1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں (عبدالرحمن سید)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن سید, ‏24 فروری 2007۔

  1. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    خوش رھو بیٹا لاحاصل جی
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    اشکوں سے سینچا ھے، وطن کی سرزمیں کو
    یہ وطن ھمارا اپنا ھے، پیغام ھے ھر مکیں کو

    اب شکایت کیسی، آزاد وطن کے اے پاسبانوں
    ضرورت تیری یہاں ھے، جگالو اپنے پھر یقیں کو

    اُٹھو وقت ھے اب بھی، تمھارے ھی بس میں
    پیغام اب یہ ھمارا ھے، اس گوشہء نشیں کو

    بےخبر کو دیدو خبر، بھسم نہ کردینا ارمان کو
    جلتے آشیاں سے نکالو، اس شعلہء سنگیں کو​
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    ایک آواز پر قرباں تھے، اپنے رہنماوں کی
    صدائیں اب آتی ھیں، ان قربانیوں کی

    آگ میں کوئی جلا، ملی کسے راحت
    اشکبار ھیں آنکھیں، ان زندگیوں کی

    محنت کسی کی، پھل کسی کو ملا
    بھول گئے ھم محنت، ان باغبانوں کی

    لہو دے کر یہ آزادی، ھمیں سونپی تھی
    حساب ھمیں دینا ھے، ان شہادتوں کی

    ارمان کو اپنے بھول کر، جشن مناتے ھیں
    مستی میں ڈوب گئے، ان شہنایوں کی​
     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    کہاں کھوگئے کب سے یہاں، شدت سے انتظار تھا
    تڑپتا دل میرا کب سے یہاں، مدت سے بے قرار تھا
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بیٹی کے لئے باپ کی دعاء

    مبارک ھو یہ خوشی، خوشبوں کی طرح
    لیل و نہار منور ھوں، چاندتاروں کی طرح

    نیا سفر نئی منزل، ملے ھرخوشی ایسے
    ھر بڑھتا قدم تمھارا، کامرانیوں کی طرح

    ھم سفر ملے ایسا، بھول جاؤ سب کچھ
    مسکراؤ صدا کیلئے، باغ بہاروں کی طرح

    ارمان ھے دل میں ، ڈولی اٹھے شان سے
    صدا قبول ھو تیری، دعا بزرگوں کی طرح​
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    عقل کو اپنی کہاں بیچ آیا ھے
    شجر کہاں سے اکھاڑ لایا ھے
    سایہ دار پھل دار مہک دار تھا
    کیا ملا تجھے، تو نے کیا پایا ھے


    سوکھا مرجھا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    حرکتوں پر اب کیوں شرمندہ ھے
    آگیا اوقات پر اب مانگتا چندہ ھے
    کیا فائدہ ھوا ھے اب پچھتانے سے
    روتا کیونکر اب بگڑ گیا دھندہ ھے


    یہاں چوٹ کھا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    مہنگا بیچتا مال منافع لیا زیادہ
    سلک ریشم کا کیا اوڑھے لبادہ
    جل جائے گا تو خاک ھوجائے گا
    طعیش کے رنگ لگے ھے شہزادہ


    ضمیر کو دکھا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے


    کیا دھند ھر طرف چھائی ھے
    نیچے دیکھ بہت بڑی کھائی ھے
    تھوڑا سا بھی اگر تو بہکے گا
    مچے ایسا شور، کیا دھائی ھے


    اپنے آپ کو گرا کر اب دیکھ تو لے

    نظروں کو اٹھا کر اب دیکھ تو لے
    قدموں کو بڑھا کر اب دیکھ تو لے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    واہ عبدالرحمن سید بھائی ۔آپکا اندازِ اظہارِ خیال بہت سبق آموز ہے
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ نعیم بھائی،
    یہ سب آپ کی محبت اور عنایت ھے،!!!!
    خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!
     
  9. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اب دیکھ تو لے

    ماشاءاللہ انکل جی بہت اچھی نظم ہے ! اتنے دنوں بعد آنے کا موقعہ ملا اور اتنی اچھی شاعری پڑھ کر دل خوش ہو گیا !
    خدا کر آپکا زورِ قلم اور زیادہ !
     
  10. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اب دیکھ تو لے

    ماشاءاللہ انکل جی بہت اچھی نظم ہے ! اتنے دنوں بعد آنے کا موقعہ ملا اور اتنی اچھی شاعری پڑھ کر دل خوش ہو گیا !
    خدا کر آپکا زورِ قلم اور زیادہ ![/quote:330rhwve]

    فیصل سادات جی،
    بہت بہت شکریہَ!!!!


    عرصہ تقریباً 35 سال بعد میں نے دوبارہ اپنے ذھن کو ادب کے لئے دل سے اجازت لے کر جگانے کی کوشش کی ھے، چند نا گزیر وجوھات اور معاشی مصروفیات کے مدنظر اپنی ان تمام ادبی خواھشات کو بالائے طاق رکھنا پڑا، جس کی وجہ سے میں ‌نے اپنے جذبات اور احساسات کو بھی کافی مجروح کیا، لیکن یہ شوق پھر سے اتنے عرصہ بعد خود بخود جاگ اٹھا جب اپنی اس عمر کے اسٹیج پر کچھ اپنی مصروفیات اور ذمہ داریوں کے حصے کو دوسروں کے سپرد کردیں تو کچھ بوجھ بھی ھلکا ھوا اور جیسے ھی میری اس ھماری پیاری اردو کی محفل پر نظر پڑی تو میں اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور میں نے ھماری اس اردو کی پیاری محفل کو منزل ذوق سمجھتے ھوئے اپنے اس شوق کو از سر نو پروان چڑھانے کی کوشش کررھا ھوں، اور آپلوگوں کی دعائیں اور محبتیں ھی ھیں، جسکی وجہ سے میں اپنے اس شوق کو جو بھی غلط یا صحیح ھے، آپ سب تک رسائی کیلئے کوشاں ھوں،!!!!

    یہ میرے اردو ادب کا بچپن جو اب اس عمر کے 57ویں حصے میں دوبارہ میرے دل اور دماغ میں سرگوشیوں میں کچھ مصروف سرگرم عمل ھے، میں چاھتا ھوں کہ آپ سب قدردانوں کی حوصلہ افزایوں کی نذر ھو جائے اور میرے جاتے جاتے کہیں دور کسی راہ کنارے پر کوئی میرے نام کا ایک سنگ میل بطور ایک چھوٹی سی نشانی چھوڑ جائے،!!!!!

    خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں،!!!!!
     
  11. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    انکل جی ۔ آپ گریٹ ہیں۔ :87:
     
  12. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بیٹا زاہرا جی،!!!!

    یہ سب آپ کی محبت اور عنائت ھی ھے

    خوش رھیں، اور اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں،!!!!
     
  13. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ سوچتا ھوں

    اب جو گزرگئے لمحات، کچھ سوچتا ھوں
    وہ درد بھرے مسافات، کچھ سوچتا ھوں

    ایک عمر بیت گئی، کیا کھویا کیا پایا تھا
    ھونگے کیسےحسابات، کچھ سوچتا ھوں

    گلہ شکوہ کرنا کیا، ساتھ جو بچھڑ گیا
    وہ ھر لمحے شکایات، کچھ سوچتا ھوں

    انجان سی منزل اور انجانے راستے ھیں
    لگتا کھو گئے درجات، کچھ سوچتا ھوں

    پیچ وخم کے راستے، چلنا اب دشوار ھے
    ھو نہ جائے برسات، کچھ سوچتا ھوں

    دل کا ارمان ھے اب، مل جائے اپنی منزل
    مگر اندھیری ھے رات، کچھ سوچتا ھوں​
     
  14. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    گمشدہ خزانہ

    طوفاں کی لہروں کو کبھی، ساحل کا کنارا بھی ملتا ھے
    گھپ اندھیری راتوں کو کبھی، صبح کا اجالا بھی ملتا ھے

    مایوسیوں سے نہ گھبرانا، میرے ساتھی اے میرے ھم دم
    زرد ھوئے شجر کو کبھی، بہاروں کا آسرا بھی ملتا ھے

    صدا لگائے تیرے انتظار میں، قسمت تو کھڑی تیرے دروازے
    سمجھنے والوں کو کبھی، قدرت کا اشارا بھی ملتا ھے

    منزل کی دوری کچھ نہیں، سنبھل جا گر ھمت ھے تیری
    ڈوبتے ھوئے مسافر کو کبھی، تنکے کا سہارا بھی ملتا ھے

    اتنا بھی ناراض نہ ھونا، اپنے دوست سے کبھی یونہی
    نفرتوں کے الم کو کبھی، محبت کا افسانہ بھی ملتا ھے

    کوئی نہیں ھے تیرے پاس، دکھوں کا مداوہ کرنے والا آج
    بھٹکے ھوئےمسافر کو کبھی، دوست انجانا بھی ملتا ھے

    اپنے دل کے ارمان کو بلا وجہ، تم کہیں پیچھے نہ چھوڑ آنا
    خوابوں کی تعبیر کو کبھی، گمشدہ خزانہ بھی ملتا ھے​
     
  15. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    طوفاں کی لہروں کو کبھی، ساحل کا کنارا بھی ملتا ھے
    گھپ اندھیری راتوں کو کبھی، صبح کا اجالا بھی ملتا ھے

    صدا لگائے تیرے انتظار میں، قسمت تو کھڑی تیرے دروازے
    سمجھنے والوں کو کبھی، قدرت کا اشارا بھی ملتا ھے​


    مگر لوگ کہتے ھیں،!!!!!!

    خوش قسمتی صرف ایک بار دروازہ کھٹکھٹاتی ھے اور اگر دروازہ نہ کھلا تو واپس پلٹ جاتی ھے،!!!!!!
    لیکن بدقسمتی بار بار دروازہ کھٹکھٹاتی ھے، جب تک کہ دروازہ کھل نہیں جاتا،!!!!!!!
     
  16. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    پروانہ ایک منتظر ھے،!!!!!!!!

    سنا ھے کہ آج، آپکے آنے کی خبر ھے
    انتظار میں بہت، ھم نے کیا صبر ھے

    تاخیر کیوں ھوگئی، ھم تو تڑپ گئے
    باریاں کھول دو، آپکے آنے کا ذکر ھے

    سکون ملتا نہیں، بےچین بےقرار ھوں
    لگتا ھے دل میں، تلاتم سا بحر ھے

    دیدار کیلئے بس، لگا دو ایک جلتا دیا
    اپنی کٹیا میں، پروانہ ایک منتظر ھے

    پریشاں حال اکیلا، سوچتا ھےجیسے
    جنگل بیابان میں، تنہا ایک شجر ھے

    مدت سے ترستی، ھوئی یہ آنکھیں
    کوئی ارمان نہیں، لگتا بس سفر ھے​
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    سپنوں‌ کو سجانے والے،!!!!!

    کیا بنے گا سپنوں سے، اپنے خود کو سجانے والے
    مت گھبرا حقیقت سے، اپنے جی کو چرانے والے

    رھے گا کب تک ایسے، بےکاری بنا کر گھر میں
    گڑیا سے کھیلتے ھوئے، اپنے دل کو بہلانے والے

    کبھی اپنے گھر سے، باھر تو نکل کر دیکھ لے
    گھر میں خود کو بند، اپنے آپ کو ڈرانے والے

    خوابوں کو دیکھ کر، تعبیر کو مقدر نہ سمجھ
    وہ تو بکھر جاتے ھیں، اپنے خواب کو بنانے والے

    ارمان دل کے ابھی سے، دھیرے دھیرے لگا گلے
    جلدی بھی اتنی نہ کر، اپنے گلے کو لگانے والے​
     
  18. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ارمان اور انکا وعدہ،!!!!!

    وہ روشنی شمس کی، نیند بھگا دیتی ھے
    وہ چال ھنس کی، اپنی چال بھلا دیتی ھے

    چال میں انکےخم، اور تھوڑا سا انکا مڑ جانا
    وہ دل کی لگی ھی، روح کو تڑپا دیتی ھے

    پلٹ کر گھومنے کی، ان کی ادا تو دیکھو
    وہ نگاہ کا جھٹکا ھی، سٹ پٹا دیتی ھے

    ملنے سے پہلے تیرے، زندگی پرسکوں تھی
    وہ اپنے اچھے حال سے، بے حال بنا دیتی ھے

    کیا ارمان تھا اپنا، انکے وعدے پر بیٹھے یہاں
    وہ انتظارمیں دیکھو،کیسی سزا دیتی ھے​
     
  19. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    پتھر کو موم جو کرجائے، تو بات بنتی ھے،!!!!!!!!

    پلٹ کر اپنا چہرہ جو دکھائے، تو بات بنتی ھے
    آنکھ اشارے سے جو سمجھائے، تو بات بنتی ھے

    روٹھ کے سجن بے پرواہ، جاتے ھوں تو جانے دو
    مسکرا کر واپس جو آجائے، تو بات بنتی ھے

    پیچھے بھاگ کر جانا، کہاں کی عقلمندی ھے
    وہ خود ھی دوڑا جو چلاآئے، تو بات بنتی ھے

    برف کو تو پگھلتے دیکھا، رخسار کی تپش سے
    مگر پتھر کو موم جو کرجائے، تو بات بنتی ھے

    خود سے کیا کہتے ھو، منہ میاں مٹھو بنتے ھو
    پیٹھ پیچھے اچھا جو کہلائے، تو بات بنتی ھے

    آئینے میں کیا دیکھتے، کس کو کیا دکھلاتے ھو
    چہرہ دیکھ کر ٹوٹ جو جائے، تو بات بنتی ھے

    ارمان دل کے آنسوں میں، چھپا نہ دینا کبھی
    خشک آنکھوں سےجو رلائے، تو بات بنتی ھے​
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    گر فیصلہ لاحاصل کو جو حاصل کرلے
    خلوص کو بھی دل میں شامل کرلے

    اسے پانا کوئی ایسا مشکل تو نہیں
    نگاہ کو سامنے اور دل میں منزل کرلے​
     
  21. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت اچھے سید بھائی! واہ واہ واہ!!!
     
  22. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ مسز مرزا جی،!!!!!
     
  23. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    مسز مرزا جی دو شعر ابھی ابھی نازل ھوئے ھیں ذرا اصلاح کر لینا، شکریہ،!!!!!

    مسافر ھوں یارو منزل کا کچھ پتہ نہیں ابھی
    جہاں بھی قدم رک جائیں وھی منزل میری

    ×××××××

    زندگی بس ایک سفر ھے تلاش منزل نہ کر
    خود بخود ھی مل جائے گی دو گز زمیں پر​
     
  24. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت خوب انکل جی ۔ بہت زبردست قطعہ ہے۔
     
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت خوب انکل جی ۔ بہت زبردست قطعہ ہے۔[/quote:26uycokt]

    شکریہ نورالعین،
    خوش رھو،!!!!!
     
  26. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    تیری اس آواز کو ترستا ھوں
    نغمہ اور ساز کو ترستا ھوں

    بدمست اڑتے پرندوں جیسے
    مچلتی پرواز کو ترستا ھوں

    تیرا اٹھلانا اور پھر روٹھ جانا
    نخرے بھرے ناز کو ترستا ھوں

    خطا تیری اور ناراض بھی تو
    بگڑے اس انداز کو ترستا ھوں​
     
  27. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    خوب انکل جی :)
     
  28. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    شکریہ بیٹا لاحاصل جی،!!!!
    خوش رھو،!!!!
     
  29. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    کہنا جو چاھا زبان سے، وہ ستارے چمک سے گئے
    باد صبا نے چھوا چہرہ، رخسار انکے دمک سے گئے
     
  30. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    Re: تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں

    بہت ہی خوبصورت جناب۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں