1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب شہ کونین ہے مدحت سرا فاروق کا ۔۔ندیم سلطانپوری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جب شہ کونین ہے مدحت سرا فاروق کا
    کیا رقم ہو پاے گا پھر مرتبہ فاروق کا

    جل رہا ہے آسماں پر قمقمہ فاروق کا
    تا ابد قائم رہے گا زمزمہ فاروق کا

    لاے ایماں جب نبی پر حضرت فاروق تو
    تیغ براں ہو گیا پھر حوصلہ فاروق کا

    تقویت اسلام کو ان سے ملی ہے اس لیے
    حشر تک ہوتا رہے گا تذکرہ فاروق کا

    سوکھا دریا ہو گیا فورا ہی جاری جب اسے
    عمرو ابن عاص سے رقعہ ملا فاروق کا

    نام سے ہی کانپتے ہیں دشمنان مصطفے
    اللہ اللہ کس قدر ہے دبدبہ فاروق کا

    راستہ اپنا بدل لیتا ہے شیطان لعیں
    کیوں کہ کر سکتا نہیں وہ سامنا فاروق کا

    مژدۂ نار سقر ہے دشمنوں کے واسطے
    جاے گا خلد بریں میں ہر گدا فاروق کا

    نیست و نابود کر دے دہر سے ہر ظلم کو
    اے مرے مولا! تجھے ہے واسطہ فاروق کا

    جملہ اصحاب نبی میں افضل و اعلی مقام
    پہلا ہے صدیق کا اور دوسرا فاروق کا

    جو نہ مانے فیصلہ سرکار کا اس کا ندیم
    کردو سر تن سے جدا ہے فیصلہ فاروق کا
    ------
    ندیم سلطانپوری
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں