1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تنکے ہزار چن کر اک آشیاں بنایا----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏17 جنوری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان صاحب
    -------------
    تنکے ہزار چن کر اک آشیاں بنایا
    آئی جو تیز آندھی اس نے سبھی گرایا
    ----------------
    اتنی ہی مختصر یہ اپنی تو زندگی ہے
    سوچیں ہزار باتیں کچھ بھی مگر نہ پایا
    ----------------
    مٹی میں مل کے مٹی ہونا ہے سب نے اک دن
    سارا جہاں ہے فانی ،باقی ہے توُ خدایا
    ------------
    یہ اور بات ہے کچھ باقی نہیں رہے گا
    یہ چار دن کا میلہ کیا خوب ہے سجایا
    -----------------
    تخلیق کا ہے مقصد وہ ہم کو آزما لے
    اس کے لئے ہی رب نے سارا جہاں بنایا
    ---------------
    پہچان چاہتا ہے اپنی وہ اس جہاں میں
    مقصد یہی تو دے کر انسان کو بنایا
    --------------
    جھوٹی چمک جہاں کی اس میں کبھی نہ کھونا
    مومن وہی ہے سچا دھوکے میں جو نہ آیا
    ---------------
    نیکی کرو گے جو بھی پاؤ گے اجر اس کا
    محشر میں سب ملے گا دنیا میں جونہ پایا
    ---------------
    دلدل سے اس جہاں کی وہ سُرخرو ہے نکلا
    جس نے جہاں میں رہ کر اس میں نہ دل لگایا
    -----------------
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت محترم انکل خوش رہیے سلامت رہیے
    شئیر کرنے کا بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں