1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بےباک, ‏24 فروری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب بےباک بھائی ۔
    ہمیشہ کی طرح اعلی معیاری کلام ہے۔
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    کیا ایسے کم سُخن سے کوئی گفتگو کرے
    جو مستقل سکوت سے دل کو لہو کرے

    اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دُکھ نہیں
    پر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تُو کرے

    تیرے بغیر بھی تو غنیمت ہے زندگی
    خود کو گنوا کے کون تیرے جستجو کرے

    اب تو یہ آرزو ہے کہ وہ زخم کھائیے
    تا زندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے

    تجھ کو بھُلا کے دل ہے وہ شرمندہ ء نظر
    اب کوئی حادثہ ہی ترے روبرو کرے

    چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فراز
    دنیا تو عرض ِ حال سے بے آبرو کرے

    احمد فراز
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب بے باک جی

    اس غزل کو فراز کی لڑی میں بھی پوسٹ کریں
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی بہت خوب اچھی شاعری ہے
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی ۔ عمدہ انتخاب ہے۔
    ہمیشہ کی طرح ۔ ماشاءاللہ
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    تیری کوشش تیری تدبیر ھونا چاہتی ھوں
    میں تیرے ھاتھ کی تحریر ھونا چاھتی ھوں
    تو میرے پاس آئے اور پلٹ کے نہ جائے
    میں تیرے پاؤں کی زنجیر ھونا چاھتی ھوں
    مجھے حجت نہیں اب دوسروں کے مشوروں کی
    میں خود بھی شبِ تقدیر ھونا چاھتی ھوں
    ازل سے خواب بن کر میری آنکھوں میں رھا ھے تو
    میں اب شرمندئہ تعبیر ھونا چاھتی ھوں
    میں اس لیے مسمار خود کو کر رھی ھوں کہ
    میں تیرے ھاتھ سے تعمیر ھونا چاھتی ھوں
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    اثر دل پر کرے شکوہ شکایت ہوتو ایسی ہو
    گلے لگ کر کوئی روئے،ندامت ہوتو ایسی ہو
    یہی محسوس ہوجیسے کہ صدیاں گزاری ہیں
    فقط اک پل کی فرقت میں اذیت ہوتو ایسی ہو
    مجھے کانٹا چبھے اور اس کی آنکھوں سے لہو نکلے
    تعلق ہوتو ایسا ہو محبت ہوتو ایسی ہو
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    وہ نہیں ہوتے عقل کے تابع
    عشق جن کا اصول ہوجائے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نار و فردوس کو وہ کب دیکھیں
    عشق جن کا قبول ہوجائے


    فی البدیہہ آگیا تو عرض کردیا ۔۔۔

    بےباک بھائی ۔ عمدہ انتخاب پر بہت سی داد قبول کریں۔ :a180:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بےباک بھائی ۔ :a180:
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی آپ کا شاعری میں بہت اعلی ذوق ہے واہ بہت خوب :dilphool:
     
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آپکا انتخاب بہت عمدہ ہے۔ بےباک صاحب۔
     
  13. نادیہ۔رضا
    آف لائن

    نادیہ۔رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,091
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھا انتخاب ہے آپ کا
     
  14. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    شکریہ ، آپ سب کی پسندیدگی کا،
     
  15. شام
    آف لائن

    شام مہمان

    bohat achi sharing hy
    thanks
     
  16. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    سیرت نہیں تو عارض و رخسار سب غلط
    خوشبو ہوا ہوئی ، تو پھول رنگ رہ گیا
     
  17. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    پیچھے بندھے ہیں ھاتھ مگر شرط ہے سفر
    کس سے کہوں کہ پاؤں کے کانٹے نکال دے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پانی میں عکس دیکھ کر خوش ہو رہا تھا
    پتھر کسی نے پھینکا تو منظر ہی بدل گیا
     
  18. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری


    کمی جو پائی اپنے خلوص میں پائی
    ہمیں تو اس شہر میں کوئی بے وفا نہ ملا
     
  19. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بے باک جی آپکی کمال کی شاعری کی کیا مثال دوں، کچھ کہہ نہیں سکتا،!!!!!!
     
  20. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    ُمحتسب مے خانے میں تسبیح پر گنتا رہا،
    کَے کَے نے پی ، کے نے نہ پی ، کے کے آگے جام تھا
     
  21. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بےباک بھائی بہت خوب شاعری ارسال کی
     
  22. بے بی
    آف لائن

    بے بی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2009
    پیغامات:
    135
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    آپ کی ارسال کی ہوئی شاعری اچھی ہے شکریہ
     
  23. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    مجھے چاہے جتنا رلائے تو ۔ تجھے دیکھ کر میں ہنساکروں
    میں نبی ہوں مذہبِ عشق کا، ترے حق میں صرف دعا کروں
    ترا نام دن کے نصاب میں، ترا نام رات کے خواب میں
    ترا نام لوں تو میں سو سکوں، ترا نام لے کے جگا کروں
    تیرا ایک چھوٹا سا پیار بھی مرا مایہ ہے مرا جام جم
    تجھے سامنے جو نہ پاؤں میں تو اسی میں تجھ کو تکا کروں
    ترا سرخ و سرمئی پیرہن مرے دل کی آنکھ میں سج گیا
    میں بھی زخمِ دل کی قبا پہن، تری یاد بن کے سجا کروں
    یہ مرا فلم مرے ہاتھ ہیں، تو نہیں تو یہ مرے ساتھ ہیں
    انہیں اپنے ہونٹوں سے چوم کر تجھے روز چٹھی لکھا کروں
    میں نہتّا ۔ بے سپر ۔ اسلحہ مرا صرف جلنے کی آرزو
    میں چراغِ شب ہوں عجیب شے کہ غنیمِ شب سے لڑا کروں
    زرِ ارض کے لیے دشت و در، سبھی چھان دیکھے، کمایا زر
    یہ غزل ہے مفت کا اک ہنر کبھی یہ بھی کام کیا کروں
    ٭٭٭٭٭٭٭
     
  24. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    ابلیس کا اعتراف
    تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب
    اُس گھڑی مجھ کو تو اِک آنکھ نہ بھایا یا رب
    اس لیے میں نے، سر اپنا نہ جھکایا یا رب
    لیکن اب پلٹی ہےکچھ ایسی ہی کایا یا رب


    عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    ابتداً تھی بہت نرم طبیعت اس کی
    قلب و جاں پاک تھے ،شفاف تھی طینت اس کی
    پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی
    اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی


    اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    بھر دیا تُو نے بھلا کون سا فتنہ اس میں
    پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوا اس میں
    اِک اِک سانس ہے اب صورتِ شعلہ اس میں
    آگ موجود تھی کیا مجھ سے زیادہ اس میں


    اپنا آتش کدۂ ذات ہی ٹھنڈا کر لوں !
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں !

    اب تو یہ خون کے بھی رشتوں سے اکڑ جاتا ہے ،
    باپ سے ، بھائی سے، بیٹے سےبھی لڑ جاتا ہے
    جب کبھی طیش میں ہتھے سے اکڑ جاتا ہے ،
    خود مِرے شر کا توازن بھی بِگڑ جاتا ہے


    اب تو لازم ہے کہ میں خود کو سیدھا کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    میری نظروں میں تو بس مٹی کا مادھو تھا بَشر
    میں سمجھتا تھا اسے خود سے بہت ہی کم تر
    مجھ پہ پہلے نہ کھُلے اس کے سیاسی جوہر
    کان میرے بھی کُترتا ہے یہ قائد بن کر


    شیطانیت چھوڑ کے میں بھی یہی دھندا کر لُوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    کچھ جِھجکتا ہے ، نہ ڈرتا ہے ،نہ شرماتا ہے
    نِت نئی فتنہ گری روز ہی دکھلاتا ہے
    اب یہ ظالم ، میرے بہکاوے میں کب آتا ہے
    میں بُرا سوچتا رہتا ہوں ، یہ کر جاتا ہے


    کیا ابھی اس کی مُریدی کا ارادہ کر لوں!
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    اب جگہ کوئی نہیں میرے لیے دھرتی پر
    مِرے شر سے بھی سِوا ہے یہاں انسان کا شر
    اب تو لگتا ہے یہی فیصلہ مُجھ کو بہتر
    اس سے پہلے کہ پہنچ جائے واں سوپر پاور


    میں کسی اور ہی سیّارہ پر قبضہ کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    ظُلم کے دام بچھائے ہیں نرالے اس نے
    نِت نئے پیچ مذاہب میں ڈالے اِس نے
    کر دیئے قید اندھیروں میں اجالے اس نے
    کام جتنے تھے مِرے ، سارے سنبھالے اس نے


    اب تو میں خود کو ہر اِک بوجھ سے ہلکا کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    استقامت تھی کبھی اس کی ، مصیبت مجھ کو
    اپنے ڈھب پر اسےلانا تھا ، قیامت مجھ کو
    کرنی پڑتی تھی بہت ، اس پہ مشقت مجھ کو
    اب یہ عالم ہے کہ دن رات ، ہے فرصت مجھ کو


    اب کہیں گوشۂ نشینی میں گزارا کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    مَست تھا میں تِرے آدم کی حقارت کرکے
    خود پہ نازاں تھا بہت تجھ سے بغاوت کرکے
    کیا مِلا مُجھ کو مگر ایسی حماقت کرکے
    کیا یہ ممکن ہے کہ پھر تیری اطاعت کرکے


    اپنے کھُوئے ہوئے رُتبہ کی تمنا کر لوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!​

    طالب خوند میری
     
  25. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    کیا بات ھےبے باک جی کی، آپکی شاعری نے تو ھماری محفل لوٹ لی ھے،!!!!!
     
  26. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    شکریہ جناب عبد الرحمن سید صاحب ، یہ آپ کی محبت ہے
     
  27. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    بےباک بھائی بہت اچھی شاعری ارسال کی
     
  28. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    خواب کھودے تو تیری یاد کے کھنڈر نکلے
    خود میں ڈوبے تو تیری ذات کے اندر نکلے
    بے وجہ نہ تھی بے جان باتوں کی چاہت
    دل جو ٹوٹا تو تیرے پیار کے مندر نکلے
    ہم تو سمجھے تھے کہ ہوں گے یہ دو چار آنسو
    رونے بیٹھے تو سمندر کے سمندر نکلے​


    :flor::flor::flor::flor::flor:
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    واہ بہت خوب بےباک جی ، خود کہاں گم ھیں‌آج کل
     
  30. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بےباک کی پسند ۔ متفرق شاعری

    ودیا بےباک جی ۔ آپکی طرح آپکی شاعری بھی بے باک ہے ۔ اس زبردست شئیرنگ کے لیئے مجھ سے بھی شکریہ وصول کریں‌
     

اس صفحے کو مشتہر کریں