1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا

    جہا ں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا

    لباسِ غیر نہ ہوگا بدن پہ جب اپنے

    تو کوئی سانپ نہ پھر آستیں سے نکلے گا

    وہ آسمانوں میں بانٹے گاروشنی اپنی

    وہ آفتاب اسی سرزمیں سے نکلے گا

    وطن کی ریت ذرا ایڑیاں رگڑنے دے

    مجھے یقیںہے کہ پانی یہیں سے نکلے گا

    مقابلہ تو مظفرؔ کروں اندھیروں سے

    چراغ بن کے پسینہ جبیں سے نکلے گا


     

اس صفحے کو مشتہر کریں