1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تو ہی ہے ابتدا اے خدا

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    حیدر علی ظفر
    (دیگلور)

    تو ہی ہے ابتدا اے خدا
    تو ہی ہے انتہا اے خدا
    دے رہی شاخ پر ہر کلی
    یہ صدا اے خدا اے خدا
    مجھ گناہ گار پر کر کرم
    بخش دے ہر خطا اے خدا
    چل پڑے کفر کی راہ پر
    حق کا رستہ بتا اے خدا
    لا شریک لہ وحدہٗ
    سب فنا تو بقا اے خدا
    سارے عالم کا سلطان تو
    تو ہی سب کا خدا اے خدا
    روح تن سے جدا ہو اگر
    ہو زباں پر خدا اے خدا
    جگمگاتا یہ عالم رہے
    ہے ظفرؔ کی دعا اے خدا
    ٭٭٭​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں