1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جانئے انڈوں کے چھلکوں کے بے شمار فوائد

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏18 جنوری 2016۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اس میں تو کوئی شک نہیں کہ انڈاایک بہترین غذا ہے لیکن اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے علاوہ بھی بہت سے اعلیٰ استعمال ہیں جبکہ اس کے چھلکوں تک کو مفید استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ کچھ ایسے ہی دلچسپ استعمالات درج ذیل ہیں۔

    * خشک جلد کیلئے انڈا بہترین ٹانک ہے۔ اس پر انڈے کی زردی لگائے، اگر جلد نارمل ہے تو زردی اور سفیدی کو ملا کر پھینٹ لیں اور جلد پر لگائیں جبکہ چکنی جلد کیلئے صرف سفیدی کا استعمال کریں۔ مطلوبہ جگہ پر لگا کر نصف گھنٹے کیلئے انتظار کریں اور پھر دھولیں۔

    * گتے یا کاغذ کو جوڑنے کیلئے اگر گوند نہیں ہے تو انڈے کی سفیدی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔
    * پودوں کو ڈالنے کیلئے قدرتی کھاد میں انڈے کے چھلکے بھی شامل کر لیں تو پودوں کو کیلشیئم کا بہترین ذریعہ دستیاب ہو جائے گا۔

    * انڈوں کو ابالنے کے بعد پانی ضائع نہ کریں بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے پودوں کو ڈالیں۔ اس میں پودوں کیلئے بہترین غذائیت ہے۔

    * انڈے کو احتیاط سے توڑ کر اس کے خول کو دو برابر حصوں میں تقسیم کریں اور پھر نصف خول میں مٹی بھر کر اس میں پودوں یا سبزیوں کے بیج دبائیں۔ ان سے نکلنے والے پودے عام پودوں کی نسبت صحتمند اور بہتر کوالٹی کے ہوں گے کیونکہ انہیں ،ول سے اضافی کیلشیئم بھی ملے گی۔ جب ننھا پودا تین انچ کا ہو جائے تو اسے زمین میں لگا دیں اور خول کو پیس کر اس کے گرد مٹی میں ڈال دیں۔ انڈوں کے کارٹن میں نصف خول والے پودے رکھے جا سکتے ہیں جو خوبصورت بھی لگیں گے۔

    * برتنوں کی صفائی کیلئے بازار سے دھاتی یا کیمیکل والی اشیائ کیوں خریدیں جب انڈوں کے خول پیس کر بہترین قدرتی چیز بنائی جا سکتی ہے۔ اسے کپڑے اور صابن کے ساتھ برتنوں کی صفائی کیلئے استعمال کریں۔
    * اگر آپ کے کچن میں نکاس کے پائپ آئے روز بند ہوتے رہتے ہیں تو سینک میں انڈوں کے کچھ خول توڑ کر ڈالیں۔ یہ پائپ میں غیر ضروری اشیائ کو جانے سے روکیں گے اور جب یہ ٹوٹ کر پائپ میں جائیں گے تو اس کی مزید صفائی بھی کریں گے۔

    * لائن میں پودوں کو حشرات سے بچانے کیلئے ان پر زہریلے سپرے کرنے کی بجائے انڈوں کے خول باریک کر کے پودوں میں پھیلا دیں۔ حشرات خود ہی بھاگ جائیں گے۔

    * انڈے رکھنے والے کارٹن میں پانی بھر کر فریزر میں رکھیں اور شاندار آئس کیوب حاصل کریں۔

    * انڈے کے خول میں ایک طرف سوراخ کر کے سفیدی اور زرداری باہر نکال لیں اور پھر خالی خول بچوں کے حوالے کریں۔ بچے سفید خول پر نہایت احتیاط اور نفاست سے پینٹنگ بنا کر بہت خوش ہوتے ہیں اور اسے اپنے شاندار فن پارے کے طور پر سجا کر رکھتے ہیں۔

    [​IMG]

     
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ معلومات۔۔۔:)
    بے شک کوئی بھی چیز اللہ رب العزت نے بےکار نہیں پیدا فرمائی:)
     
    ملک بلال اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی جو رات کو یہ آوازیں آتی ہی ں " گرم آنڈےےےےےےےےے" یہ آپ ہی ہوتے ہیں
     
    ملک بلال، دُعا اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آج کل تو میں ان آوازوں کا متنظر رہتا ہوں
     
    ملک بلال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایک وقت میں درجن انڈے کھالیتے ہیں
     
  6. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا۔۔۔۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سمجھا نہیں۔
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    مفید معلومات ہیں
    بہت شکریہ غوری جی
     
  9. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی آپ کو تنگ کر رہے ہیں ھارون بھائی۔۔۔:wsp:
     
    ھارون رشید اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
  11. آزاد حسین
    آف لائن

    آزاد حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2016
    پیغامات:
    51
    موصول پسندیدگیاں:
    27
    ملک کا جھنڈا:
    بہترین معلومات ہیں
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی مزید پھیل سکتے ہیں تنگ نہیں ہو سکتے
     
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کوئی ہدف مقرر کردے تو سمارٹ ہونے میں کتنی محنت کرنا پڑتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں