1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

======== تیری ڈولی اٹھی ========

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فخرنوید, ‏15 فروری 2007۔

  1. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    تیری ڈولی اٹھی
    میرا جنازہ اٹھا
    چرچے تیرے بھی تھے
    چرچے میرے بھی تھی
    روئے تیرے بھی تھے
    روئے میرے بھی تھے
    پھول تجھ پہ بھی برسے
    پھول مجھ بھی برسے
    چادر تجھ پہ بھی تھی
    چادر مجھ پہ بھی تھی

    فرق صرف اتنا تھا

    تو اپنی دنیا کو جا رہی تھی
    میں تیری دنیا سے جا رہا تھا
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نظم اچھی ہے

    کہانی دردناک ہے

    انجام دلدوز ہے

    تنزیلہ جی کا نام لینا ضروری تھا کیا ؟؟؟ :84:
     
  3. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    ہم تو دل کی حسرتیں مٹائے بیٹھے ہیں

    جو لٹنا تھا لٹائے بیٹھے ہیں

    اب تو تیری دید کی خواہش ہے

    باقی سب تو ہم گنوائے بیٹھے ہیں
     
  4. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    پسند کرنے کا شکریہ جناب

    ناز کا نام کیسے نا لوں ۔ جس کی وجہ سے آج میں یہاں ہوں


    میں شاعر تو نا تھا کبھی بھی اے ناز
    مجھے تیرے غم نے کیا سے کیا بنا دیا
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بہت خوب فخر نوید بھائی !

    ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتے ہیں آپ۔ بہت عمدہ !!
     
  6. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    وفا رسوا نہیں کرنا
    سنو ایسا نہیں کرنا

    میں پہلے ہی اکیلا ہوں
    مجھے اور تنہا نہیں کرنا

    جدائی آ بھی جائے تو
    یہ دل چھوٹا نہیں کرنا

    بہت مصروف ہو جاناں
    مجھے سوچا نہیں کرنا

    بھروسہ بھی ضروری ہے
    مگر سب کا نہیں کرنا

    مقدر تو مقدر ہے
    کبھی شکوہ نہیں کرنا

    میری تکمیل تم سے ہے
    مجھے آدھا نہیں کرنا
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فخر نوید بھائی !بہت ہی کمال کی غزل ہے۔
    چھوٹی بحر میں‌بہت گہری اور پیاری غزل ہے۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر !! ‌
     
  8. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان


    پسند کرنے کا شکریہ
     
  9. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان


    شکریہ جناب پسند کرنے کا


    یونہی آتے رہیے گا حوصلہ بڑھاتے رہنا

    میں لکھتا رہوں گا
     
  10. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    واہ فخر نوید بھائی! بہت ہی شاندار غزل کہی ہے۔ یہ آپ کا انتخاب ہے تو بھی لاجواب اور اگر آپ کی تخلیق ہے تو اور بھی بے مثال۔۔۔۔
     
  11. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    نظر پھری تو یہاں خون ہو گیا دل کا
    تیرے بگڑتے ہی بگڑ گیا معاملہ دل کا

    زرا چین نہیں ہے اسے کسی صورت
    تمہاری شوخی نے یہ حال کر دیا دل کا

    نہیں ہے نام کو ایک قطرہ خون کا باقی
    غم و فراق نے کیا حال کر دیا دل کا

    تڑپ نا جاوں ““ناز““ ان کی چاہ میں اتنا
    تو ان سے کہہ جا کر ماجرا دل کا
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے فخر نوید بھائی ! عمدہ کلام ہے :101:
     
  13. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    یہ عالم شوق کا دیکھا نا جائے
    وہ بت ہے یا خدا دیکھا نا جائے

    یہ کن نظروں سے تونے آج دیکھا
    یہ تیرا دیکھنا دیکھا نا جائے

    ہمیشہ کے لئے مجھ سے بچھڑ جا
    یہ منظر دوبارہ دیکھا نا جائے

    غلط ہے جو سنا ہے پر آزماکر
    تجھے اے بیوفا دیکھا نا جائے

    یہ محرومی نہیں پاس وفا ہے ““ناز““
    کوئی تیرے سوا دیکھا نا جائے​
     
  14. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان



    پسند کرنے کا شکریہ جناب آپ کی داد ہمیں لکھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71

    فخر نوید بھائی! ماشاءاللہ آپ بہت اچھی شاعری ارسال کر رہے ہیں، لیکن یہ ذاتی شاعری کی چوپال ہے لہذا مناسب یہی ہے کہ آپ یہاں صرف اپنا تخلیق کردہ کلام ہی ارسال کریں۔

    اس کے علاوہ جو شاعری ہو اُسے آپ “اردو شاعری“ میں ارسال کیا کریں۔ (شکریہ)

    نوٹ: آپ کی آخری ارسال کردہ غزل میں کچھ غلطی ہے درستگی کر لیجیے گا۔


    ہمیشہ کے لئے مجھ سے بچھڑ جا
    یہ منظر بارہا دیکھا نہ جائے

    یہ محرومی نہیں پاسِ وفا ہے
    کوئی تیرے سِوا دیکھا نہ جائے​
     
  16. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    میرے دل کو تو نے بے قرار کیا
    میرے چین کو تونے فرار کیا
    میری نیند کو تو نے کوسوں پار کیا
    میرے موسم تو نے بے بہار کیا
    میری زندگی کو تونے لاچار کیا
    آنکھوں کے تیر کو دل کے پار کیا
    میری دھڑکنوں کو تونے بار کیا
    میرے بدن کو تونے نار کیا
    میرے پھول خوابوں کو تونے خار کیا
    میرے چمن کو تونے شرار کیا
    میرے جزبات کو تونے تاتار کیا
    میری خوشی کو تونے غمگسار کیا
    اے ““ناز““ کیسا تونے وار کیا
    میری جیت کو تونے ہار کیا
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور ہمارے پیارے بھائی

    فخر نوید کو شاعری کا سزاوار کیا

    بہت اچھے فخر بھائی ! بہت خوب۔ !

    یہ آخری مصرعہ آپ کی نذر ہے کیونکہ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔

    امید ہے آپ اس میرے جذبات کو سمجھتے ہوئے اس آخری مصرعے سے ناراض نہیں ہوں گے۔ شکریہ
     
  18. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    پسند کرنے کا شکریہ جناب
     
  19. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    میرے غم کا فسانہ میرے دل کی کہانی
    وہ آج سن لیں آکر میری زبانی

    ہم نے ان کے غم کو دیل میں چھپا لیا
    کہ غیر کی یہ عطا نہیں ہے اپنوں کی مہربانی

    احباب پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا ““فخر““
    ان آنسووں میں ہائے بہہ گٰئی میری جوانی

    کاش زندگی میں ایک پتھر ہی پھینک دیتے
    کیوں آج میری لحد پہ کرتے ہیں گل فشانی

    تم ہی کہو ““ناز““ میں پھول نہیں تو کیا ہوں
    کانٹوں کے ساتھ ہم نے گزاری ہے زندگانی
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھے فخر بھائی ! یہ شعر تو دل کو بہت اچھا لگا۔

    بہت خوب
     
  21. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان


    بہت بہت شکریہ جناب

    آپ کی پسند بھی لاجواب ہے
     
  22. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    جب بھی کرتا ہوں لگتی ہے ہر بات تنہا
    گزارے ہیں برسوں میں نے دن رات تنہا

    اک خلا ہے عزیزوں کی رفاقت کے باوجود
    کر گئے ہیں کس طرح مجھے حالات تنہا

    لپٹ گئے ہیں سبھی اند ھیرے کی لپیٹ میں
    ہر کوئی سمجھے ہے مگر اپنی ہے زات تنہا

    نہیں چاند ویراں ہے شب تاروں کے باوجود
    جیسے ہو بن بارات کے دلہا تنہا

    ملتے تھے کل تک جو سر راہ ہمیں
    کیوں ہونے لگی ہے ان سے بات تنہا

    جب الوداع کہتی ہیں ““ناز““ وہ ہسرت بھری نگاہیں
    برستی ہے میری آنکھوں سے برسات تنہا
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فخر نوید بھائی ! بہت خوب

    اتنی اچھی غزل پر ایک بار پھر بہت بہت داد و ستائش قبول فرمائیں۔
     
  24. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان


    شکریہ جناب !

    لگتا ہے باقی لوگ بے ذوق ہیں یا ان کو میری شاعری کی سمجھ نہیں آتی ہے۔
     
  25. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    آنکھوں سے میری اس لئے لالی نہیں جاتی
    تیری یادوں سے کوئی خالی رات نہیں جاتی

    اب ““ناز““ نا وہ موسم نا وہ رستے باقی
    اس دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی

    مانگے اگر تو ،تو جان بھی ہنس کر دے دوں
    تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں جاتی
     
  26. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    فخر نوید صاحب !‌ آپ کی شاعری اچھی ہے۔

    لیکن آپ نے اپنے شروع کے پیغامات میں نازنین کا ذکر کر کے خود کو پہلے ہی کچھ محدود کر لیا ۔ شاید اس وجہ سے باقی صارفین کی توجہ کچھ کم ہے۔

    لیکن آپ کوشش جاری رکھیئے ۔ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ ہرجگہ رہتی ہے۔ آہستہ آہستہ لوگ آپ کی شاعری سے ضرور متاثر ہوں گے۔
     
  27. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان


    آپ کی یہ بات میں نہیں سمجھ سکا۔
     
  28. نازنین
    آف لائن

    نازنین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    33
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ٍ فخر جی بہت خوب واہ واہ واہ
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    فخر بھائی ! بہت خوب کلام ہے۔

    لیکن صرف‌3‌اشعار‌پر‌ہی‌اکتفا‌کیوں کر گئے غزل پوری کریں نا
     
  30. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    ٍ فخر جی بہت خوب واہ واہ واہ[/quote:12k1b9if]



    شکریہ پسند کرنے کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں