1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تضاد

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    تضاد
    زمین گھومتی ہے روز اپنے محور پر
    فلک کھڑا ہے اسی طرح سر اٹھائے ہوئے
    دنوں کے پیچھے لگی ہیں اسی طرح راتیں
    سفر ہے جاری اسی طرح اب بھی لمحوں کا
    ہوا کے دوش پہ خوشبو کے قافلے اب بھی
    رتیں بدلنے کا پیغام لے کے آتے ہیں
    ہمارے بیچ مگر فاصلے جو قائم ہیں
    کسی طرح نہیں کم ہوتے بڑھتے جاتے ہیں
    آفتاب شمسی

     

اس صفحے کو مشتہر کریں