1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تُو عنایتوں کا مجاز ہے، مری خواہشیں مرے نام کر ۔۔مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏30 نومبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تُو عنایتوں کا مجاز ہے، مری خواہشیں مرے نام کر
    مری راحتوں کو عروج دے، مری دھڑکنوں میں قیام کر

    مرا ہجر زاد نصیب ہے تری طلعتوں کے گمان تک
    کسی خوابِ شوق میں آ ذرا، کسی رتجگے سے کلام کر

    پسِ حرفِ عجز ہیں منتظر، مرے جسم و جان کے سلسلے
    مری حسرتوں کی زمین پر مری حیرتوں میں خرام کر

    اِسی ایک کیف سے جوڑ دے،مرے روز و شب کی حلاوتیں
    مری صبح، صبحِ درود ہو، مری شام، شامِ سلام کر

    مری حرف گاہِ نیاز کے سبھی اہتمام ہیں مضمحل
    مری بات صیغۂ خام ہے، اسے تام کر، اسے عام کر

    سبھی قافلے ہیں رواں دواں سوئے شہرِ ناز، بس ایک مَیں
    سرِ رہگزارِ خیال پر تری یاد بیٹھا ہوں تھام کر

    مری مدحتوں کی نیاز پر، مری نسبتوں کے جواز پر
    مَیں غُلام ابنِ غُلام ہوں، مری نسل نسل غُلام کر

    مجھے حاضری سے نہال کر، مجھے باریابی میں ڈھال دے
    مرے بے نمود نصیب کو کبھی رشکِ ماہِ تمام کر

    تری دسترس میں ہیں یا نبی ! مری قُربتیں، مرے فاصلے
    تُو خیالِ شوق کی اوٹ سے رُخِ دید بر لبِ بام کر

    ترے اذن پر ہے مدارِ کُل، یہ اثاثہ کیا یہ بُلاوا کیا
    تُو سحر کو دستِ مُراد دے، تُو صبا کو وقفِ پیام کر

    مری عرضِ حال ہے مختصر، مرا بابِ شوق ہے منتشر
    جو اُجال لاتی ہے خواب کو، اُسی اَن کہی کو مدام کر
    -----
    مقصود علی شاہ
    Maqsood Ali Shah

  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اِسی ایک کیف سے جوڑ دے،مرے روز و شب کی حلاوتیں
    مری صبح، صبحِ درود ہو، مری شام، شامِ سلام کر
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبھی قافلے ہیں رواں دواں سوئے شہرِ ناز، بس ایک مَیں
    سرِ رہگزارِ خیال پر تری یاد بیٹھا ہوں تھام کر
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مری مدحتوں کی نیاز پر، مری نسبتوں کے جواز پر
    مَیں غُلام ابنِ غُلام ہوں، مری نسل نسل غُلام کر
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے حاضری سے نہال کر، مجھے باریابی میں ڈھال دے
    مرے بے نمود نصیب کو کبھی رشکِ ماہِ تمام کر
     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تری دسترس میں ہیں یا نبی ! مری قُربتیں، مرے فاصلے
    تُو خیالِ شوق کی اوٹ سے رُخِ دید بر لبِ بام کر
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ترے اذن پر ہے مدارِ کُل، یہ اثاثہ کیا یہ بُلاوا کیا
    تُو سحر کو دستِ مُراد دے، تُو صبا کو وقفِ پیام کر
     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مری عرضِ حال ہے مختصر، مرا بابِ شوق ہے منتشر
    جو اُجال لاتی ہے خواب کو، اُسی اَن کہی کو مدام کر
     
  9. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
اس صفحے کو مشتہر کریں