1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تِل کے کباب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تِل کے کباب


    اجزاء: گائے کا قیمہ 1/2کلو،ہرا دھنیا ایک گٹھی،انڈہ ایک عدد،ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد،ہری مرچ چھ عدد،بھنے سفید تِل 1/2پیالی،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ
    ترکیب: پہلے ایک گٹھی ہرا دھنیا اور چھ عدد ہری مرچوں کو ملا کر چٹنی پیس لیں،پھر1/2کلو گائے کے قیمے میں دو عدد ڈبل روٹی کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ سیخ کباب مصالحہ چوپر میں پیس لیں۔اب اس میں ہری چٹنی،ایک عدد انڈہ،ایک چائے کا چمچ، کُٹی کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور1/2پیالی بھنے ہوئے سفید تِل مکس کر کے اچھی طرح گوندھ لیں۔اس کے بعد ہاتھ کو چکنا کر کے سیخ کے چھوٹے چھوٹے کباب بنا کر شیلو فرائی کریں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائیں تو مزے دار تِل کے کباب گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں