1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جامی پر پابندی عائد کی جاتی ہے

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از حماد, ‏26 جولائی 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    کسی فورم کے ایڈمن کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ بات بات پر لوگوں کو گفتگو میں ٹوکے اور اپنے صارفین کو کھلے دل و دماغ کے ساتھ بولنے سے منع کرے مگر اس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں ہوتا کہ اسے ہر سیاہ و سفید قبول ہے۔

    ہماری اردو شروع دن سے جس اخوت اور بھائی چارے کے انداز سے پروان چڑھ رہی تھی حال ہی میں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے حوالے سے شروع ہونے والی بحث نے اسے داغدار کر دیا ہے۔

    جن صارفین کو حقیقت حال کی خبر نہیں وہ محترم دریاب صاحب کا یہ پیغام ملاحظہ کر سکتے ہیں جو انہوں نے جامی صاحب کے بین کرنے کے حوالے سے لکھا ہے
    viewtopic.php?p=87013#p87013

    چنانچہ تمام صارفین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اپنی شوخی قلم سے ہمیں اس بات پر مجبور نہ کریں کہ ہمیں مزید کسی پر پابندی لگانی پڑے

    • آئندہ ہماری اردو میں ایسے انداز تحریر سے اجتناب کریں

    • ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ کر جھگڑے کی ترغیب نہ دیں

    • ایک دوسرے کا سامنا دلائل سے کریں اور بحث برائے بحث سے اجتناب کریں

    • دوسروں کی رائے سے عدم اتفاق پر جذباتی پن میں تہذیب کا دامن ہاتھ دے مت چھوڑیں

    • ہماری اردو کے قواعد و ضوابط کا ایک بار پھر مطالعہ کر لیں
     
  2. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم ایڈمن صاحب میں نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ ہماری اردو کے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کا حق ادا کرسکوں مگر تاہم بعض ایسے معاملات کہ جن کے ساتھ جذباتی وابستگی بہت زیادہ ہے ان پر گفتگو کرتے ہوئے قلم کبھی کبھی ضرور چوکتا رہا مگرتاہم تہزیب و شرافت کا دامن کبھی نہیں چھوٹا ہاں قلم کی کی کاٹ بعض اوقات تندی اور تیزی دکھاتی رہی لیکن الحمدللہ کہہ سکتا ہوں کہ قلم کو کبھی بھی شتر بے مہار نہیں بننے دیا ۔ ۔ ۔ ۔ رہا یہ خاص معاملہ تو اس میں بھی ہماری اردو کی ایک سینئر ترین ممبر سے ایک نووارد (گُھس بیٹھیے ) صارف نے جب مسلسل بدتمیزی اور انتہائی اخلاق سے گرئے ہوئے الفاظ استعمال کیئے باوجود اس کے وہ ہماری معزز رکن عمر میں بھی سینئر تھیں تو مجھ سے رہا نہ گیا اور کچھ سخت الفاظ میں بھی کہہ گیا جن کے لیے ہماری اردو کے تمام ممبران اور انتظامیہ دونوں سے تہہ دل سے معذرت کا طلب گار ہوں کہ ہمارے بعض الفاظ اردو ادب کا زوق رکھنے والوں کے زہنوں پر گراں گذرے ہوں گے ۔ ۔ ۔ ۔۔ بحرحال آپکا یہ تازہ اقدام اور یاد دہانی یقینا ہماری اردو اور اسکے صارفین کے لیے مفیدثابت ہوگی والسلام آپ سب کا خیر اندیش ، ، ،عابد عنائت :dilphool:
     
  3. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امیدہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    انتظامیہ نے بہت اچھا اور بروقت فیصلہ کیا ہے
    اتنے اچھے فیصلے پر میں انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

    خوش رہیں :titli:
     
  4. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    السلام و علیکم دوستو!
    میں نے اس لڑی کا بغور مشاہدہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اس میں مذہبی جنگ چھڑ چکی ہے، اگر ڈاکٹر اسرار صاحب نے کچھ غلط کہا یا میں یا آپ غلط کہہ رہے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں اور سیدھی راہ پر آئی نہ کہ آپس میں ایک دوسرے کو لعن تعن کریں، اور آبی بھائی میں آپ کو کافی سمجھدار سمجھ رہا تھا مگر آپ نے ایسی بے تکی باتوں پر بحث کی، اللہ کا شکر ہے ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد علیہ السلام سے محبت کرنے والے ہیں کسی کے آل محمد علیہ السلام سے محبت نہ کرنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، ہم صحابہ اکرم کو رضی اللہ عنہ کیوں کہتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اللہ پاک ان سے راضی ہے، تو کسی انسان کے راضی نہ ہونے سے کیا فرق پڑتا، ہم شیعہ سنی وہابی کے جھکڑے سے کب نکلیں گے، ہم لڑتے رہ جائیں گے اور یہود و نصاریٰ مزہ کرتے رہیں گے۔ لہٰذا ایسی باتیں نہ کی جائیں جس سے کسی کی دل آزای ہو۔ اور جامی صاحب آپ کو کیا پڑی کہ فالتو بحث شروع کریں، آپ کو چاہتے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پوسٹ کیا کرتے، کوئی بھی انسان کتنا بڑا ولی ہو مگر اس کی بات پر عمل کرنا ایمان کا حصہ نہیں، یہ شرف صرف ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے کہ ان کی ہر ہر بات پر ایمان رکھنا ایمان کا حصہ ہے ان کی ایک بات کو بھی نہ ماننا کفر ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے،
    اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اور حکم وقت کی مگر ان کی اختلاف ہوجائے تو اللہ اور رسول کی طرف لوٹ آﺅ
    اگر کسی عالم نے کوئی غلط بات کسی تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف لوٹ آئیں اور آپس میں اختلافات ختم کریں
    ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کےلئے
    پتہ نہیں کب یہ مسلماں ایک ہوں
    یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
    میں جامی کی ایک بات سے اتفاق کرتا ہوں
    ہم اس دنیا کی بہترین قوم ہیں
    کیونکہ اللہ فرماتا ہے
    تم وہ بہترین امت ہو جسے انسانوں کی (اصلاح کےلئے) میدان میں لایا گیا ہے(القرآن)
    تو آپ ہی بتائیں ہم بدترین کیسے ہوئے
    شاید بنت حوا امت مسلم میں سے نہیں
    کیونکہ مسلم امت بہترین قوم ہے
    امت عربی میں قوم کو کہتے ہیں
    ساری دنیا کے مسلم ایک قوم
    ساری دنیا کے کافر ایک قوم
    اسی نظریہ پر پاکستان وجود میں آیا
    اسی کے ساتھ اجازت
    اللہ نگہبان/اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سفاعت نصیب فرمائے اور ہمارے دلوں میں صحابہ کرام علیہ السلام ، اہل بیت ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل علیہ السلام
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    انتظامیہ کے اس اقدام کو سرہاتے ہیں ۔۔ جزاک اللہ۔ :dilphool:
    جامی پر عائد پابندی فورم کی اندرونی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔۔۔

    لیکن انتظامیہ کی طرف سے دو تین غیرمنصفانہ اقدامات پر پروٹیسٹ کرتا ہوں۔۔۔اور ایک نعرہ لگاتا ہوں تا کہ میری بات انتظامیہ تک پہنچ سکے۔۔۔۔

    فورم سے غیر منصفانہ اقدامات ختم کرو۔۔۔۔
    ورنہ!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیو امریکہ جیو امریکہ۔۔۔جیو بش۔ جیو بش
     
  6. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    غیر منصفانہ اقدامات سے مراد ۔۔۔۔
    قطع و برید کی سہولت کسی رکن کو دینا اور کسی کو نہیں دینا۔۔۔۔۔۔
    کسی کی بنائی ہوئی لڑی پر فورم کے دیگر ارکان کی طرف سے آپس میں‌ موضوع سے ہٹ کر بحث کرنا ۔۔۔۔اور اس پر لڑی کے موجد کی طرف سے شکایت کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دینا ۔۔۔ یہ سب اور بہت سارے غیر منصفانہ اقدامات ہیں۔۔۔
     
  7. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی سے استفسار

    اگر آپ کو ہماری اردو کی انتظامیہ سے کسی قسم کا اختلاف ہے تو کھل کر بات کریں
    میں یہ جاننا چاہوں گا کہ آپ کے اس اختلاف کے اسباب کیا ہیں اور اگر اس میں انتظامیہ کے کسی رکن کی غلطی ہوئی تو بھی آپ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا

    آپ نے قطع و برید کی سہولت اور موضوع سے ہٹ کر بات کرنے کے حوالے سے شکایت کی کیا آپ اس کی تفصیل مجھے ذاتی پیغام کی صورت میں بھیج سکتے ہیں تاکہ آپ کی پریشانی کا مناسب ازالہ ہو سکے متعلقہ پیغامات کا لنک اپنے ذاتی پیغام میں ضرور شامل کیجئے گا۔ شکریہ
     
  8. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    انتظامیہ سے یہ شکایت ہے کہ ۔۔۔۔۔

    آپ کا رویہ غیر منصافہ اس طرع ہے کہ آپ نے صرف ایک پارٹی کو کوش کیا
    آپ کو انصاف کرنا چاہے تھا
    جامی پر لگاہی ہے تو آبی ٹو کول پر بھی لگاین کیونکہ جواب میں اس نے بھی سکت الفاظ استمھال کیے ہین

    ۔۔۔۔۔۔۔۔آبی ٹو کول پرانا یورز ہے اس سے ہماری دلی وابسطگی ہو چکی ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ نا انصافی کی جایے جامی بھی ہمارے لیے آبی ٹو کول جیسا ہے

    جامی ایک بغاوت کا نام ہے ایک آواز ہے ایک سوچ ہے اسکو دبانے کی کوشش کی گی تو یہ مزید زور سے اٹھے گی
    پھر ۔
    ۔۔
    آپ کس کس پر پاپندی لگاو گے

    میرا مشورہ ہے کہ آپ دنوں پارٹیوں پر ایک ایک مہنے تک پاپندی عاہد کر دین


    (مجھے ناانصافی نظر آہی اسلیے کہہ رہا ہوں ورنہ میرا نہ تو جامی سے کوہی رشتہ ہے سواے فورم کے اور نہ آبی ٹو کول سے)
     
  9. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    مسٹر بات نئے یا پرانے کی نہیں بات اصول کی ہے ہر ذی فہم اندازہ کر سکتا ہے کہ جامی کی تحریر کیسی تھی


    بنتِ حوا کو طنزومزاح کے ذیل میں "اس ویڈیو کلپ کے لئے کوئی نیا عنوان تجویز کریں۔" کے نام سے ویڈیو کلپ لگانے پر تنبیہ کر دی گئی ہے اور وہ لڑی ڈیلیٹ کی جا رہی ہے
     
  10. پنل
    آف لائن

    پنل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جون 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    میں صرف اتنا کہوں گا کہ جب انصاف بکتا ھےتو انصاف کے ترازو میں ایک طرف فرقہ واریت ھے دوسری طرف جامی ھے۔جامی نے فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی جس سے اسکو کنارے لگا دیا گیا ھے۔تاکہ ھم لوگ کھل کر فرقہ واریت کو ہوا دے سکے۔ھم نفرت کے بیج بو سکے۔ھم ایک دوسرے گریبانوں میں ھاتھ ڈال سکے ھم ایک دوسرے کی حُرمت عزت و ناموس کی دھجیاں بکھیر سکے۔ھم وہ سبق کیوں دےکہ امت ایک ھو سکے۔امت میں تفرقہ نہ ھو ،امت میں نفرت رہے۔ہر وقت لڑای جھگڑے میں پڑی رہے۔سب فرقے ایک دوسرے سے بجائے محبت کے نفرت کریں اسی نفرت جس سے دشمن بغلیں بجاے۔
    دشمن کیا چہاتا ھے؟دشمن چہاتا ھے کہ ھم مسلمان ایک دوسرے سے بَرسَرپیکار رہے ایک دوسرے سے نفرت کرتے رہے ایک دوسرے کے گریبان چاک کرتے رہے۔ایک دوسرے کو گالی گلوچ دے۔ایک دوسرے کی عزت نہ کریں۔

    میرے لیے آبی ٹو کول اور جامی و بنت ہوا تینوں قابل احترام ھے میں تینوں کی عزت کرتا ھوں بلکہ میں تو ھماری اردو پیاری اردو میں جتنے ارکان ھےمیرے لیئے سب قابل آحترام ھے۔
    میں انتظامیہ کا بھی مشکور ھوں جس نے ایسی خوبصورت ویب سائیٹ بنائی ھے جس میں ھم لوگ اپنے اپنے خیالات ایک دوسرے سے ڈسکس کریں تاکہ مثبت سوچ پروان چڑھے۔تاکہ قوم کی سوچ میں یکسانیت نہ آے۔
    تاکہ نوجوان غلط کاموں میں نہ پڑیں۔
    آخر میں اتنا کہوں گا کہ انتظامیہ کسی کے ساتھ حق تلفی نہ کریں کسی کے ساتھ سوتیلا تو کسی کے ساتھ پیارا والا سلوک نہ کرے۔ورنہ ماتم کے سیوا کچھ نہیں بچے گا۔اور نہ میں یہ کہوں گا کسی کو بحال تو کسی بدحال نہیں کرتے۔
    ویسے میں ڈر گیا ھوں کہ اگر سچ بات منہ سے نکل گی تو گردن تن سے جُدا۔اس وجہ سے میں نے کوشش کی ھے کہ میری بات سے کسی کا دل نہ دکھے۔اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھا ھے تو میں معافی مانگتا ھوں۔
    آپ سب کا خیر اندیش ۔
    آپ سب کا دوست
    آپ سب کا خادم

    پنل :dilphool:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم پنل صاحب !
    آپکے خیالات پڑھ کر اچھا بھی لگا اور افسوس بھی ہوا۔ انصاف کی طرفداری اور فرقہ واریت کی مذمت جس طرح آپ نے فرمائی ہے وہ لائق تعریف ہے۔
    لیکن کیا مجھے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ جامی صاحب کے یہ الفاظ محبت، اخوت، رواداری، اخلاقیات، تہذیب و ادب یا اسلامی تعلیمات کی کس تعریف پر پورے اترتے ہیں ؟؟؟

    جامی ۔۔اقتباس۔۔
    آپ نے اس سارے قصے میں جامی کو ہیرو بنا کر اپنی طرفداری بھی ثابت کردی ہے۔

    آبی ٹو کول کے پچھلے سال بھر سے آج تک کے پیغامات اٹھا کر دیکھ لیں۔ انہوں نے کہیں ایسی زبان استعمال نہیں کی جیسی جامی صاحب نے آتے ہی اپنے جامے سے باہر ہو کر اپنی اخلاقی تربیت کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا تھا۔ کسی کو دوزخی بنایا، کسی کو حرامی بنایا، کسی کو شیطان بنایا، کسی کو خاتون کے درجے سے ہی ہٹا دیا اور کسی کو امریکی بن باپ کی اولاد سے جاملایا

    اور حیرت ہے پنل صاحب ! آپ جیسے فلاسفر ، انصاف، محبت، اخوت ، اور حقوقِ انسانی کے علمبردار کے لیے پھر بھی ہیرو جامی صاحب ہی ہیں ؟ کیا جامی صاحب کو اپنا ہیرو اور مبنی بر حق "مظلوم" مان کر آپ بھی یہ ثابت کررہے ہیں کہ ایسی اخلاقیات کا حامل ہی آپکا ہیرو ہے ؟ اور آپ ایسوں کے ہی دوست یا پیروکار بنتے ہیں ؟

    دشمن کیا چہاتا ھے؟دشمن چہاتا ھے کہ ھم مسلمان ایک دوسرے سے بَرسَرپیکار رہے ایک دوسرے سے نفرت کرتے رہے ایک دوسرے کے گریبان چاک کرتے رہے۔ایک دوسرے کو گالی گلوچ دے۔ایک دوسرے کی عزت نہ کریں۔

    جب تک آپ ، میں‌یا کوئی بھی " ہماری اردو کے قواعد و ضوابط" کے مطابق چلتے رہیں گے تو ہمیں سوتیلے پن کا سلوک ہونے یا گردن زنی کا خوف رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ اگر ہم کسی کی عزت و ناموس پر ہاتھ ڈالیں گے اور بداخلاقی و بدتہذیبی کی انتہاؤں کو چھونے کی کوشش کریں گے تو پھر ہماری اردو کی انتظامیہ "قواعد و ضوابط" کی خلاف ورزی " کے جرم میں کوئی بھی تادیبی کاروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

    پنل صاحب۔ گو کہ آپ نے اپنی سی کوشش کی ہے۔ لیکن یقین جانئے جامی صاحب جیسے بداخلاق و بدتہذیب کہ جو دوسرے مسلمانوں کو حرامی قرار دینا شروع کرے، شیطان کہنا شروع کردے، خواتین کے ساتھ بداخلاقی کی انتہاکرتے ہوئے انہیں خاتون کے درجے سے ہی گرانا شروع کردے اور امریکہ حرامیوں کے جیسا کہنا شروع کردے۔
    ایسے شخص کو "انصاف کا علمبردار" کہہ کر آپ نے میرا دل دکھایا ہے۔ مجھے آپ جیسے سمجھدار، حقوق و انصاف کے علمبردار اور بذاتِ خود مظلوم شخص سے ایسی توقع ہرگز نہ تھی۔

    والسلام علیکم !
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایسطرح تے نیری وچ شاپر نہیں آندے جیویں ایک غلط بندے دیاں سفارشاں آرہیاں نیں :soch:
     
  13. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !

    اس موضوع پر مزید بحث کی اجازت نہیں دی جا سکتی !‌ لہٰذا اس لڑی کو مقفل کیا جا رہا ہے ۔

    والسلام
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں