1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیسن کا سالن

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیسن کا سالن

    اجزاء:مکسچر بنانے کے اجزاء: بیسن1-1/2کپ،ہرا دھنیا1/2 گٹھی، ہری مرچیں چار عدد،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ (گریوی کے اجزاء)رائی دو چائے کے چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،دہی ایک کپ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،پسے ٹماٹر ایک کپ،ہینگ1/2چائے کا چمچ، تیل 1/2 کپ، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،ہری مرچ حسبِ ضرورت،نمک ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:بیسن کا مکسچر بنانے کے لیے ایک برتن میں تمام اجزاء شامل کر کے ایک گلاس پانی کے ساتھ گھولیں۔اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس مکسچر کو بھون لیں۔جب یہ مکسچر سخت ہو جائے تو اسے گریس کی ہوئی ٹرے میں نکال لیں۔گریوی کے لیے ایک پین میں تیل گر م کر کے رائی اور زیرہ بھونیں۔خوشبو آنے پر اس میں پیاز ڈال کر بھون لیں،پھر اس میں دہی،تمام مصالحے اور پسے ٹماٹر شامل کر کے بھون لیں۔اس کے بعد اس میں دو کپ پانی ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔اب اس میں بیسن کا مکسچر شامل کر کے اُبلنے دیں اور پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں