1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیرا میرا ساتھ ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏11 جون 2007۔

  1. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    17- اب تجھ سے بچھڑ کر میں

    ہر سوچ میں ہر سانس میں ہر دھڑکن میں رواں ہے
    اس پر بھی مگر تیرے بچھڑنے کا گماں ہے

    جو خواب ہے میرا وہی سونے نہیں دیتا
    جو دل میں ہے رہتا میرے وہی دل ستاں ہے

    جس موڑ پہ بچھڑے تھے ہم دونوں بہت پہلے
    میں بھی ہوں وہیں اور ابھی تو بھی وہاں ہے

    آنکھوں کی اداسی تیرے دل کی ہے غماز
    ہونٹوں کا تبسم تیرے غم کا بیاں ہے

    اب تجھ سے بچھڑ کر میں بکھرا ہوں کچھ ایسے
    جس طرح سلگتے ہوئے سگریٹ کا دھواں ہے

    اک پل کی پشیمانی کل جس پہ گراں تھی
    شاہین اسے یونہی اب رہنا پریشاں ہے
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    زبردست! بہت خوب!!!
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    عامر بھیا وہ تو مذاق کی بات تھی :84: خیر ایک بات کا کھلے دل سے اعتراف کرتی ہوں آپ تو بے حد عمدہ لکھتے ہیں!!! ماشاءاللہ ماشاءاللہ! اللہ نظر بد سے بچائے! آمین!
     
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    مسز مرزا ! زہے نصیب،آپ کی تعریف و توصیف کا شکریہ

    ہم کو نہیں پسند کسی کا رقیب ہونا
    ورنہ پانی کر دیے ہیں ہم نے بھی پتھر کئی
     
  5. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    18- تشنئہ اظہار

    میں نے تم سے پیار کیا ہے
    بہت پہلے سے
    دل ہی دل میں
    اور ان آنکھوں نے
    اک آس لگا کر
    تیرا بہت انتظار کیا ہے
    لیکن میرا پیار ، تیرا انتظار
    دل کو ویراں ، آنکھوں کو اداس کر گیا ہے
    اس لیے کہ میں نے
    کبھی بھی نہ اظہار کیا ہے
    میں نے تم سے پیار کیا ہے
     
  6. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    19- بس تیرے نام کی ضرورت ہے

    تھک گیا آرام کی ضرورت ہے
    مجھ کو اک جام کی ضرورت ہے

    دو قدم کا ساتھ جو تیرا ملا
    اب وہی ہر گام کی ضرورت ہے

    آنکھ سے تیری جو مئے چھلکتی ہے
    مجھ سے مئے آشام کی ضرورت ہے

    کل جسے خاص عیش کہتے تھے
    اب وہی ہر عام کی ضرورت ہے

    تھک سی جاتی ہو گی یہ سفر کرکے
    صبح کو شام کی ضرورت ہے

    جو کہانی کل شروع کی ہم نے
    اب اسے انجام کی ضرورت ہے

    کچھ نہیں‌مانگتا شاہیں تجھ سے
    بس تیرے نام کی ضرورت ہے
     
  7. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    20- اتنا بکھر چکا ہوں

    اتنا بکھر چکا ہوں کہ سمٹنا چاہوں
    اور اتنا سمٹ جاؤں کہ مٹنا چاہوں

    برسات کبھی اتنی کہ روح تک بھیگے
    کبھی پیاس اس قدر کہ بلکنا چاہوں

    پہلے جب تھے مول میرے بکتا نہ تھا
    اب جبکہ بے قیمت ہوں بکنا چاہوں

    تُو مجھ کو ہی مل جائے دُعا یہ نہیں کرتا
    لیکن تجھے پا لوں اتنا جتنا چاہوں

    شاہیں کو کہہ دیا ہے جب تم نے اپنا چاند
    تو آسماں پہ چمکتا بھی دکھنا چاہوں
     
  8. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    21- میری یاد آئے گی

    چین سے رہ نہ پاؤ گی میری یاد آئے گی
    جب بھی یاد آؤ گی میری یاد آئے گی

    تم سنوار کے اپنی ریشمی زلفوں کو
    پھول جب لگاؤ گی میری یاد آئے گی

    گھر میں رہو گی تو بھی تم مجھے ہی سوچو گی
    اور باہر بھی گر جاؤ گی میری یاد آئے گی

    ہر سُر اور ہر موسم میں میرا ہی تو بسیرا ہے
    جس سے جی بہلاؤ گی میری یاد آئے گی

    باوجود کوشش کے پر تکلف ہو کر بھی
    مجھ کو بھول نہ پاؤ گی میری یاد آئے گی
     
  9. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    22- اک تیرے جانے سے

    اک تیرے آنے سے
    چاند بھی چمکتا تھا
    چاندنی رواں تھی

    اک تیرے جانے سے
    چاند بھی بجھا ہے
    چاندنی دھواں ہے
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کیا زبردست شعر ہے!
     
  11. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    23- ٹوٹا بھرم نہیں

    مان کہ میرے پاس جام جم نہیں
    میری وسعتِ ساغر مگر ساگر سے کم نہیں

    اب اس سے بڑھ کے اور کیا ضبط کا پیکر بنوں
    کہ دل ہے پارہ پارہ اور آنکھ نم نہیں

    الجھنین تقدیر کی کیوں سلجھنے لگی ہیں
    شاید کہ اب ان کی زلفوں میں خم نہیں

    آج تشنگئ مئے ایسی غضب کی ہے
    ساغر ہی چاٹ لوں گا ساقی جو رم نہیں

    اس بے وفا کو اک دن آخر تو لوٹنا ہے
    ٹوٹا ہے دل اپنا ٹوٹا بھرم نہیں
     
  12. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    24- دام میں پھنسالو

    سلجھانے کے لا منتہی کام میں پھنسالو
    الجھی ہوئی زلفوں کے دام میں پھنسالو

    کسی بھی شراب سے جو نہ ڈگمگایا اس کو
    مستی بھری آنکھوں کے جام میں پھنسالو

    چہرہ صبحِ بنارس کا جادو چلا نہ جس پر
    اس کو گھنیری زلفوں کی شام میں پھنسالو

    سادہ بہت ہیں رنج و غم دنیا کے
    رنگیں مزاج کو اپنے آلام میں پھنسالو

    دنیا کے عیش سے ہمیں روکنے کے لیے
    سازش ہے زاہدوں کی کہ انجام میں پھنسالو

    رسوائے زمانہ ، بدنام شاہیں کو
    محبت کی دنیائے بدنام میں پھنسالو
     
  13. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    25- اب سمجھے

    ساتھ کیوں چھوٹا کرتا ہے ، اب سمجھے
    دل کیوں ٹوٹا کرتا ہے ، اب سمجھے

    ساتھ نبھانے کی خاطر جو ساتھ چلے
    وہی تو لوٹا کرتا ہے ، اب سمجھے

    جس کے لیے ہو ضبط کیا وہی پوچھے تو
    آنسو کیوں پھوٹا کرتا ہے ، اب سمجھے

    اس دل سے ہم جس کو چاہا کرتے ہیں
    پھر وہ کیوں چھوٹا کرتا ہے ، اب سمجھے

    جب کوئی اپنا اپنے سے روٹھے شاہیں
    موسم بھی روٹھا کرتا ہے ، اب سمجھے
     
  14. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    26- میری جو عادت شراب ہے

    میری جو عادت شراب ہے
    تیرے ہجر کا عذاب ہے

    ہر آنکھ کوئی تحریر ہے
    ہر ایک چہرہ کتاب ہے

    تمہارے رخسار جیسے کوئی
    کھلا ہوا سا گلاب ہے

    زمانے بھر کا ہر کوئی اچھا
    تیرے عشق میں خراب ہے

    شاہین جس کے خمار میں ہے
    تیری نظر کا وہ آداب ہے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عامر شاھین صاحب۔ بہت زبردست کلام ہے آپ کا۔

    بہت اچھے !!
     
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب!
     
  17. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب عامر صاحب
     
  18. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    27- ہر دم چپ سادھے رہتے ہو

    ہر دم چپ سادھے رہتے ہو
    اتنا درد بھی کیوں سہتے ہو

    بارش بن کر برس جاتے تھے
    آنسو بن کر اب بہتے ہو

    اندر سے تم ٹوٹ گئے ہو
    اوپر سے ہنستے رہتے ہو

    آنکھیں تو کچھ اور ہی بولیں
    لفظوں میں کچھ اور کہتے ہو

    میرے دل کی تنہائی میں
    تم رہتے تھے ، تم رہتے ہو

    شاہین کو تم بھلا ہی دو گے
    اک مدت سے یہی کہتے ہو
     
  19. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    28- تیرے دل میں بسنا چاہا

    تیرا غرور حسن ، تیرا غرور عیاری
    میرا فخر پاس آئین وفاداری
    فطور دماغ سے تیری اکڑی ہوئی گردن
    میری جھکی جبیں پر خوف خدا طاری

    تم سر تا پا حسن میں سراپا نیاز ہوں
    اوج فلک پہ اڑتا مگر اک شہباز ہوں
    خود فیصلہ کرو کہ بلندی پہ کون ہے
    تمہیں ناز حسن پر میں محبت کا ناز ہوں

    سب کچھ لٹا کے اپنا تم نے مجھے پرکھا
    افسوس پھر بھی تم نے مجھ کو ذرا نہ سمجھا
    تیری آنکھ میں پہچان کی کوئی روشنی نہیں
    جلتا چراغ بھی تجھے دکھائی دیا بجھا

    اپنے نہ ملنے کی وجہ ،تیرا یہ کردار تھی
    تمہیں وقت چاہیے تھا مجھے زندگی درکار تھی
    لیکن تم اپنا آپ مجھ کو نہ سونپ پائی
    چاہت میری ہر اک ادا سے آشکار تھی

    تم نے جکڑنا چاہا مجھ کو خم کاکل میں
    تیرا انتقام چاہے کہ سجوں مقتل میں
    لیکن مجھے اپنی محبت پہ ہے یقیں
    تیرے دل میں بسنا چاہا سو بسوں گا تیرے دل میں
     
  20. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    29- اب جان بھی گئی

    میرے عزم وفا کو آج وہ مان بھی گئی
    لیکن یہ کیا کہ مجھ سے وہ انجان بھی گئی

    میری اجنبیت کو اک تیرا سہارا تھا
    اور آج میری یہ آخری پہچان بھی گئی

    ہاں تیرے جانے سے میری رتیں خزاں ہیں
    لیکن بچھڑ کے مجھ سے تیری مسکان بھی گئی

    مجبوریوں کے بندھن میں بندھ تو گئی تھی وہ
    لیکن کسی سے توڑ کے پیمان بھی گئی

    حسب روایات تیرے عشق میں ہوئی
    دل تو گیا ہی تھا شاہیں اب جان بھی گئی
     
  21. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    30- فسوں دیکھیے

    نگاہوں کا ان کی فسوں دیکھیے
    خرد والے اہل جنوں دیکھیے

    جل مرتے ہیں شمع پہ پروانے
    یہی تو حد جنوں دیکھیے

    تنویر شمع پہ مرنے والو
    پروانوں کا رنگ خوں دیکھیے

    نہ فکر فردا ،انہ رنج امروز
    آشفتہ سری کا سکوں دیکھیے

    الٹ دیں جو شاہیں وہ رُخ سے نقاب
    پھر تو فسوں ہی فسوں دیکھیے
     
  22. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت ہی خوب!
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عامر شاھین بھائی ۔ آپ کی شاعری لاجواب ہے
     
  24. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    31- مگر شاید نہیں تھا

    کرتا وہ اگر مگر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا
    دل میں میرے بھی ڈر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا

    کبھی بتوں کی محبتیں ، کبھی عشق ِ حقیقی بھی
    آباد دل کا نگر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا

    منزلوں کے ملنے کا گماں نہ تھا پھر بھی
    کبھی کیا کچھ سفر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا

    لمحات ِ وصل جانے کیا وقت کو ہوا تھا
    وہ سلسلہ شام و سحر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا

    آنکھوں کے نور سے بڑھ کے ہے دل کا نور
    بظاہر وہ بے بصر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا

    شاہیں جو مجھ کو ھمکنار ِ موت کر گیا
    وہی میرا چارہ گر تو تھا ، مگر شاید نہیں تھا

    ٰ
     
  25. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    32- ہتھ دیا لیکاں

    کدی نئیں مکنیاں میریاں اُڈیکاں
    گواہی دین پیئاں ہتھ دیاں لیکاں

    ونھیا گیا جد سینہ کسے رُخ دا
    سنیاں میں جنگل دیاں چیکاں

    وقت تے اگے ٹُر دا ناہیں
    اینویں لنگ دیاں جان تاریکاں

    دل نوں اج وی تیریاں تانگاں
    اکھاں وچ اج وی تیریاں اڈیکاں

    شاہیں دا کڑھنا ، ککھ وانگوں رُلنا
    تیرے عشق دیاں سبھ نے پھٹیکاں
     
  26. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    33- کبھی تو میرے شہر سے

    کبھی تو میرے شہر سے گزرا ہی کرو میرے لیے
    اور پھر گھر میں میرے ٹھہرا ہی کرو میرے لیے

    اس جہانِ رنگ و بو میں دل نہیں لگتا میرا
    تخلیق نئی اور کوئی دنیا ہی کرو میرے لیے

    ساحل سے تک رہے ہو گرداب میں پھنسے کو
    اور کچھ نہیں تو اک دعا ہی کرو میرے لیے

    بے جرم ہوں تو کرم کرو اور اگر ہوں مجرم
    تجویز پھر کوئی تو سزا ہی کرو میرے لیے

    ابتدا تو آپ نے اپنی خوشی سے کی
    اب تو جفا کی انتہا ہی کرو میرے لیے
     
  27. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    کیا بات ھے، عامر شاہین جی،!!!!!!

    بہت ھی خوبصورت کلام ھے،!!!!!!!
     
  28. F@lZ@ @Ll
    آف لائن

    F@lZ@ @Ll ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2007
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ واہ
    بہت پیاری شاعری ھے
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب شاعری ہے۔ واہ جی واہ

    مندرجہ بالا شعر سے ایک شعر یاد آیا

    یہی بہت ہے کھڑے دیکھتے ہو ساحل سے
    سفینہ ڈوب رہا ہے تو کوئی بات نہیں​
     
  30. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    34- خیال رکھنا

    محبتوں کو اُجال رکھنا ، خیال رکھنا
    نہ دل میں کوئی ملال رکھنا ، خیال رکھنا

    وہ ساتھ ساتھ گزر چکے ہیں جو سارے لمحے
    وہ پیارے لمحے
    اب اُن کی یادیں سنبھال رکھنا ، خیال رکھنا

    رہِ وفا میں خوشی ملے یا کہ غم ملے
    سر ِ تسلیم خم ملے
    نہ لب پہ کوئی سوال رکھنا ، خیال رکھنا

    تمہیں زمانے کا کوئی بھی غم ستانے آئے
    جب رُلانے آئے
    تو جام کوئی اُچھال رکھنا ، خیال رکھنا

    شاہیں تو اپنے خیال کا ہی خیال رکھے
    ہر حال رکھے
    تم بس اپنا خیال رکھنا ، خیال رکھنا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں