1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جدید دنیا میں بہت کچھ ہے جاننے کیلئے ... تحریر : میثم علی شاہ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جدید دنیا میں بہت کچھ ہے جاننے کیلئے ... تحریر : میثم علی شاہ

    دنیا میں بہت کچھ دلچسپ اور حیرت انگیز ہے ۔ جدید دنیا میں حیرت انگیز معلومات کی کوئی کمی نہیں بس ضرورت ہے انہیں جاننے کی ، معلومات کی ، تحقیق کی جس پر ہم زور نہیں دیتے ۔ آج ہم قارئین کیلئے ان ہی حیرت انگیز معلومات کے ساتھ حاضر ہیں جن کو پڑھ کر آپ کے علم میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ آپ یہ بھی جان پائیں گے کہ ہم علم اور معلومات کی دوڑ میں کس قدر پیچھے ہیں ۔ جدید دنیا میں ایا بہت کچھ ہے جسے ہمیں جاننا چاہئے ، ذیل میں چند حیرت انگیز معلومات آپ سب کیلئے حاضر ہیں۔
    ۔1۔شمالی کوریا اور کیوبا صرف 2 ممالک ایسے ہیں جہاں کوکا کولا فروخت نہیں ہوتی۔
    ۔2۔دنیا میں سب سے زیادہ فرانس کو دیکھنے لوگ جاتے ہیں۔
    ۔3۔انڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ چھوٹے قد کے لوگ رہتے ہیں۔
    ۔4۔ دنیا کا سب سے خاموش کمرہ ، مائیکروسوفٹ کے واشنگٹن ہیڈ کوارٹر میں ہے جہاں شور کی سطح منفی 20 ڈی بی ایہے۔
    ۔5۔ دنیا میں ہر سیکنڈ میں 4 بچے پیدا ہوتے ہیں۔
    ۔6۔دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے جاپان میں آتے ہیں۔
    ۔7۔سویڈن ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جزیرے ہیں تقریباً 221,800 جزیرے۔
    ۔8۔دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے۔
    ۔9۔بھارت کے گائوں پپلانٹری میں کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے تو مقامی لوگ111 درخت لگاتے ہیں۔
    ۔10۔ سیارہ سیچرن اور جیوپیٹر پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔
    ۔11۔ سلگز اور سنیلز (سیپیوں کا کیڑا) کے جسم پر اتنا لیسدار مادہ ہوتا ہے کہ وہ بلیڈکی نوک پر بھی باآسانی چل سکتے ہیں۔
    ۔12۔ ہاتھی میں 40000 مسلز ہوتے ہیں جبکہ انسانی جسم میں 850 مسلز ہوتے ہیں۔
    ۔13۔ لال بیگ کا سر کاٹ دیا جائے تو وہ کئی دن زندہ رہ سکتا ہے۔ اسکی موت ہو گی توبھوک سے ۔
    ۔14۔ اگر آپ سارا سال فون چارج کریں تو اس کا بجلی کا خرچ1 ڈالر سے بھی کم ہوگا۔
    ۔15۔ صدام حسین نے ایک محبت بھرا ناول بھی لکھا تھا جسکا نام تھا'' زبیبہ اور بادشاہ‘‘ یہ 2000 ء میں شائع ہوا۔
    ۔16۔ ہٹلر بڑا ہوکر پادری بننا چاہتا تھا۔
    ۔17۔ دنیا بھر میں خواتین تقریباً 18 ٹریلین ڈالرز کماتی ہیں لیکن خرچ 28 ٹریلین ڈالرز کرتی ہیں۔
    ۔18۔ روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو سے زیادہ ہے لیکن آبادی بنگلہ دیش سے بھی کم۔
    ۔19۔ ایک عام سے بڑے بادل کا وزن تقریباً 100 ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے۔
    ۔20۔ اور سب سے بہترین معلومات ، دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام'' محمد‘‘ ہے۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں