1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیت اللہ کیلیے دنیا کا جدید ترین ساونڈ سسٹم منتخب۔۔۔۔

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏16 مئی 2014۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    بیت اللہ کیلیے دنیا کا جدید ترین ساونڈ سسٹم منتخب
    نئے سسٹم پر پہلی مرتبہ نماز مغرب کی اذان ہوئی
    [​IMG]


    مسجد حرام کا عظیم الشان توسیعی منصوبہ تکمیلی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں حرم بیت اللہ میں دنیا کا بہترین اور جدید ترین ساوںڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ نئے ساونڈ سسٹم کی تنصیب کی سعادت امیر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ کے حصے میں آئی۔

    مسجد حرام کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فارس السعدی نے اس نئے ساونڈ سسٹم کے انتخاب اور تنصیب کے بارے می تفصیل بتاتے ہوئے کہا ''ساونڈ سسٹم کیلیے دنیا بھر سے اس میدان کی غیر معمولی مہارت کی حامل کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا، تاکہ دنیا کی اس بہترین جگہ کیلیے بہترین ساونڈ سسٹم فراہم ہو سکے۔''

    انہوں نے بتایا ''اس اہتمام کے بعد جدید ترین اور بہترین سسٹم منتخب کیا گیا جو اب نصب کر دیا گیا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا ''منتخب کردہ ساونڈ سسٹم کی تنصیب سے پہلے اس کی مختلف حوالوں سے کثیر جہتی آزمائش کی گئی تاکہ تنصیب کے بعد کوئی عملی مشکل یا کمزوری نہ پیدا ہو۔ ''

    ان آزمائشوں کے بعد الحرمین الشریفین کے جملہ معاملات کے نگران شعبے کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے حتمی منظوری لے کر تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔ اس نئے ساونڈ سسٹم کا مکمل استعمال اتوار کے روز پہلی مرتبہ نماز مغرب کی اذان سے شروع ہوا۔ اب یہ پوری طرح برو ئے کار ہے۔ بیت اللہ کی نئی توسیعات کے بعد بھی اس ساونڈ سسٹم کے کار آمد رہنے کا امکان ہے۔
    مکہ مکرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
    [​IMG]
    دائیں جانب کی تصویر پرانے سسٹم کو ظاہر کرہی ہے۔ جبکہ بائیں جانب کی تصویر نیا سسٹم کی ہے۔۔
     
    Last edited: ‏16 مئی 2014
    Zh Pasha، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں