1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تجارت کی خبریں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏6 اکتوبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آئی ایم ایف کا گیس، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ
    واشنگٹن: پاکستانی معیشت کے بارے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت سخت ترین اقتصادی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس میں شرح نمو میں کمی، شدید مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی شامل ہے۔
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت 'آئی ایم ایف' کے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد کیلئے تیار
    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ معاشی استحکام اور شرح نمو کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تجویز کردہ اقدامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ طور پر آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کا سبب ہوسکتا ہے۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پانی کی کمی سے ربیع کی فصلیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ
    پاکستان میں پانی کی کمی نے جہاں رواں برس خریف کے موسم میں فصلوں کو متاثر کیا ہے وہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قلتِ آب کی وجہ سے آئندہ ربیع کی فصلوں کے موسم کے دوران بھی فصلوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیا
    کراچی: پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی روپے کی قدر میں یکدم کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت 11 روپے 70 پیسے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 136 روپے تک جا پہنچی۔

    گزشتہ روز مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے 30 پیسے تھی جو منگل کو اچانک بڑھ گئی اور ٹریڈنگ کے دوران قیمت 136روپے سے تجاوز کرتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ کمی آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ لگتی ہے کیونکہ آئی ایم ایف پہلے ہی روپے کی قدر میں 15 فیصد کمی کا مطالبہ کرچکا ہے۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کئی ہفتوں سے انٹر بینک مارکیٹ کے مقابلے میں 4 سے 5 روپے سے زائد پر ہی ٹریڈ کررہی تھی۔

    ادھر ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا دستیاب ہونا مشکل ہے اور جب تک انٹربینک مارکیٹ میں استحکام نہیں آتا ڈالر کی دستیابی مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجود حکومت سابق حکومت کی پالیسی کو اپنانے سے گزیر سے اور روپے کی قدر میں کمی سے متعلق باقاعدہ اعلان کرے۔

    دوسری جانب چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر روپے کی قدر کم کی گئی اور حکومت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لیے حکومت نے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیر خزانہ کے نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہر جانے والی حکومت نئی حکومت کے لیے معاشی بحران چھوڑ کر جاتی ہے لیکن ہم ہر نئی حکومت کے آنے پر معاشی بدحالی کا تسلسل توڑنا چاہتے ہیں۔
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہو گیا
    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 131 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہوا اور 132 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

    کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہو کر 131 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر کی خریداری 131.50 پیسے رہی اور فروخت 132 روپے 50 پیسے ہے۔

    پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آنے والے رد و بدل کی وجہ سے تاجروں اور کاروباری حضرات میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں اشیائے خورو نوش کے علاوہ ضروریات زندگی کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ روزمرہ استعمال کی جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں زیادہ تر کا تعلق کھانے پینے سے تھا۔
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چیف جسٹس نے عوام سے منرل واٹر نہ پینے کی اپیل کردی،کمپنیاں پانی کی قیمت ادا کرنے پر آمادہ

    اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے عوام سے منرل واٹر نہ پینے اور نلکوں کا پانی استعمال کرنے کی اپیل کردی جبکہ منرل واٹرکمپنیوں سے متعلق کیس میں منرل واٹراورمشروبات بنانے والی کمپنیاں پانی کی قیمت اداکرنے پرآمادہ ہو گئیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وصول کی جانے والی قیمت آبی ذخائرکی بہتری میں استعمال ہوگی،اعتزازاحسن اورتمام وکلاکامشکورہوں،ملک کیلئے بڑاکام کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زیرزمین پانی کے استعمال اور منرل واٹرکمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    وقفے کے بعدسماعت کے دوران منرل واٹر کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پگھل گیاہوں،قیمت دینے پرتیار ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے دلوں میں پاکستان کیلئے محبت پیداکردی۔

    عدالت نے کہا کہ وصول کی جانے والی قیمت آبی ذخائرکی بہتری میں استعمال ہوگی،یہ حکمنامہ پورے ملک پرنافذ العمل ہوگا،اس حوالے سے حکومت کوقانون سازی بھی کرنی پڑتی ہے توکرے،چاروں صوبے پانی کی قیمتوں کے حوالے سے پالیسی بنائیں اورایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں،عدالت نے سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی۔

    قبل ازیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کل بھی پانچ جعلی کمپنیاں پکڑی گئیں، متعدد بڑی کمپنیوں کا پانی بھی معیار کے مطابق نہیں، کئی ارب روپے کا پانی کمپنیوں نے مفت میں استعمال کیا، منرل واٹر کمپنیوں کی ٹربائن بند کر دیتے ہیں، میونسپل حکومتیں کمپنیوں کو نلکے لگا کر دیں۔

    کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قیمت سب سے زیادہ ہے، نیسلے کمپنی عدالت کی مقرر کردہ قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، ہم 50 پیسے (آٹھ آنے) فی لیٹر دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا میں قیمت کیا ہے اس سے غرض نہیں.

    اب مفت میں پانی استعمال نہیں کرنے دیں گے، کمپنیاں ایک روپے کا پانی لے کر 52 روپے میں بیچتی ہیں، پہلے نلکوں سے پانی بہہ رہا ہوتا تھا، منرل واٹر کمپنیوں کی موٹروں کی وجہ سے نلکے خشک ہو گئے، لاہور میں چار سو فٹ پر بورنگ پہنچ گیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ بوتلوں کا پانی پینا بند کر دیں اور نلکوں کا پانی پیئیں۔
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب کا امدادی پیکج کا اعلان، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
    [​IMG]

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کئی روز بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک 'کے ایس ای 100 انڈیکس' میں ایک ہزار 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب کا 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی بڑی وجہ ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور پہلے 10 منٹ میں ہی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    دوپہر 12 بجے کے وقت انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 39 ہزار 223 پوائنٹس پر پہنچا جبکہ کاروباری حجم اور مالیت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔

    کیمیکل کے شعبے میں سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی دیکھی گئی جبکہ پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن اور بینکنگ کے شعبے بھی نمایاں رہے۔

    [​IMG]
    سیشن کے دوران اسٹاک بروکرز اپنی اسکرین پر مارکیٹ کے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں — اے ایف پی


    سینئر تجزیہ کار احسن محنتی نے کہا کہ 6 ارب ڈالر کے سعودی پیکج نے مارکیٹ کو نئی طاقت بخشی ہے اور مندی کے بادل جھٹ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے باعث روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے۔

    ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار نبیل خورشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد سرمایہ کاروں کو وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا اور چین سے بھی بہت امیدیں ہیں۔

    انہوں نے آئندہ چند روز تک اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری رہنے کی امید کا اظہار کیا۔
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گندم کی بوری 100 روپے مہنگی ہوگئی

    اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں پیر کو گندم کی فی بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فی بوری گندم کی قیمت بڑھ کر 3459 روپے ہوگئی ہے۔

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید یوسف نے ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی گندم کی سرکاری قیمت 3259 روپے مقررکردی تھی لیکن سندھ حکومت کی جانب سے تاحال گندم کی سرکاری قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی: مقامی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے موسم سرما کے3 ماہ کیلیے اپنے کیپٹیو پاور کسٹمرز کو گیس کی ترسیل روکنے کے فیصلے سے مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی سرگرمیاں معطل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہیکرز نے ملک کے اسلامی بینک سے 80 کروڑ روپے چرالئے، ہزاروں کارڈز غیر محفوظ
    کراچی:

    بینکاری انڈسٹری کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے ایک بڑے اسلامی بینک کے پے منٹ کارڈز کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔


    سائبر حملے کے نتیجے میں80 کروڑ روپے کی رقم چوری کیے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ ہزار کے لگ بھگ کارڈز غیرمحفوظ بتائے جاتے ہیں۔ تاہم نقصان کی مالیت کے بارے میں متاثرہ بینک کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بینک کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔

    متعلقہ اسلامی بینک نے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے صارفین کو سروس کی عارضی معطلی سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نیٹ ورک کی خرابی قرار دیا ہے۔ تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اتوار کی شب ہنگامی مراسلہ جاری کرتے ہوئے اس مخصوص بینک کے صارفین کے کارڈز بیرون ملک اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیلز پر استعمال ہونے کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ بینک سمیت تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام پے منٹ کارڈز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور پے منٹ کارڈز کے ذریعے کیے جانے والے لین دین بالخصوص بیرون ملک لین دین کی رئیل ٹائم نگرانی کی جائے۔




    اسٹیٹ بینک کے مطابق پے منٹ کارڈز کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کا سامنا کرنے والے بینک نے اپنے کارڈز کے ذریعے بیرون ملک تمام لین دین کی سہولت بھی بند کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے متعلقہ بینک کو خامی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔متاثرہ بینک کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ صارفین کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری کے واقعہ کے بعد سٹیٹ بینک کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید نجی بینکوں نے بھی حفظ ما تقدم کے تحت اپنے بیرون ملک ٹرانزیکشنز روک دی ہیں۔ اب تک دو نجی بینکوں نے اپنے کسٹمرز کو مطلع کیا ہے کہ کھاتے داروں کے تحفظ کے لیے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے بیرون ملک سے ادائیگیوں کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔ بیرون ملک مقیم صارفین کو بینک کی خصوصی ہیلپ لائن سے رجوع کرکے کارڈز بحال کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان میں تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام آئی ٹی نظام بشمول کارڈ آپریشنز سے منسلک نظاموں کی سیکیورٹی کے اقدامات اور انھیں مستقل اپڈیٹ کیا جائے تاکہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔کارڈآپریشنز سے متعلق نظاموں اور لین دین کی چوبیس گھنٹے بروقت نگرانی یقینی بنانے کے لیے وسائل مختص کیے جائیں۔ تمام پے منٹ اسکیموں، سوئچ آپریٹرز اور میڈیا سروس پروائیڈرز کے ساتھ فوری تعاون کیا جائے جن کے ساتھ بینک منسلک ہیں تا کہ مشتبہ لین دین میں کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کی نشاندہی کی جا سکے۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر معمولی واقعات کی صورت میں فوری طور پر اسٹیٹ بینک کو رپورٹ کریں۔
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی پیکیج اور وزیراعظم کے دورہ چین کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات
    [​IMG]
    ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا فوٹو:فائل

    کراچی: سعودی بیل آؤٹ پیکیج اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا۔


    سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔ 8 ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7728 ارب سے بڑھ کر 8388 ارب روپے ہوگیا، ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹراورسمینٹ سیکٹر کے شئیرز میں نمایاں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔
     
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں