1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب بھی سپاہیوں سے پیمبر کا پوچھیے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏31 مئی 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جب بھی سپاہیوں سے پیمبر کا پوچھیے
    خندق کا ذکر کیجیے خیبر کو پوچھیے
    بدر و احد کے قائدِ لشکر کو پوچھیے
    یا غزوہ تبوک کے سرور کو پوچھیے
    <center>ہم کو حنین و مکہ و موتہ بھی یاد ہیں
    ہم امتی بانی رسم جہاد ہیں</center>
    رسم جہاد حق کی اقامت کے واسطے
    کمزور و ناتواں کی حمایت کے واسطے
    انصاف ، امن اور عدالت کے واسطے
    خیر الممات مرگِ شہادت کے واسطے
    <center>لڑتے ہیں جس کے شوق میں ہم جھوم جھوم کر
    پیتے ہیں جامِ مرگ کو بھی چوم چوم کر</center>
    لاکھوں درود ایسے پیمبر کے نام پر
    جو حرف لاتخف سے بناتا ہوا نڈر
    <center>ہم کو یقین ہے کبھی مرتے نہیں ہیں ہم
    اور اس لیے کسی سے بھی ڈرتے نہیں‌ہیں ہم</center>
    توپ و تفنگ و دشنہ و خنجر صلیب و دار
    ڈرتے نہیں‌کسی سے محمد کے جانثار
    ماں ہے ہماری ام عمارہ سی ذی وقار
    ہم ہیں ابو دجانہ و طلحہ کی یادگار
    <center>جب بھی سپاہیوں سے پیمبر کا پوچھیے
    خندق کا ذکر کیجیے خیبر کو پوچھیے</center>
     
  2. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہم کو یقین ہے کبھی مرتے نہیں ہیں ہ

    رسم جہاد حق کی اقامت کے واسطے
    کمزور و ناتواں کی حمایت کے واسطے
    انصاف ، امن اور عدالت کے واسطے
    خیر الممات مرگِ شہادت کے واسطے
    لڑتے ہیں جس کے شوق میں ہم جھوم جھوم کر
    پیتے ہیں جامِ مرگ کو بھی چوم چوم کر
    لاکھوں درود ایسے پیمبر کے نام پر
    جو حرف لاتخف سے بناتا ہوا نڈر
    ہم کو یقین ہے کبھی مرتے نہیں ہیں ہم
    اور اس لیے کسی سے بھی ڈرتے نہیں‌ہیں ہم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں