1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جسمانی اعصاب کی مرمت کے بعد ازخود ختم ہوجانے والا انقلابی پیوند

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏17 اکتوبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    واشنگٹن: امریکی ماہرین نے جسم کے اندر کام کرنے والا ایک ایسا انقلابی آلہ بنایا ہے جو بدن کے اندر شکستہ اعصاب اور نسوں کو بجلی کے جھماکے دے کر انہیں تیزی سے صحت یاب کرے گا اور اس کے بعد بدن کے اندر گھل کر ختم ہوجائے گا۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے ازخود ختم ہونے والا (بایو ڈگریڈیبل) پیوند بنایا ہے جو ہلکی قوت کی بجلی خارج کرکے متاثرہ اعصاب کی مرمت کرتا ہے اور پھر قدرتی طور پر گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ یہ کمر کی نسیجوں سے جڑ کر یا لپٹ کر مسلسل ہلکی بجلی خارج کرتا رہتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ دماغ اور جسم کے مختلف اعضا بالخصوص کمر سے لپٹے اعصاب ’ یریفرل اعصاب‘ کہلاتے ہیں اور چوٹ کی صورت میں شدید متاثر ہوتے ہیں تاہم یہ دوبارہ سے اُگ سکتے ہیں مگر یہ عمل بہت سست ہوتا ہے۔ مریض ہاتھ پیروں اور جسم کو سُن محسوس کرتا ہے اور بدن میں سوئیاں چبھتی ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں