1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیف کٹلٹس

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 اپریل 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    بیف کٹلٹس


    اجزاء: بیف ریشہ کیا ہوا1/2کلو،بریڈ سلائسز بھیگے چار عدد،نمک حسبِ ذائقہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،کٹی ہری مرچ پانچ عدد،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ،ہری پیاز پانچ سے چھ عدد،ہرا دھنیا ایک گٹھی،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت،انڈے دو سے تین عدد،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

    ترکیب: پہلے ریشہ کیے ہوئے بیف میں نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اُبال لیں۔اب اس میں ہری مرچ،کُٹی کالی مرچ،پسی لال مرچ،ہری پیاز،ہرا دھنیا،سویا ساس،سرکہ،چلی ساس، بریڈ سلائسز اور پسا گرم مصالحہ اچھی طرح مکس کرلیں۔اب کباب کی شکل دے کر پہلے انڈو ں میں ڈِپ کریں،پھر بریڈ کرمبز سے کوٹ کر کے گرم تیل میں فرائی کر لیں۔آخر میں انہیں سوس یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں