1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جاری خبر نامہ ۔۔۔۔۔

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏19 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اسرائیل کے سابق وزیر کو ایران کے لیے جاسوسی پر 11 برس قید
    [​IMG]
    گونین سیگوف 1995ء سے 1996ء کے درمیان توانائی کے وزیر رہے تھے (فوٹو : فائل)

    مقبوضہ یروشلم: اسرائیل کی سابق وزیر گونین سیگوف کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر گونین سیگوف کو ملک کے اہم راز ایران کو دینے کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، مقدمے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

    اسرائیلی استغاثہ نے عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سزا عدالت سے باہر کیے گئے استغاثہ اور مجرم کے درمیان ہونے والے ایک سمجھوتے کے تحت دی گئی ہے جس میں سابق وزیر نے سزا میں تخفیف کے بدلے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

    گونین سیگیو 1995ء سے 1996ء تک اسرائیل کے وزیر برائے توانائی رہے تھے تاہم 2005ء میں ہالینڈ سے اسرائیل 32 ہزار چاکلیٹس میں ممنوعہ دوا چھپا کر منگوانے پر گرفتار ہوگئے تھے، بعد ازاں 2007ء میں رہا ہونے کے بعد وہ نائیجیریا چلے گئے تھے۔

    نائیجیریا میں 10 سال قیام کے دوران سابق وزیر پر ایران کے لیے جاسوسی کا الزام سامنے آیا تھا جس پر انہیں قانونی جنگ کے بعد افریقی ملک استوائی گنی سے اسرائیل کے حوالے کیا گیا تھا۔ سابق وزیر نے عدالت میں اپنا اعترافی بیان بھی جمع کرایا تھا۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس
    [​IMG]
    بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا۔ فوٹو: فائل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کو جوہری صلاحیت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری رہے گا جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
    پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے آج بھارت کومنہ توڑجواب دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں سوار2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔

    [​IMG]




    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ آزاد جموں و کشمیرکے حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اوردو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اورتمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

    [​IMG]

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کوبڑھانا نہیں چاہتے مگرمجبور کیا گیا تو تیار ہیں جب کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کرکے بھارت کو واضح طورپرمتنبہ کردیا ہے۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    واضح رہے کہ گزشتہ روزڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا کہ بھارت اب سرپرائزکے لیے تیاررہے ہم نے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا ہے۔
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گرفتار بھارتی پائلٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا
    [​IMG]
    میں بھارتی فضائیہ کا افسر اور ونگ کمانڈر ابھے نندن ہوں، گرفتار پائلٹ - فوٹو: سوشل میڈیا

    اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی فضائیہ کے افسر ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارتی فضائیہ کا ریکارڈ بیان دکھایا جس میں گرفتار بھارتی پائلٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بھارتی پائلٹ ہے جب کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں اور میں ونگ کمانڈر ابھے نندن ہوں، میرا سروس نمبر 27981 ہے۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    کیا نیوز اپڈیٹس ہیں؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مسلح افراد نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں پیش آیا جہاں مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

    دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بسوں سے اتار کر شناخت کرکے قتل کیے گئے 14 افراد میں 11 نیوی، ایئر فورس اور کوسٹ گارڈز کے اہلکار تھے۔

    انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان محسن حسن بٹ کے مطابق بزی ٹاپ کے علاقے میں رات 12.30 سے ایک بجے کے درمیان تقریباً 15 سے 20 مسلح افراد نے کراچی سے گوادر آنے اور جانے والی 5 سے 6 بسوں کو روک کر اس میں موجود مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے اور انہیں گاڑی سے اتار کر قتل کردیا۔
     
  19. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایران کے خلاف کارروائی کا کوئی امکان نہیں، وفاقی وزیر
    [​IMG]

    اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کی حمایت نہیں کرے گا جبکہ انہوں نے ہمسایہ ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پر زور دیا۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’پاک-ایران تعلقات: چیلنجز اور امکانات‘ کے نام سے منعقد ہونے والے سمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس سمینار میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا امکان نہیں۔

    اپنے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ تہران کے دوران ایرانی لیڈرشپ کے ساتھ مل کر کس طرح دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ایران بہت مثبت رہا تھا، دونوں ممالک کے تعلقات پر پڑی برف پگھلی اور بہتر تعلقات کی نئی بنیاد رکھی گئی اور اسی بنیاد پر ہمیں اپنے تعلقات کو استوار کرنا ہے۔

    علی زید نے ایران پر امریکی پابندی کے باوجود دنیا کے چند ممالک کی تہران کے ساتھ جاری تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ پاکستان کو بھی اپنے مفادات کو بالاتر رکھنا چاہیے اور تہران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو پورا کرنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے تعلقات کو بہتر کرنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق بات چیت جاری ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کا جغرافیہ ایک ہے اور ثقافت بھی ایک ہے جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ایک اہم عنصر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے بنیادی مسائل پر مفادات میں عدم مطابقت نہیں ہے۔

    مشاہد حسین سید نے سیکیورٹی امور پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے میں بھی پائیدار سیکیورٹی بات چیت کی بدولت اس پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ لیگی رہنما نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں فوجی مہم جوئی کی کبھی حمایت نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی سرزمین کسی کے لیے استعمال ہونے دے گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فرحت اللہ بابر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے دوران دہشت گردی سے متعلق ریمارکس کی تعریف کی اور کہا کہ تعلقات ہمیشہ ایک صاف سلیٹ پر شروعات کرنے سے بہتر ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آپس میں سچ بولیں اور سرحد کی دونوں جانب ان علاقوں میں فوری کارروائی کریں جہاں ان کی رسائی ممکن نہیں ہے۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور: (دنیا نیوز) داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دنیا نیوز نے دو مبینہ سہولت کاروں کی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

    [​IMG]


    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سہولت کاروں کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگایا گیا۔


    [​IMG]

    ان میں سے ایک مبینہ سہولت کار نے سلیپر اور دوسرے نے چپل پہن رکھی تھی اور سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور نے بھی سیاہ شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

    تینوں دہشتگردوں نے دھماکے سے قبل رات داروغہ والا کے علاقے میں بسر کی۔ دھماکے کی صبح سوا 6 بجے دو سہولت کار داتا دربار کے علاقے میں دیکھے گئے۔ واقعے سے قبل سہولت کار داتا دربار بھی داخل ہوئے اور ریکی کی۔ ساڑھے 6 بجے ایک سہولت کار کو دربار سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔


    [​IMG]

    خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے بھی بتایا تھا کہ داتا دربار دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث دہشت گرد پکڑ لیے گئے ہیں۔

    داتا دربار مسجد میں نماز جمعہ کے بیان میں سعید الحسن نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھی 3 ماہ سے گڑھی شاہو میں مقیم تھے، گڑھی شاہو میں دہشت گردوں کے ساتھی ٹی سٹال چلاتے تھے، 6 لوگوں نے 3 ماہ سے عمارت کرائے پر لے رکھی تھی۔


    ادھر سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


    جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی سی ٹی ڈی شعیب اشرف ہوں گے۔ جے آئی ٹی میں آئی بی، ایس ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں