1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تذکرہ چھیڑ دیا آپ نے کیوں جانے کا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    تذکرہ چھیڑ دیا آپ نے کیوں جانے کا
    گھر میں نقشہ نظر آنے لگا ویرانے کا

    جرم الفت نہیں اظہار تمنا لیکن
    ہاتھ پھیلانا بھی شیوہ نہیں دیوانے کا

    ظلم کے بعد ہوا صبر کا درجہ روشن
    غم کیا شمع نے کس حسن سے پروانے کا

    دشت گردی میں گریباں کے اڑائے پرزے
    پاؤں کے ساتھ چلا ہاتھ بھی دیوانے کا

    اب سمجھ بوجھ کے اس دور میں پینا اے جرمؔ
    رنگ اچھا نظر آتا نہیں میخانے کا
    جرم محمد آبادی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں