1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جبریل و ابلیس (از علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ(

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فرخ, ‏27 جولائی 2008۔

  1. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جبریل :as: و ابلیس

    جبریل :as:
    ھمدمِ دیرینہ! کیسا ہے جہانِ رنگ و بو؟

    ابلیس
    سوزوسازو درد و داغ و جستجوئے و آرزو

    جبریل :as:
    ہر گھڑی افلاک پر رہتی ہے تیری گفتگو
    کیا نہیں‌ممکن کہ تیرا چاکِ دامن ہو رفو؟

    ابلیس
    آہ اے جبریل تو واقف نہیں‌اس راز سے
    کر گیا سرمست مجھ کو ٹوٹ کر میرا سُبو!
    اب یہاں میری گذر ممکن نہیں، ممکن نہیں
    کس قدر خاموش ہے یہ عالمِ بے کاخ و کوُ!
    جس کی نومیدی سے ہو سوزِ درونِ کائنات
    اسکے حق میں‌"تَقنَطو" اچھا ہے یا "لَا تَقنَطو"؟

    جبریل :as:
    کھو دیئے انکار سے تُو نے مقاماتِ بُلند
    چشمِ یزداں میں فرشتوں کی رہی کیا آبرو!

    ابلیس
    ہے مری جراءت سے مشتِ خاک میں‌ذوقِ نو
    میری فتنے جامہء عقل و خرد کا تار و پو!
    دیکھتا ہے تُو فقط ساحل سے رزمِ خیر و شر
    کون طوفاں کے طمانچے کھا رہا ہے؟ میں کہ تُو؟
    خضر بھی بے دست و پا، الیاس بھی بے دست و پا
    میرے طوفاں یم بہ یم، دریا بہ دریا، جُو بہ جُو!
    گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
    قصہء آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو؟
    میں‌کھٹکتا ہوں دلِ یزداں‌میں‌کانٹے کی طرح!
    تُو فقط! اَللہ ھُو، اَللہ ھُو،اَللہ ھُو!
     
  2. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    فرخ صاحب بہت ھی اچھی گفتگوں ھے دل تڑپ اٹھتا ھے اور میں نے اس کو باربار پڑھا ھے۔ :dilphool:
     
  3. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت شکریہ پنل
    یہ علامہ اقبال رحمتہ اللہ کا خاص انداز ہے :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں