1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تین صدیاں دیکھنے والی خاتون انتقال کر گئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تین صدیاں دیکھنے والی خاتون انتقال کر گئی
    upload_2019-11-2_3-51-38.jpeg
    ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں دنیا کی طویل عمر خاتون انتقال کر گئی، اس خاتون کے پاس یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے تین صدیاں دیکھیں،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی مرد‘‘ کے مطابق تنزیلیا بیزمبے ایوا نامی خاتون نے 123 سال کی عمر پائی۔ اس نے تین صدیاں دیکھیں اور راسپوتین سے پیوٹن تک کے ادواراپنی آنکھوں سے دیکھے۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں تنزیلیا سے اس کی اتنی طویل عمر کا راز پوچھا گیا تو اس نے بتایا تھا کہ وہ تمام عمر کیفیر پھٹا ہوا دودھ شوق سے پیتی تھی یہی طویل عمر کا راز ہے۔ اسکے علاوہ اس نے بتایا کہ یں نے کبھی ہاتھ نہیں چھوڑے، ہمیشہ کام کرتی رہی اور صحت مند لائف سٹائل کے ساتھ زندگی گزارتی رہی۔ یہ بھی میری لمبی عمر کے راز ہیں
    خبررساں ادارے کے مطابق تنزیلیا 1896ء میں روس کے آخری زار نکولس دوئم کی تاج پوشی کے دو ماہ بعد پیدا ہوئی تھی۔ اپنی زندگی میں سٹالین کا آمرانہ دور بھی دیکھا اور روسی انقلاب بھی۔

    اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ تمام عمر سخت مشقت کی اور ہر طرح کے حالات میں امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔53سال کی عمر میں اس کے ہاں پہلا بیٹا پیدا ہوا جو اس کے دوسرے شوہر سے تھا۔

    انٹرویو کے دوران مزید ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اس نے دو اور بیٹوں کو جنم دیا۔ آگے اس کے 10پوتے پوتیاں اور 25پڑپوتے پڑپوتیاں ہوئے اور اب آگے ان کے بعد دو بچے ہیں۔ روس کے استراخن نامی علاقے میں رہائش پذیر رہی اور وہیں اس کی موت واقع ہوئی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں