1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل کے قتل کا مقدمہ درج

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏13 اکتوبر 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق رات پونے 8 بجے 15 کے ذریعے شمع شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی اور 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

    ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان جس میں سے ایک نے شلوار قمیض اور دو نے پینٹ شرٹ پہنچ رکھی تھی،گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال بھیجا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے پانچ خول ملے تھے۔

    مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کردی گئی۔

    واضح رہےکہ مولانا ڈاکٹر عادل اور ا ن کے ڈرائیور کو گزشتہ ہفتہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں