1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جامعہ حفصہ کی طالبات کی کاروائی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پوش خان, ‏30 مارچ 2007۔

  1. پوش خان
    آف لائن

    پوش خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2007
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بی بی سی اردو سروس کے مطابق

    “مدرسے کی طالبات نے اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے جی سکس کے ایک مکان پر منگل کی شام کو چھاپہ مار کر ایک خاتون اور اس کی بہو اور بیٹی کو ’جنسی کاروبار میں ملوث ہونے پر‘ یرغمال بنا لیا تھا۔ مقامی پولیس نے طالبات کی طرف سے کی جانے والی اس کارروائی کے جواب میں مدرسے کی چار خواتین اساتذہ کو گرفتار کر لیا تھا۔“

    “جب غازی عبدالرشید سے پوچھا کہ ان کے مدرسے کی طالبات نے کس اختیار کے تحت کارروائی کی تو انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی ملک ہے اور اسلام کہتا ہے کہ برائی کو روکیں۔“

    اب آیئے اس عورت کی سنے جس کو جامعہ حفصہ کی طالبات نے اغوا کیا تھا

    “طالبات کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی خاتون شمیم اختر نے اسلام آباد کے مرکز میں واقع لال مسجد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی رات کو جامعہ حفصہ کی تیس چالیس طالبات اور تیس چالیس طلبہ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں ان کی بیٹی، بہو اور چھ ماہ کی پوتی کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لال مسجد لے آئے۔“

    “انہوں نے کہا کہ اس بدسلوکی پر انہوں نے مدرسے کی انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان سے یہ سلوک جاری رکھا گیا تو وہ ترکِ اسلام کر کے عیسائی مذہب اختیار کر لیں گی۔“

    “’میرے خیال میں اسلام کسی خاتون کو اس طرح سے مارنے پیٹنے اور رسیوں سے باندھ کر گلیوں میں گھسٹنے کی اجازت نہیں دیتا‘۔انہوں نے کہا کہ میری اس دھمکی پر ان سے ہونے والی بدسلوکی اور تشدد کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔

    “ہمیں سفید رنگ کی رسیوں سے باندہ کر ننگے پاؤں جانوروں کی طرح گھسیٹتے ہوئے مدرسہ لے گئے۔ مدرسہ پہنچ کر انہوں نے نعرے لگائے کہ شیعہ کافر کو پکڑ کر لائے ہیں‘۔“

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے جامعہ حفصہ کی طالبات نے یہ اقدام کرکے حاصل کیا کیا ہے؟ میں نے اس پر بہت بہت سوچا لیکن مجھے جامعہ حفصہ کے اس اقدام سے کسی بھی طرح کا فائدہ نظر نہیں آرہا ہے ؟


    غازی عبدالرشید کہتے ہیں یہ اسلامی ملک ہے اور اسلام کہتا ہے کہ برائی کو روکیں۔

    اب اس عقل سے عاری انتہائی بیوقوف انسان سے کوئی پوچھے اسلام میں کہاں پر لکھا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لو، اسلام پر تنقید کرنے والے ہمیشہ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے ذریعے پھیلا ہے اور غازی عبدالرشید کے طرح کے لوگ ان کو صحیح ثابت کر رہے ہیں۔

    اب اگرمان بھی لیں وہ عورتیں جنسی کاروبار میں ملوث تھیں تو کیا ان دو عورتوں کو اغواہ کرنے سے پاکستان میں برائی ختم ہوگئ ہے ؟؟

    کیاجامعہ حفصہ اپنے طلبہ و طالبات کو یہ سکھا رہا ہے کہ اسلام کے مطابق معاشرے سے برائی ختم کرنے کا یہ طریقہ ہے؟؟

    یہ اقدام انتہائی مجرمانہ حد تک کم عقلی کا ثبوت ہے، یہ طالبات اور ان کو اس طرح کا اقدام کرنے کی اجازت دینے والے پاکستانی قوم اور دین اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے بلکہ انہوں نے دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے،

    جن عورتوں کو اغواہ کیا گیا تھا اب وہ میڈیا کے سامنے قسم قسم کے الزامات لگا رہیں ہیں مثلاً “انہوں نے کہا کہ اس بدسلوکی پر انہوں نے مدرسے کی انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر ان سے یہ سلوک جاری رکھا گیا تو وہ ترکِ اسلام کر کے عیسائی مذہب اختیار کر لیں گی۔“

    اور

    “ہمیں سفید رنگ کی رسیوں سے باندہ کر ننگے پاؤں جانوروں کی طرح گھسیٹتے ہوئے مدرسہ لے گئے۔ مدرسہ پہنچ کر انہوں نے نعرے لگائے کہ شیعہ کافر کو پکڑ کر لائے ہیں‘۔“

    یہ عورتیں کوئی بھی الزام لگاسکتیں ہیں کیا جامعہ حفصہ اور طالبات ان عورتوں کوالزامات لگانے سے روک سکتیں ہیں؟

    اسلام و پاکستان کے دشمن ان الزامات کو بڑھا چڑھا کر اخباروں میں لکھ رہیں ہیں ٹی وی پر دکھا رہیں اور پوری دنیا ان الزامات کو سو فیصد صحیح مانےگی۔

    اس طرح کے اقدام سے اسلام کو اور پاکستانی قوم کے امیج کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اس کا کون ذمہ دار ہےِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    میں واضع کردوں کہ میں جنرل مشرف کی حکومت کا حمایتی نہیں ہوں بلکہ میں تو جنرل مشرف سے سخت نفرت کرتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں وہ آئین کے غدّار ہیں لیکن میں طالبان طرز کے اقدامات کا بھی سخت مخالف ہوں کیونکہ کہ محمد :saw: نے تکالیف اور ظلم برداشت کرکے لوگوں کو اور معاشرے کو سدھارا تھا نا کہ لوگوں پر ظلم کرکے۔
     
  2. پوش خان
    آف لائن

    پوش خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2007
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بی بی سی اردو ویب سائٹ پر اس عورت کے الزامات ڈنڈے مارے گئے ، رسیوں سے باندھا گیا، سونا چوری کر لیا گیا وغیرہ وغیرہ

    http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia

    اب مغرب پرست میڈیا خوب اس موقع کا فائدہ اٹھائے گا۔ لیکن اس میں میڈیا کا کیا قصور ہے ان کا تو کام ہی یہی ہے ۔
     
  3. قیس الانصاری
    آف لائن

    قیس الانصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2007
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    الووں کا دیس ہے

    السلام علیکم
    مذکورہ بالا مضمون پڑھنے کے بعد دو طرح کی باتیں میری ذہن میں
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    انصاری جی وہ باتیں بتائیں نا کونسی ہیں

    خوش رہیں
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارا مذہب برائی پر پردہ ڈالنے کی بات کرتا ہے مگر یہ تو برائی مشہوری ہورہی ہے۔
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  8. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ عورت درست کہہ رہی ہے ؟
    ایک فاحشہ عورت کی بات پر یقین کرنا بالکل بعید از عقل ہے !

    یہ بالکل بکواس ہے اور مغربی میڈیا تو ہر وقت اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسکی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اسلام کا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھایا جائے !
    اصل میں ہم لوگ وہی کچھ دیکھتے ہیں جو ہمیں دکھایا جاتا ہے !
    وہ عورت جتنی بھی گنہگار تھی،اسلام ایسے سلوک کی اجازت نہیں دیتا،اور میرا اس بات پر کامل یقین ہے کہ یہ جھوٹ ہے،ایسا نہیں ہوا ہے جو ہو عورت کہہ رہی ہے

    آخر کو اسکے “عزت دار“ بزنس میں دخل دیا گیا ہے،اور اتنے روشن خیال صدر کی موجودگی میں اسکا احتساب کیا گیا ہے !
    اور اتنے “زبردست“ قانون ترمیم ِ حد کی موجودگی میں اس سے حساب لیا گیا ہے ،اور وہ مضبوط لوگ جو کل تک اسکی پشت پناہی کرتے تھے اسکی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں،

    اور صدر محترم ٹیکسلا کے جلوس میں فرما گئے ہیں کہ جامعہ حافضہ کی طالبات گمراہ ہو گئی ہیں، خدا انکو ہدایت دے! میں کہتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے اپنے لیے ہدایت کی دعا کیوں نہیں کرتے،
    اسلامیہ جموریہ پاکستان کے صدر نے پی ٹی وی کو انٹر ویو میں اپنی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح اٹھ کر سب سے پہلے میوزک سنتا ہوں(نماز کا ذکر نہیں) ایک قوم کا لیڈر اسکے لیے ایک مثال ہوتا ہے ،کیا خیال ہے لیڈر یہ کرے گا تو قوم کیا کرے گی؟

    اور ہماری خاتونِ اول صاحبہ بھی تنگ لباس پہن کر اور مردوں سے ہاتھ ملا کر “روشن خیالی“ کے فروغ کا باعث بن رہی ہیں،
    اور کم لباس پہن کر اپنے ملک کی غربت کا رونا پوری دنیا میں رو رہی ہیں

    جس ملک میں جہاد کرنا جرم بن جائے اور دہشتگردی کہلائے،نصاب کی کتابوں سے جہاد کے متعلق مواد ختم کر دیا جائے،جہاں عوام کی رائے کی کوئی اہمیت نہ ہو،وہاں یہ طریقے نہ اختیار کیے جائیں تو اور کیا کیا جائے ؟
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فیصل سادات بھائی کے جذبات قابلِ احترام ہیں۔

    لیکن قرآن و سنت کی روح کے مطابق ایک مہذب اسلامی معاشرے کی روایات کبھی بھی یہ نہیں رہیں کہ آپ اسلامی اقدار کے نام پر ایک تماشہ بنا دو۔ اسلام کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرتا اور نہ ہی کرنے کا حکم دیتا ہے۔

    وہ عورت دھندہ کرنے والی ہے اسکا کیا ثبوت ہے؟ کیا اس پر الزام لگانے والوں میں سے کوئی اسکے ساتھ رات گذار کر آیا ہے ؟؟؟

    اس لیے میرے دوستو !!‌ اسلام اعتدال و توازن کا دین ہے۔ ہمیں ہر طرح کی انتہا پسندی سے دور رہنا چاہیئے۔
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    باجی جی ۔ بات کی اتنے مفصل انداز میں وضاحت کا شکریہ ۔ آپ کی بات درست ہے

    اور ایک چیز میں مزید Add کرتا چلوں کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں غلط اور صحیح کو اتنا گڈمڈ کردیا گیا ہے ، جھوٹ کو سچ بنا کر اور سچ کو جھوٹ بنا کر ایسی مہارت اور تکرار سے Repeatedly پیش کیا جاتا ہے کہ عام آدمی کے لیے تمیز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ایک سوال یہ بھی ہے کہ جامعہ حفصہ کی طالبات و انتظامیہ کو نفاذِ شریعت کا اعلان مشرف کے دورِ اقتدار کے 7 سال بعد ہی کیوں آیا۔ کیا اس سے پہلے مشرف صاحب شرعی اور اسلامی حکومت فرما رہے تھے جو یہ چپ سادھے بیٹھی رہیں اور اچانک جب حکومت نے نوٹس لیا کہ یہ مدرسہ یا درسگاہ سرکاری اراضی کی حدود میں بنا ہے تو فوراً اعلانِ نفاذِ شریعت فرما دیا۔

    لقد کان فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ (القرآن) کی پیروی کی جائے تو حضور نبی اکرم :saw: نے مکی دور میں‌ نفاذِ شریعت کا اعلان نہیں فرمایا۔ صحابہ کرام پر شرعی سزائیں تو نافذ نہیں‌فرمائیں۔ قصاص و دیت کے احکام اور سود کے حرام ہونے کے احکامات پہلی وحی میں‌تو نازل نہیں‌ہوگئے۔ قرآن بھی خاموش رہا، حضور :saw: کی زبانِ حق ترجمان بھی اس معاملے میں چپ رہی ۔ مکی دور میں تو صحابہ کرام کی تربیت ہوتی رہی۔ انہیں ایک بڑے انقلاب کے لیے تیار کیا جاتا رہا ۔
    پھر مدنی دور کے اوائل میں‌بھی صرف کفار و مشرکین و یہودو نصاری کے ساتھ مختلف نوعیت کے معاہدات ہی ہوتے رہے۔ حتی کہ بدر کی جنگ میں‌اعلانِ جہاد ہوا۔ پھر بھی سماجی و معاشرتی نوعیت کے اصلاحی احکامات نازل ہوئے۔ رائے عامہ کو بڑے سیاسی انقلاب کے لیے تیار اور ہموار کیا جاتا رہا۔
    حتی کہ فتح مکہ ہوا۔ پھر حضور :saw: نے حدود بھی مقرر فرمائیں۔ شرعی احکامات بھی نازل فرمائے۔ اسلامی طرزِ حکومت بھی نافذ فرمایا۔

    اگر کوئی جماعت، تنظیم، قائد، تحریک خلوصِ دل سے اور پوری اسلامی روح کے ساتھ نفاذِ شریعت چاہتی ہے تو ایک مدرسہ کی چند درجن بچیوں کے ڈنڈے تھما کر نہیں بلکہ ایک کامل حکمتِ عملی اور حضور :saw: کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرکے انقلاب مصطفوی :saw: کی منزل کی طرف قدم بڑھایا جا سکتا ہے۔

    ورنہ یہ سب کچھ سوائے ایک نادان تماشے کے شاید کچھ نہ ہوگا۔

    بقول اقبال :ra:

    گلا تو گھونٹ دیا اہلِ مدرسہ نے تیرا
    کہاں سے آئے صدا لااِلہ اِلا اللہ ؟؟؟​
     
  12. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بات تو بحث کی محتاج ہی نہیں ہے کہ وہ ایسی عورت ہے یا نہیں،وہ ایسی ہے تبھی تو اسکے خلاف کاروائی ہوئی ہے،اور کسی بھی فورم پر یہ نہیں کہا گیا کہ یہ information غلط ہے بلکہ یہی کہا جا رہا ہے کہ اس پر ایکشن غلط لیا گیا ہے
    اور اسلام کی نیک نامی کی تو آپ براہِ کرم بات ہی نہ کریں !
    جب بھی دنیا میں کوئی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو ہماری حکومت والے خود اپنے لوگوں کو پکڑنا شروع کر دیتے ہیں،جس سے دنیا پر یہ impression پڑتا ہے کہ پاکستانی دہشتگرد ہیں،اور اسکا نتیجہ یہ ہے کہ اب نیپال اور افغانستان جیسے ملکوں نے بھی اپنی ہر خربی کا الزام پاکستان پہ لگانے کی روایت شروع کر دی ہے،
    اردو کی ایک کہاوت ہے “دیر آید درستے آید“
    دیر سے سہی کوئی تبدیلی آئی تو سہی،اور ہر چیز کو کوئی متحرک چاہیے ہوتا ہے !
    جب تک یہ لوگ خود محفوظ تھے،انھوں نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی ہمت نہیں کی مگر جب خود انکی شامت آئی تو ظاہر ہے انہوں نے کچھ کرنا ہی تھا،اور یہ سب کچھ تو کافی پہلے ہو جانا چاہیے تھا !
    اور انقلاب ایسے ہی چھوٹے پیمانے پر شروع ہوتے ہیں،شروع میں لوگ کہتے ہیں کہ یہ پاگل ہیں،لالچی ہیں،حکومت سے مراعات حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر جب وہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہی پاگل لوگ ہیرو قرار دیے جاتے ہیں ، یہ بھی سننے میں آیا ہے بعض دینی حلقوں نے اسکی مخالفت کی ہے !
    ہو سکتا ہے کہ انکے پاس کوئی شرعی وجہ ہو مگر میں ذاتی طور پر اسکے حق میں ہوں !

    اور پی ٹی وی پر جو علماء تشریف لاتے ہیں ،میری گزارش ہے کہ آپ کم از کم انکو تو مستند نہ مانیں، اس چینل پر وہی پیش کیا جاتا ہے جو حکومت چاہتی ہے !
    حکومت مخالف لوگوں کو یہاں پر بولنے کا حق نہیں ہے ! اور کل میں ptv کا ایک پوگرم دیکھ رہا تھا اس میں انہوں نے جس خاتون سکالر کو بلایا تھا،اسکو تو نقاب تک کرنا نہیں آتا تھا،اسکا نقاب گفتگو کے درمیان بار بار نیچے کھسک جاتا تھا،لگتا نہیں تھا کہ انھوں نے پہلے بھی کبھی نقاب پہنا ہوگا،خود کو واقعی سکال ظاہر کرنے کیلیے انھوں نے یہ پہلی ٹرائی کی ہوگی ! اور نقاب ایسا تھا کہ ناک سے بس اترا ہی جاتا تھا یعنی “ صاف چھپتے بھی بہیں سامنے آتے بھی نہیں“ کے مصداق جب انھوں نے بات کی تو میں انکے ظاہری “رعب دار“ شخصیت سے ہی اتنا متاثر ہو چکا تھا کہ پھر میں نے انکی کسی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی !
    دعا یہی ہے کہ آپ اپنے ذہن کا استعمال کرتے ہوئے سہی و غلط کو پہچان سکیں !
     
  13. م س پاکستانی
    آف لائن

    م س پاکستانی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2006
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کھچہ جامعہ حفصہ کے بارے میں

    جامعہ حضصہ پر تفصیلی بات کرنا یقینا وقت کا ضیاع ہے۔
    تاہم واقعہ یوں ہے کہ جامعہ کے کرتا دھرتائوں اور حکومت کا یہ وہ ڈرامہ ہے جس میں عوام کا کردار ایک ناظر کی حثیت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ جامعہ والے اس ڈرامہ سے اسلام کو تو جو نقصان پہنچا ہی رہے ہیں وہ تو اپنی جگہ تاہم انہوں نے مشرف حکومت کے پاوں ضرور مضبوط کر دیے ہیں۔ اس سے مشرف نے اپنی بیرونی آقاوں کو براہ راست یہ پیغام دیا ہے کہ اگر آپ نے مجھے اپنی خدمت کا موقع نہ دیا تو پھر پارلیمنٹ سے صرف چند گز کے فاصلے پر واقعہ شدت پسند اس ملک میں آ جائیں گے جو یقینا آپ کے لیے اچھی خبر نہیں ہو گی۔

    دوسرا اس سارے واقعے سے ساری دنیا کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ اسلام آباد بھی شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے۔ لہذا ابھی ہماری دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو ختم نہ کیا جائے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں