1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جذبہ عشق پھر مچلتا ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏2 فروری 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    جذبہ عشق پھر مچلتا ہے
    ڈھلتے ڈھلتے یہ چاند ڈھلتا ہے
    پوچھتی پھر رہی ہے اوس ابھی
    پھول کب پیرہن بدلتا ہے
    میں تو چلتا ہوں تیری یاد کے ساتھ
    راستہ میرے ساتھ چلتا ہے
    تیرے آنگن میں شب اترتی ہے
    تیری کھڑکی سے دن نکلتا ہے
    خوشبوئیں خوشبوؤں سے ملتی ہیں
    کس لیے پھول ہاتھ ملتا ہے
    لاکھ نازک سہارے ہوں لیکن
    گرنے والا کہاں سنبھلتا ہے
    آرزوؤں کی فصل دل میں ہے
    چشمہ آنکھوں سے کیوں ابلتا ہے
    ہم جھلس تو رہے ہیں اے جاناں
    تیرا سورج بھی تو پگھلتا ہے
    رائے ہم کو بدلنی پڑتی ہے
    وقت کب فیصلہ بدلتا ہے
    ( لطیف ساحل )
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں