1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیوٹی ماسک اثر کیوں‌ نہیں‌کرتے ۔۔۔۔۔ صبا ریاض

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیوٹی ماسک اثر کیوں‌ نہیں‌کرتے ۔۔۔۔۔ صبا ریاض

    اکثر خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ چہرے کی حفاظت کے باوجود ان کی جلد پر وہ نتائج ظاہر نہیں ہوتے جن کی وہ خواہاں ہیں۔یہ فیشل کروائیں یا بیوٹی ماسک کا استعمال کریں کوئی بھی ان کی جلد پر زیادہ اثر نہیں کرتا اور اگر کرے بھی تو اس کا اثر جلد ہی زائل ہونے لگتا ہے۔
    یہ خواتین کا عام مسئلہ ہے جس کے بارے میں ان کا فکر مند ہونا کوئی عجیب بات نہیں۔ایسا اکثر ہوتا ہے کہ توجہ دینے کے باوجود آپ کی جلد میں شادابی نہیں آتی۔اس کی ایک بڑی وجہ دراصل اپنی جلد کی ساخت سے لاعلمی ہے۔ہم کوئی بھی ٹوٹکہ ٹی وی پر دیکھیں تو آزمانے لگتے ہیں۔کسی نے بتا دیا کہ فلاں فیشل سے اس کی جلد کو فائدہ پہنچا تو ہم بھی وہی کروانے پہنچ جاتے ہیں۔یہ سوچ سراسر غلط ہے۔کوئی چیز جو کسی ایک کی جلد کو فائدہ پہنچا رہی ہے ضروری نہیں کہ آپ کے چہرے کے لیے بھی موزو ں ہو،کیونکہ ہر جلد دوسری سے مختلف ہے۔ہر انسان کا جسم ،چہرہ اور جلدمختلف چیزوں کے استعمال پر ایک دوسرے سے مختلف ردِ عمل ظاہر کرتا ہے۔ایسے میں آپ کیلئے سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ اپنی جلد کی ساخت جانیں۔اس کے علاوہ درج ذیل مضمون میں ہم جلد کی ہر قسم کے لیے بہترین ماسک سے متعلق بتا رہے ہیں۔ جسے پڑھ کر آپ جان جائیں گی کہ آپ کی جلد کیلئے کو ن سا ماسک موزوں رہے گا ۔

    چہرے کی صفائی و حفاظت کیلئے اگرچہ کلینزر ، ٹونر اور موئسچرائزر بہترین انتخاب ہیں لیکن ان تینوں کے استعمال کے بعد بھی جلد کو کچھ خاص لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اس کے لئے ماسک ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ چہرے پر ماسک لگانے سے جو دھول مٹی کلینزر اور ٹونر کے بعد بھی بچ جاتی ہے ماسک اس کو اند ر تک صاف کر دیتے ہیں۔ اگرچہ کلینزر ،ٹونر اور موئسچرائزر کو روزانہ کی بنیادوں پر استعمال کرنا چاہئے جبکہ ماسک ہفتے میں ایک بار لگانا ہی بہتر ہوتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟

    جیل ماسک

    بہترین نتائج کیلئے فیشل جیل ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ جلد کے اندر تک جاتا ہے اورجلد کے خشک اور مردہ خلیا ت کو صاف کر دیتا ہے۔

    جیل ماسک آئلی سکن کیلئے موزوں ہوتا ہے۔جن عورتوں کی جلد چکنی ہوتی ہے وہ اسے خشک کرنے کے چکر میں خراب کر بیٹھتی ہیں اور جلد بالکل ہی اکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔جیل ماسک اگرچہ آئل فری ہوتا ہے لیکن اس سے جلد کو پانی مناسب مقدار میں ملتا ہے جس سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔حساس جلد والی عورتوں کیلئے جیل ماسک کسی نعمت سے کم نہیں۔

    ملتانی مٹی کا ماسک

    ملتانی مٹی کے ماسک کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ جلد سے زائد تیل کو جذب کر لیتا ہے۔ ملتانی مٹی کا ماسک چکنی اور خشک دونوں قسم کی جلد کیلئے موزوں ہوتا ہے۔

    کریم ماسک

    کریم ماسک خشک اور نارمل جلد کیلئے بہترین انتخاب ہے،کریم ماسک جلد کے اندر تک نشوونما کرتا ہے ۔کریم ماسک کو پانی کی بجائے ٹشو یا روئی سے صاف کر کے پانی سے چہرہ دھویا جائے۔

    شیٹ ماسک

    یہ ماسک عموماََ کاغذ یا کپڑے سے بنا ہوتا ہے اور لیکوئیڈ میں ڈبو کر پیک کیا جاتا ہے۔یہ ماسک چہرے کی شیپ میں ہی کٹا ہوتا ہے ۔ شیٹ ماسک چہرے کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرتا ہے ۔ اسے صرف چہرے پر لگا کر خشک کر کے اتارنا ہوتا ہے۔یہ ماسک خاص طور پر چہرے کی جھریوں وغیرہ کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا تاہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں