1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیف قورمہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیف قورمہ

    اجزاء: گائے کا گوشت ایک کلو،دہی ڈیڑھ پائو،تیل ایک کپ،فرائی پیاز ایک کپ،باریک کٹی ادرک حسبِ ضرورت،کٹی ہری مرچ حسبِ ضرورت،تیز پتا ایک عدد،الائچی چھ عدد،کیوڑا ایسنس چند قطرے،زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت کالی مرچ ایک چائے کاچمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ، جاوتری 1/2 چائے کا چمچ،ٹاٹری1/2چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک 1/2 چائے کا چمچ،پسا کھوپرا دو کھانے کے چمچ،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ

    ترکیب: گرائینڈر میں زیرہ،ثابت کالی مرچ،پسا کھوپرا اور جاوتری کو پیس لیں۔اب پسا مصالحہ ایک پیالے میں نکال کر ہلدی،نمک،پسی لال مرچ،پسا دھنیا،الائچی،تیز پتا،ٹاٹری اور کیوڑا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،پھراسے گوشت،دہی اور فرائی پیاز میں مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے گوشت ڈالیں اور ڈھک کر آدھا گھنٹہ پکنے دیں۔گوشت گل جائے تو حسبِ ضرورت پانی شامل کر دیں۔جب دو سے تین اُبال آ جائیں تو باریک کٹی ادرک اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں