1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جدائی کے دن اب گراں ہو گئے ہیں---برائےاصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏4 دسمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    ــــــــــــ
    جدائی کے دن اب گراں ہو گئے ہیں
    کہ فرقت میں آنسو رواں ہو گئے ہیں
    ---------
    محبّت پہ میں نے جو لکھے تھے نغمے
    وہ لوگوں کے وردِ زباں ہو گئے ہیں
    --------
    دلوں میں جو الفت کے پودے لگائے
    پلے خوب پل کر جواں ہو گئے ہیں
    -----------
    ہوئے دوست میرے ہی میرے مخالف
    عدو کے مرے ہم زباں ہو گئے ہیں
    --------------
    مرے دل میں جن کے لئے چاہتیں تھیں
    نہ جانے وہ کیوں بدگماں ہو گئے ہیں
    -------------
    بہت رعب جن کا تھا دنیا پہ ساری
    وہ زیرِ زمیں بے نشاں ہو گئے ہیں
    -----------
    محبّت کو پا کر بہت خوش ہے ارشد
    جو سوئے تھے جذبے جواں ہو گئے ہیں
    -------------
     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔کس کی جدائی میں دن بھاری ہوگئے ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔کس کی آنکھوں سے؟
    ترے ہجر میں دن گراں ہوگئے ہیں
    اِن آنکھوں سے دریارواں ہوگئے ہیں
     
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محبت ملی ہے نہ کیوں خوش ہو ارشدؔ
    زمیں آسماں مہرباں ہوگئے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں