1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تری گلیوں میں آئے ہیں ترے دیدار کی خاطر---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏7 فروری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    @محمّد سعید سعدی
    -----------
    مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
    ---------
    تری گلیوں میں آئے ہیں ترے دیدار کی خاطر
    طلب تیری لئے دل میں ترے ہی پیار کی خاطر
    ----------------
    جسے ہم پیار کرتے ہیں کبھی در پر تو آئے گا
    کھڑے ہیں سامنے گھر کے اسی ہی نار کی خاطر
    ---------------
    خبر اپنی نہیں ہم کو نکالی دل سے دنیا بھی
    ہوئے خود سے بھی بیگانہ اسی دلدار کی خاطر
    --------------------
    تری زلفوں کی خوشبو جو ہمارے دل کو بھاتی ہے
    ترے پہلو میں بیٹھے ہیں اسی مہکار کی خاطر
    ---------------
    مجھے تم سے محبّت ہے چھپانا ہو گیا مشکل
    تمہارے پاس آیا ہوں اسی اظہار کی خاطر
    ---------------
    تمہاری بات سنتا ہوں محبّت سے ہمیشہ ہی
    تمہارے پاس بیٹھا ہوں اسی گفتار کی خاطر
    ------------------
    تمہیں اپنا بنانا ہے ارادہ ہے یہ ارشد کا
    خدارا مان جاؤ اب اسی کے پیار کی خاطر
    -------یا
    چلو گھر کو بسائیں اب تمہیں ارشد یہ کہتا ہے
    مری یہ بات مانو اب ہمارے پیار کی خاطر
    --------------
     
    مقصود کمالی، شکیل احمد خان اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    رہے نصیب خان صاحب نظر تو آئے
    ۔ اردو محفل میں آپ کی غزل اور اس پر بحث دیکھی لیکن میں نے دخل دینا مناسب نہیں سمجھا۔شتر گربہ اور دوسری تیکنیکل چیزوں پر انشاءاللہ بات ہو گی
     
    Last edited: ‏9 فروری 2020
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    زبان و بیان کی ترقیاں مائل بہ کمال ہیں۔ماشاء اللہ !
    ۔۔۔اور کیوں جی دخل دینا کیوں مناسب نہ سمجھا۔۔۔۔۔۔کیا ہم سب ایک ہی جہاز کے سوار نہیں؟ سفر طویل ہے اور مسافت دراز۔
     
    Last edited: ‏9 فروری 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    خان بھائی آپ نے تو تعریف کر کی بہت بہت شکریہ۔ جب اردو محفل میں پیش کروں گا اور جو پوسٹمارٹم ہو گا وہ بھی آپ کے سامنے آ جائے گا ۔اردو محفل میں آپ نے جو غزل پیش کی اور اس پر جو بحث ہوئی اور چل رہی ہے وہ بھی میری نظر میں ہے۔ آپ جتنے خوبصورت الفاظ استمال کرتے ہیں ،وہ آپ ہی کی خوبی ہے مگر میں نے محسوس کیا ہکہ میری طرح آپ کو بھی کچھ ٹیکنیکل اغلاط کو سمجھنے کی ضرورت ہے جیسے شتر گربہ----جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اونٹ اور بلی ۔ یعنی دو مختلف جانوروں کو ایک ساتھ ہانکنا۔ یہ غلطی ابھی تک مجھ سے ہو جاتی ہے، اکثر جو غلطی ہوتی ہے وہ یہ کہ اگر آپ نے ایک مصرعے میں تخاطب کے لئے آپ استمال کیا ہے اور دوسرے میں تم یا تُو استمال کر دیا تو یہ شطر گربی ہے۔ اسی طرح اگر ایک مصرعہ میں تم استمال کیا ہے دوسرے مصرعے میں متعلقہ بات میں تمہارا یا تمہاری آنا چاہئے ، اگر تیرا یا تیری اسمال کر دیا تو شتر گربہ ہے۔اگر ایک مصرعہ میں واحد کا صیغہ استمال کیا ہے تو دوسرے میں جمع کا صیغہ غلط ہو گا
    دوسری غلطی جو اکثر ہو جاتی ہے اسے کہتے ہیں عیبِ تنافر،، اس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک لفظ جس حرف پر ختم ہو رہا ہو اور دوسرا اسی سے شروع تو یہ عیبِ تنافر ہے جیسے ( محبّت تیری دل میں لئے پھرتا ہوں) اس میں محبّت تیری میں (ت) کا اتصال عیبِ تنافر ہے کیونہ اس سے روانی متاثر ہوتی ہے ،قاری کو (ت) پر رکنا پڑتا ہے
     
    ًمحمد سعید سعدی، زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت بہت شکریہ محترم !
    آپ نے بالکل دُرست فرمایا کہ مجھے بھی شعر و سخن کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ۔اِسی لیے کاسۂ احتیاج ساتھ رکھتا ہوں۔آپ نے شاعری کے اِن دو عیوب (شتر گربہ اور اتصالِ عیب ِ تنافر)سے آگاہ فرما یا۔ میرے علم میں اضافہ ہوا ۔میں آپ کا ممنون ہوں۔
     
    Last edited: ‏10 فروری 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    خان بھائی آپ سے دو باتیں کرنی ہیں پہلی بات تو یہ کہ آپ نے اپنا تعارف یعنی اپنے متعلق کچھ نہیں لکھا
    2-- کیا اس گروپ یعنی ہماری اردو میں کوئی استاد شعراء ہیں جو ہم جیسے مبتدی شعراء کے اشعار کی اصلاح کر سکیں ، اگر ایسا ہے تو کون اصحاب ہیں تاکہ ان کو ٹیگ کیا جا سکے اور ان سے رہنمائی لی جا سکے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مقصود کمالی
    آف لائن

    مقصود کمالی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 فروری 2020
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    سرجی آپ نے اوپر مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن لکھا ہوا ہے اس کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟ کیا یہ فارسی کی زبان میں ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں بھائی یہ عربی الفاظ ہیں، شاعری کے لئے بحر اور وزن ضروری چیزیں ہیں یہ جا چار دفہ مفاعیلن لکھا ہے یہ بحر کا وزن ہے اور بحر کا نام ہے( ہزج مثمن سالم) ان کے بغیر جو لکھا جائے وہ فقرہ ہوتا ہے مصرعہ۔ یہ سب سیکھنے کے لئے علمِ عروض سیکھنا پڑتا ہے اس کے لئے ایک ویب سائڈ (عروض ڈات کام ) پر جائیئے اور سب کچھ سیکھئے اور پھر شاعری کیجئے
     
    Last edited: ‏13 فروری 2020
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں