1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تجھے حمد ہے خدایا

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏12 اپریل 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
    ہمیں بھیک مانگنے کو ترا آستاں بتایا
    تجھے حمد ہے خدایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    تمہیں حاکمِ برایا تمہیں قاسمِ عطایا
    تمہیں دافع بلایا تمہیں شافع خطایا
    کوئی تم سا کون آیا
    تجھے حمد ہے خدایا

    وہ کنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فِیہْ کادم
    ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا
    وہی سب سے افضل آیا
    تجھے حمد ہے خدایا

    یہی بولے سدرہ والے چمنِ جہاں کے تھالے
    سبھی میں نے چھان ڈالے ترے پایہ کانہ پایا
    تجھے یک نے یک بنایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    فَاِ ذَافَرَ غْتَ فَا نْصَبْ یہ ملا ہے تم کو منصب
    جو گدابنا چکے اب اٹھو وقتِ بخشِش آیا
    کرو قسمَتِ عطایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    وَاِلَی الْاِ لٰہِ فَارْغَبْ کروعرض سب کے مطلب
    کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو ان پر اپنا سایا
    بنو شافعِ خطایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    ارے اے خدا کے بندو!کوئی میرے دل کو ڈھونڈو
    مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خدایا
    نہ کوئی گیا نہ آیا
    تجھے حمد ہے خدایا

    ہمیں اے رضا ترے دل کاپتا چلابہ مشکل
    درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر توآیا
    یہ نہ پوچھ کیسا پایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    کبھی خندہ زیرلب ہے کبھی گریہ سَاری شب ہے
    کبھی غم کبھی طرب ہے نہ سبب سمجھ میں آیا
    نہ اسی نے کچھ بتایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    کبھی خاک پر پڑا ہے سرچرخ ریرِ پا ہے
    کبھی پیش دَرکھڑا ہے سرِ بندگی جھکا یا
    توقدم میں عرش پایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    کبھی وہ تپک کہ آتِش کبھی وہ ٹپک کہ بارش
    کبھی وہ ہجوم نالش کوئی جانے اَبر چھَایا
    بڑی جوشِشوں سے آیا
    تجھے حمد ہے خدایا

    کبھی وہ چہک کہ بلبل کبھی وہ مہک کہ خودگل
    کبھی وہ لہک کہ بالکل چمنِ جناں کھلایا
    گلِ قدسن لہلہایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    کبھی زندگی کے اَرماں کبھی مرگِ نوکا خواہاں
    وہ جیا کہ مرگ قرباں وہ موا کہ زیست لایا
    کہے رُوح باں جلایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    کبھی گم کبھی عیاں ہے کبھی سَرد گہ تپاں ہے
    کبھی زیرِ لب فغاں ہے کبھی چپ کہ دم نہ تھا یا
    رُخ کام جاں دکھایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    یہ تصوراتِ باطِل ترے آگے کیا ہیں مشکل
    تری قدرتیں ہیں کامِل انھیں راست کر خدایا
    میں انھیں شفیع لایا
    تجھے حمد ہے خدایا

    (کلام: مولانا الشاہ امام احمد رضا خاں فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ)
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تجھے حمد ہے خدایا

    سبحان اللہ :222:

    تانیہ جی جزاک اللہ خیر
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تجھے حمد ہے خدایا

    جزاک اللہ خیرا تانیہ جی
    سبحان اللہ ۔ اعلی حضرت کا کلام شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں