1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تمام کارکنان پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں: حافظ سعد رضوی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تمام کارکنان پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں: حافظ سعد رضوی

    کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل اپی) کے قائد حافظ محمد سعد رضوی نے کہا ہے کہ تمام کارکنان پر امن طور پر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خط شیئر کی گیا۔جس پر انہوں نے لکھا کہ حافظ محمد سعد رضوی کی تازہ ترین سٹیمنٹ
    statment.jpg
    اس بیان میں حافظ محمد سعد نے شوریٰ ممبران کے نام پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ میں تمام شوریٰ ممبران اور کارکنان تحریک لبیک یا رسول اللہ سے مخاطب ہوں اور یہ اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔
    حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام کارکن پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ مرکز و مسجد رحمۃ اللعالمین کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کر دیا جائے۔ ​
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ رحم فرمائے۔
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آمین یا رب العالمین
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ثم آمین یا رب العالمین
     
  6. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کالعدم تحریک لبیک نے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا، ذرائع
    sr.jpg
    ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے اور اپنے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حکومتی وفد میں شیخ رشید، نور الحق قادری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے قائدین فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ کارکنوں کی فی الفور رہائی کی بھی حکومتی وفد سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔

    تاہم حکومتی وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے قائدین پر واضح کر دیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جس طرح سچ اور حق زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا اسی طرح نالائقی اور نااہلی زیادہ دیر چل سکتی ہے۔
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ‘جماعت کو کالعدم قراردینے کا معاملہ، ٹی ایل پی نظرثانی درخواست دائر کرسکتی ہے’
    Hamid raza.jpg
    چیئرمین قران بورڈ پنجاب کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ایک ماہ کے اندر پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان کسی قسم کی ڈیڈ لاک پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہنگاموں کے دوران کچھ مخصوص علاقوں میں پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا لیکن کالدم تحریک لبیک کے قائدین کا کہنا ہے کہ ان عناصر سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین میں املاک کو جلانے والوں کی نشاندہی کرنے پر اتفاق رائے موجود ہے، املاک کو جلانے والوں کی شناخت کرکے بے نقاب کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ کالعدم تحریک لبیک کی قیادت کرے گی۔ ہم نے اس معاہدے میں ثالث کا رول اور گارنٹی بھی دی ہے۔ پارٹی پر پابندی کے حوالے سے ہمیں مکمل میرٹ پر فیصلے کی گارنٹی دی گئی ہے۔ ٹی ایل پی اپنی تمام جنگ آئینی اور قانونی طور پرلڑنا چاہتی ہے۔


     
  9. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حکومتی کاوشیں رنگ لےآئیں،کالعدم ٹی ایل پی نے احتجاج ختم کرنےکا اعلان کردیا
    TLP.jpg
    حکومتی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، کالعدم تحریک لبیک نے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کارکنوں نے قیادت کے اعلان کے بعد واپس جانا شروع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنما کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا جبکہ دیگر معاملات سے متعلق بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

    کالعدم تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی نے لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک پر سٹیج سے اعلان کیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوگیا، دھرنا ختم کریں اور گھروں کو جائیں۔ اس اعلان کلیساتھ ہی کارکن گھروں کو واپس جانا شروع ہو گئے۔

    مجلس شوریٰ کے رکن شفیق امینی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 دن بعد ملتان روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم کچھ کارکن مسجد رحمت اللعالمین کے باہر سکیورٹی پر مامور ہیں۔

    شفیق امینی نے کارکنوں سے کہا کہ آپ لوگ گھروں کو جائیں گے تو سعد رضوی بھی گھر آئیں گے۔ دھرنا ختم کرکے ہم نے اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ دھرنا ختم ہوتے ہی گرفتار کارکن واپس آ جائیں گے۔

    دوسری جانب چیئرمین قران بورڈ پنجاب کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ایک ماہ کے اندر پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان کسی قسم کی ڈیڈ لاک پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہنگاموں کے دوران کچھ مخصوص علاقوں میں پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا لیکن کالدم تحریک لبیک کے قائدین کا کہنا ہے کہ ان عناصر سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین میں املاک کو جلانے والوں کی نشاندہی کرنے پر اتفاق رائے موجود ہے، املاک کو جلانے والوں کی شناخت کرکے بے نقاب کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ کالعدم تحریک لبیک کی قیادت کرے گی۔ ہم نے اس معاہدے میں ثالث کا رول اور گارنٹی بھی دی ہے۔ پارٹی پر پابندی کے حوالے سے ہمیں مکمل میرٹ پر فیصلے کی گارنٹی دی گئی ہے۔ ٹی ایل پی اپنی تمام جنگ آئینی اور قانونی طور پرلڑنا چاہتی ہے۔


     
  10. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ملک کو تماشا بنا دیا ، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا حکومت کا کام نہیں ، سراج الحق
    siraj.jpg
    حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں ، حکومت مذہبی قوتوں کو کچلنا چاہتی ہے ، ڈاکٹر زبیر پرامن احتجاج کو پر تشدد بنانے کی تحقیقات کی ضرورت ،فرانسیسی سفیر کو نکالا جائے ،ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ

    لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی میزبانی میں منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ علمائے کرام جمعہ کو سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالیں ، تحریک لبیک پاکستان پر لگائی پابندی فی الفور ختم کی جائے ۔ فرانس کے سفیر کو بے دخل کر کے فرانس سے معافی کا مطالبہ کیا جائے ۔ پرامن احتجاج کو پر تشدد بنانے کی قومی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے جس کے لیے جوڈیشل کمیشن اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کو تماشا بنادیا گیا ۔ حکومت ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ اگر اسلام پسندوں کو نہ روکا گیا تو یہ ہر طرف چھا جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا،حکومت کا کام نہیں ۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمدزبیر نے کہاکہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ پوری قوم کا ہے ۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے ۔ حکومت مذہبی قوتوں کو کچل دیناچاہتی ہے ۔ ہم حکومت اور تحریک لبیک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا حکومت کو اختیار نہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں