ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں