1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم کون ہو۔۔۔۔۔ منصور آفاق

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تم کون ہو

    بادلوں کی سیڑھیوں سے
    زینہ زینہ ،پے بہ پے
    ٹوٹتا، گرتا ہوا
    کیا کوئی بارود کا آسیب ہو
    تم کون ہو
    کیا کوئی صدیوں پرانی قبر کی
    بد روح ہویا
    جسم ِ آدم خور کا ’ری سائیکل‘ ہو کون ہو
    کون ہو تم کون ہو تہذیب کی تعمیرگہ میں
    کھوپڑی کے تخت پر بیٹھے ہوئے
    کیا کوئی کاہن ہوتم قربان گہ کی کوٹھڑی میں موت کے
    یا کسی مرگھٹ کے ٹھیکےدار ہو تم کون ہو
    اسلحہ کے کارخانے کے کوئی سفاک مالک ہو
    یاپیشہ ورکوئی قاتل ہو تم
    تم کون ہو

    اوڑھ کر اک شال کالے رنگ کی
    تیار کردہ۔۔گیسوئے اطفال کے کمخواب سے
    آدمی کی کھال کے جوتے پہن کر
    خنجروں سے تیز دانتوں کا تبسم ساتھ لے کر
    گولے بھر کے ٹوکری میں توپ کے
    نسلِ انسانی کی پگڈنڈی پہ چلتے آرہے ہو
    کون ہوتم کون ہو​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں