1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیت الخلا کی تعمیر میں احتیاط ،،،

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏11 اپریل 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے استاد محترم نے ایک دن دوران سبق کراچی کا ایک واقعہ سنايا تھا کہ وہاں ایک مسجد تعمیر کی گئی تو اس کے استنجا خانے اس طرح بنائے گئے کہ اگر آدمی بیٹھے تو وہ قبلہ رو ہو.......
    یہ ایک نئی بات تھی چنانچہ لوگوں نے مسجد کے متولی حضرات سے پوچھا کہ جناب یہ کیوں..؟ تو انہوں نے بڑی عجیب بات کہی.. کہنے لگے کہ ہم نے ایک ایسی سنت زندہ کی ہے جسے مسلمان بھول چکے تھے........
    لوگ مزید حیران ہوے.. انھیں بتایا گیا کہ بہت سی کتب حدیث میں "صحیح سند کے ساتھ" روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضي الله عنهم سے فرمایا تھا کہ قضاء حاجت کے لیے بیٹھتے وقت "شرِّقُوا أو غَرِّبُوا" (یا مشرق کی طرف منہ کیا کرو یا مغرب کی طرف).. یہ سنت لوگ بھول گئے تھے اس لیے ہم نے استنجا خانے اس طرح بنائے ہیں کہ آدمی بیٹھے تو اس کا منہ یا مغرب کی طرف ہو یا مشرق کی طرف.......
    استاد صاحب نے فرمایا.. "جب کوئی خود ہی کتب حدیث کا اردو ترجمہ پڑھ کر یہ سمجھ لیتا ہے کہ وہ "محدث عصر" بن چکا ہے تو ایسی باتیں ہوتی ہیں.. یہ بات صحیح ہے کہ حدیث میں یہ الفاظ ہیں لیکن اگر ان لوگوں نے یہ حدیث کسی عالم سے پڑھی ہوتی وہ انھیں بتاتے کہ یہ بات صرف مدینہ منورہ کے بارے میں فرمائی گئی کیونکہ مدینہ میں اگر مشرق یا مغرب کی منہ کیا جائے تو وہ قبلہ رخ نہیں ہوگا.. وہاں قبلہ شمالاً جنوباً ہے جبکہ پاکستان میں قبلہ مغرب کی طرف ہے اس لیے یہاں "شرقوا أو غربوا" پر عمل کرنا جہالت کی دلیل ہے , نہ کہ سنت کو زندہ کرنا.."
    بات یہ ہے کہ اگر آج کوئی اتائی ڈاکٹر ہو تو لوگ اسے برداشت نہیں کرتے , جعلی ڈگری والے کی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی جاتی ہے لیکن عالم دین ہر کوئی بن جاتا ہے.. جسے اور کوئی کام نہ ہو وہ صرف دو چار اردو ترجمے پڑھ کر قرآن وحديث اور تفسير و فقہ میں اپنے آپ کو "امام زمان" سمجھنے لگتا ہے.. اور پھر وہی ہوتا ہے جو آج ہو رہا ہے !!
    تحریر : حافظ عبيداللہ.​
     
    نعیم، ھارون رشید اور کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    ایسے ہی بہت سال پہلے نے "مشرق سے فتنہ اٹھنے گا" حدیث مبارکہ سے باذوق بھائی نے مشرق کا رخ عراق کی طرف کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر میں نے انہیں جواب دیا تھا جو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ http://alqlm.org/xen/threads/حدیث-نجد-کڑوا-سچ-،-قرآنی-آیات-کے-ساتھ.4572/

    اس کے کچھ سال بعد ایک بھائی طالب علم کے نام سے جانے جاتے ہیں انہوں نے میری اس پوسٹ پر رد کیا مگر شائد وہ جغرافیائی علم سے بھی کوئی خاص معلومات نہیں رکھتے تھے خیر ان کی پوسٹ بھی یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

    http://www.urdumajlis.net/threads/مدینے-کے-مشرق-کی-تلاش-حرکات-شمس-اور-جیوگرافی-کی-مدد-سے-رد-بریلویت.22310/

    اب ہم مزید آگے بڑھیں تو طالب علم بھائی کی پوسٹ کا جواب بھی ہم نے دیا جو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انہوں نے جواب پر وقت مانگا اور ایک لمبی رخصت پر ابھی تک جواب نہیں دے پائے۔

    اس پر میں نعیم بھائی سے درخواست کروں گا کہ وہ ان پوسٹس کا مطالعہ فرمائیں یقیناً ان کے لئے معلوماتی ثابت ہونگی۔ شکریہ!

    http://forum.mohaddis.com/threads/آپ-فرما-دیں-مشرق-و-مغرب-ﷲ-ہی-کے-لئے-ہے.7064/#post45340

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏12 اپریل 2017
    نعیم، حنا شیخ اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں