1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تازہ غزل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از طاہرہ مسعود, ‏8 مئی 2010۔

  1. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    ایک تازہ ترین غزل

    روزو شب کا حساب رکھتے ہیں
    عقل ہم بھی جناب رکھتے ہیں

    آج کے دور کے سبھی شاعر
    اہنی اپنی کتاب رکھتے ہیں

    جب بھی کہتے ہیں ہم خدا لگتی
    لوگ دل میں عتاب رکھتے ہیں

    کم بصیرت ہمیں نہ سمجھو تم
    ہم بھی آنکھوں میں خواب رکھتے ہیں

    زندگی تجھ سے کوئی شکوہ نہں
    ہم ہی قسمت خراب رکھتے ہں

    ذات اپنی نہیں سوال کہ ہم
    آپ اپنا جواب رکھتے ہیں

    : طالب دعا طاہرہ مسعود
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    طاہرہ مسعود بہن ۔ ہمیشہ کی طرح بہت عمدہ کلام ہے۔ بہت خوب ۔
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    زندگی تجھ سے کوئی شکوہ نہں
    ہم ہی قسمت خراب رکھتے ہں

    ذات اپنی نہیں سوال کہ ہم
    آپ اپنا جواب رکھتے ہیں

    طاہرہ جی بہت ہی زبردست :dilphool: :222:
     
  4. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل



    جزا ء کم اللہ خیرا۔ اس عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں بھائی
    خوش رہیں
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    سلام مسنون

    ان تعریفی کلمات کا شکریہ حسن رضا صاحب

    آپ کے سگنیچر شعر کے جواب میں کنور مہندر سنگھ بیدی کا یہ شعر یاد آ رہا ہے

    عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
    صرف مسلم کا محمدْ :saw: پہ اجارہ تو نہیں

    خوش رہیں


    والسلام
     
  6. راجہ اکرام
    آف لائن

    راجہ اکرام ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2008
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: تازہ غزل

    السلام علیکم
    طاہرہ جی
    آج پہلی بار آپ کا کلام پڑھنے کا اتفاق ہوا
    بہت ہی خوبصورت اور با معنی کلام ہے اور انداز کی تو کیا ہی بات ہے
     
  7. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    السلام علیکم
    بہت شکریہ راجہ صاحب

    کلام کو پسند کرنے کے لیے میں متشکر ہوں

    امید ہے کہ آئندہ بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے

    والسلام

    خوش رہیں
     
  8. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: تازہ غزل

    بہت ھی عمدہ جناب ۔۔۔
    زور و قلم اور زیادہ ھو ۔۔۔ آمین
     
  9. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    واہ واہ کیا بات ہے طاہرہ صاحبہ کیا خوب لکھا ہے
     
  10. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل



    بہت شکریہ بزم خیال صاحب ،صاحبہ؟

    میں اس پزیرائی کے لیے ممنون ہوں

    خوش رہیں
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: تازہ غزل



    بہت خوب طاہرہ جی ، بہت اچھا کہتی ھیں آپ جانے کیوں مندجہ ذیل شعر کو دیکھ کے محسوس ہو رہا ھے کہ دوسرا مصرع کچھ اور ہوتا

    کم بصیرت ہمیں نہ سمجھو تم
    ہم بھی آنکھوں میں خواب رکھتے ہیں
     
  12. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    خوشی جی
    بصیرت کا تعلق انسان کےvision سے ہوتا ہے اور‌ میرے خیال میں خواب دیکھنے کے لیے وژن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اتنی سی بات تھی :yes:
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: تازہ غزل

    طاہرہ جی آپ میرے خیال کو تنقید یا اصلاح سمجھ بیٹھیں ایسا ہرگز نہیں ھے ، میں کیا میری بساط کیا؟ صرف ایک خیال سا آیا تھا جو آپ سے شئیر کر دیا،
    ماشاءاللہ آپ اچھا کہتی ھیں ، کلام کی تعریف کر چکی ہوں پہلے بھی ، خدا کرے زور قلم اور زیادہ
     
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    طاہرہ جی اچھی شاعری ہے آپ کی۔ ایک قطعہ ذہن میں آگیا۔
    لبوں پہ گیت تو آنکھوں میں خواب رکھتے تھے
    کبھی کتابوں میں ہم بھی گلاب رکھتے تھے
    کبھی کسی کا جو ہوتا تھا انتظار ہمیں
    بڑا ہی شام وسحر کا حساب رکھتے تھے
     
  15. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    نہیں نہیں ایسی بات نہیں خوشی جی! آپ کو پورا حق ہے

    اصلاح بھی اگر کوئی کرنا چاہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں

    کیونکہ میں ہنوز سیکھ رہی ہوں

    اصل میں مَیں نے "بصیرت" اور "خواب" کا ربط اپنے نقطہ ء نظر سے ظاہر کرنے کی کوشیش کی ہے
    :222: you are very welcome to share your point of view
     
  16. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    شکریہ بلال جی

    اس حقیر سی کوشیش کو پسند کرنے کا شکریہ

    اور اس خوبصورت قطعے کا بھی
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: تازہ غزل

    بہت شکریہ وہ میں سمجھ گئی تھی
    اب آپ وقت ضائع کیے بنا کچھ اور شئیر کریں
     
  18. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    آج ایک مدت بعد اس لڑی کو دیکھا سوچا سب سے دوبارہ شیئر کر لوں۔
     
  19. مزمل شیخ بسمل
    آف لائن

    مزمل شیخ بسمل ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2012
    پیغامات:
    18
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل


    خوب غزل ہے جی. بہت عمدہ.
     
  20. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تازہ غزل

    شکریہ اس حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں