1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جادو کا توڑ

'علوم مخفی و عملیات وظائف' میں موضوعات آغاز کردہ از اسداللہ شاہ, ‏18 جولائی 2012۔

  1. اسداللہ شاہ
    آف لائن

    اسداللہ شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    130
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    موجودہ دور میں امت مسلمہ جادو اور شیطانی اثرات سے محفوظ نہیں ہے جس وجہ سے ہر شخص اپنی جگہ پریشان ہے۔ کسی عامل کے پاس جائیں تو نذر نیاز میں ہی بکروں کے چڑھاوے لئے جاتے ہیں۔

    آج میں آپ کو اس کا سادہ اور آسان علاج بتاتا ہوں۔
    ہر نماز کے بعد اول آخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھکر 121 مرتبہ ( یا قہار ) پڑھیں۔ اسکے علاوہ اول آخر 3 دفعہ درود پڑھکر ( یاقہار ) کو لاتعداد پڑھیں۔


    فائدہ: اس عمل کا فائدہ یہ ہوگا کہ جادو جنات سے حفاظت ہوگی۔ پڑھنے والے پر سے جادو ٹوٹے گا اور جس نے کیا ہوگا اس پر پلٹ جائے گا۔

    ایک تاریخی واقعہ:

    محمدشاہ رنگیلے کا دور تھا ایک پنڈت اپنے علوم اور کمالات میں ایسا ماہر تھا کہ محمدشاہ رنگیلا بادشاہ بھی اس کی ایسی قدر کرتا تھا کہ شاید ماں کی بھی کم کرتا ہو۔
    ہندو پنڈت جن کا نام پنڈت بھوگا رام تھا سے ایک دفعہ سوال کربیٹھا کہ ماہراج کوئی ایسی چیز بتائیں کہ جو جنات اور جادو کا آخری ہتھیار ہو‘ ننگی تلوار ہو اور جب بھی اس کو پڑھا جائے تو جادو جنات ایسے ٹوٹے جیسے میرے ہاتھ سے جام پتھر کے فرش پر ٹوٹ کر چکنا چور ہوجاتا تھا۔ پنڈت بھوگا رام اپنی جاپ میں تھا سر اٹھایا ان کی سرخ آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے تو پنڈت نے کہا آپ کو ایک چیز بتاتا ہوں کیونکہ آپ مسلمان ہیں تو آپ کو ایک ایسی اسلامی چیز دیتا ہوں جو یقینا آپ کو زندگی کے وہ کمالات دے جو آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا اور صدیوں یاد رہے محمد شاہ رنگیلا بادشاہ ایک دم چوکنا ہوکر بیٹھ گیا۔ اپنے تاج کو اتار کر ایک طرف رکھ دیا اور کانوں کو قریب لے گیا تو پنڈت بھوگا رام بولا شہنشاہ اعظم آپ کے قرآن میں ایک لفظ ہے قہار یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کو آپ یَاقَہَّارُ جب بھی پڑھیں گے یہ شریر جادوگر‘ بدکار‘ جنات اور جادوگروں پر ایک ننگی تلوار ثابت ہوگی۔ آپ کے اوپر جادو کسی نے کردیا آپ اس کو توڑنے پر تیار ہیں کوئی جن آپ کا گھر‘ در اور دولت کا دشمن ہے اور آپ چاہتے ہیں اس جن سے چھٹکارا مل جائے تو ہرگز ہرگز پریشان نہ ہوں آپ فوراً اس اسم یَاقَہَّارُ کو اپنی زندگی کا ساتھ بنالیں‘ پاک ناپاک ہروقت اس کو وجد کی حالت میں پڑھیں‘ یعنی ڈوب کر پڑھیں اور بے قراری‘ بے چینی سے پڑھیں۔ بس جب بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا کمال ملے گا تھوڑے عرصے میں یا زیادہ عرصے میں لیکن کمال ضرور ملے گا۔ محمد شاہ رنگیلے نے اپنے دربار میں یہ واقعہ سب کو سنا دیا۔ رنگیلے کے دور میں جنات پر اس اسم کی وجہ سے جو قہر برسا وہ شاید پھر زندگی میں کبھی کسی پر نہ برسا۔
     
    BashirAhmed نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    اللہ کریم کے صفاتی ناموں میں بہت سے خواص پوشیدہ ہیں۔ شاہ جی بہت شکریہ آپ کا۔ امید ہے ضرورت مند دوست استفادہ کریں گے اور آپ کے لیے دعا کریں گے۔
    کیا ان وظائف کے لیے اور اعمال کے لیے اجازت کی ضرورت ہے؟
     
  3. اسداللہ شاہ
    آف لائن

    اسداللہ شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    130
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    جی بھائی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے میں جو اعمال لکھ رہا ہوں یہ سب اجازت والے ہے اس لئے اب صرف عمل کی دیر ہے
     
  4. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    او پا جی تسی گریٹ ہو اللہ عزوجل جزاء دے۔شکریہ۔
     
  5. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    ہر نماز کے بعد 121 دفعہ ایک دن میں پانچ دفعہ یعنی 605 دفعہ کیا میں نے صحیح کہا ۔
    یہ عمل کب شروع کرنا ہے اور کب تک کرنا ہے۔
    پڑھ کر دوسرے پر پھو نک سکتے ہیں جس پر جادو ہوا ہو ۔
     
  6. اسداللہ شاہ
    آف لائن

    اسداللہ شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    130
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    جی بھائی یہ تو ہر نماز کے بعد ہوا اسکے علاوہ چلتے پھرتے بھی اول آخر درود شریف تین مرتبہ کے ساتھ ورد زبان رکھیں۔
    ابھی سے شروع کردیں جب تک جادو ختم نہ ہوجائے۔
    جی بھائی پڑھکر دم کرسکتے ہیں ایک اور حل بتا دیتا ہوں کہ جتنا پڑھیں پانی پر دم کرلیں اور کھانا پکانے اور آٹا گوندھنے میں وہ پانی استعمال کریں پھر دیکھیں جادو اور جن کیسے ختم ہوتے ہیں۔
     
  7. بھیا جانی
    آف لائن

    بھیا جانی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 دسمبر 2012
    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    سبحان اللہ۔۔۔ بہت عمدہ شیئرنگ، اور ضرورت مندوں کے لیے تو خاص طور پر اللہ کا اسم پاک کا عمدہ ذکر۔۔
    جزاک اللہ۔
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جادو کا توڑ

    جزاک اللہ۔
    -----------------
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,191
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
  10. مقصود کمالی
    آف لائن

    مقصود کمالی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 فروری 2020
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    جادو کے توڑ کیلئے ہمارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالٰی نے دو سورتیں نازل فرمائی تھیں ۔ ایک قل اعوذ برب الفلق اور دوسری قل اعوذ برب الناس۔ یہ دونوں سورتیں صبح شام بلکہ ہر وقت پڑھنی چاہئیں ۔ ان شاء اللہ العزیز جادو ٹونے سے حفاظت ہوگی ۔
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,129
    موصول پسندیدگیاں:
    9,751
    ملک کا جھنڈا:
    جبرا‏‎ئیل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دعا کے ساتھ دم کیا تھا۔

    بسم الله أرقيك ، من كل شيء يؤذيك ، ومن شر كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك ، بسم الله أرقيك

    "میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں"

    اسے تین بار پڑھے اور بہت ہی عظیم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ دم ہے جس کے ساتھ ڈسے ہوئے اور جادو کئے گئے اور مریض کو دم کرنا مشروع ہے۔
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,129
    موصول پسندیدگیاں:
    9,751
    ملک کا جھنڈا:
    سورت اعراف میں جادو والی آیات۔

    فرمان باری تعالی ہے:

    ( وأوحينا إلى موسى أن ألق عصاك فإذا هي تلقف ما يأفكون فوقع الحق وبطل ما كانوا يعملون فغلبوا هنالك وانقلبوا صاغرين) الاعراف117۔119

    "اور ہم نے موسی (علیہ السلام ) کو حکم دیا کہ اپنی لاٹھی ڈال دیجئے سو اس کا ڈالنا تھا کہ اس نے انکے سارے بنے بنائے کھیل کو نگھلنا شروع کردیا پس حق ظاہر ہوگیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب کچھ جاتا رہا پس وہ لوگ موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر پھرے" الاعراف117۔119

    اور سورہ یونس میں اللہ تعالی کا یہ فرمان:

    وقال فرعون ائتوني بکل ساحر عليم فلما جاء السحرة قال لهم القوا ما انتم ملقون فلما القوا قال موسى ما جئتم به السحر ان الله سيبطله ان الله لا يصلح عمل المفسدين ويحق الحق بکلماته ولو کره المجرمون یونس/ 79۔82

    (اور فرعون نے کہا کہ میرے پاس تمام جادو گروں کو حاضر کرو پھر جب جادو گر آئے تو موسی (علیہ السلام) نے ان سے کہا ڈالو جو کچھ تم ڈالنے والے ہو سو جب انہوں نے ڈالا تو موسی (علیہ السلام )نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے یقینی بات یہ ہے اللہ تعالی اس کو ابھی درہم برہم کیے دیتا ہے اللہ تعالی ایسے فسادیوں کا کام نہیں بننے دیتا)

    اور ایسے ہی سورہ طہ کی مندرجہ ذیل آیات فرمان ربانی ہے:

    قالوا يا موسى اما ان تلقي واما ان نکون اول من القى قال بل القوا فاذا حبالهم وعصيهم بخيل اليه من سحرهم انها تسعى فاوجس في نفسه خيفة موسى قلنا لا تخف انک انت الاعلى والق ما في يمينک تلقف ما صنعوا انما صنعوا کيد ساحر ولا يفلح الساحر حيث اتى طہ65۔59

    "کہنے لگے اے موسی یا تو تو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں جواب دیا کہ نہیں تم ہی پھلے ڈالو اب تو موسی (علیہ السلام) کو یہ خیال گزرنے لگا کہ انکی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے بھاگ رہیں ہیں پس موسی نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا تو ہم نے فرمایا خوف نہ کر یقینا تو ہی غالب اور برتر رہے گا اور تیرے دائیں ہاتھ میں جو ہے اسے ڈال دے کہ انکی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے انہوں نے جو کچھ بنایا ہے صرف یہ جادو گروں کے کرتب ہیں اور جادو گر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا" طہ65۔69

    تو ایسی آیات ہیں جن سے جادو کے دم میں ان شاء اللہ تعالی فائدہ دے گا۔ تو بیشک یہ آیات اور اسکے ساتھ سورہ فاتحہ اور سورہ (قل ہو اللہ احد) اور آیۃ الکرسی اور معوذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) اگر قاری پانی میں پڑھے اور اس پانی کو جس کے متعلق یہ خیال ہو کہ اسے جادو ہے اس پر بھادیا جائے (یعنی غسل کرے از مترجم) تو اسے اللہ کے حکم سے شفا یابی نصیب ہوگی۔
     
  13. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں