1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم نے رسمِ جفا اُٹھا دی ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    تم نے رسمِ جفا اُٹھا دی ہے
    ہمیں کس جرم کی سزا دی ہے
    شمع اُمید کیوں جلا دی ہے
    عشق تاریکیوں کا عادی ہے
    ہم تو مدت کے مر گئے ہوتے
    موت نے زندگی بڑھا دی ہے
    اب دعا پر بھی اعتماد نہیں
    نامرادی سی نامرادی ہے
    مختلف ہیں تصوراتِ جمال
    یہ عقیدہ بھی انفرادی ہے
    دیکھ فطرت کی بزم آرائی
    خاک پر چاندنی بچھا دی ہے
    اے صباؔ کیمیائے غم کے لیے
    زندگی خاک میں ملا دی ہے

    صبا اکبر آبادی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں