1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بہترین صحت کے لیے مفید پھل

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بہترین صحت کے لیے مفید پھل
    [​IMG]
    بریانا ایلیٹ

    پھلوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے ہمیشہ مفید رہا ہے۔ بڑے بڑے طبیب اس بات پر متفق ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال انسانی صحت کے لیے بہترین ہے۔ ہم ذیل میں ان پھلوں کا ذکر کر رہے ہیں جو کم و بیش ہر لحاظ سے جسم کی نشوونما میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور دنیا کے بہترین پھلوں میں شمار ہوتے ہیں۔ گریپ فروٹ گریپ فروٹ بہت زبردست پھل ہے۔ وٹامنز اور معدنیات کے علاوہ اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھانا کھانے سے پہلے گریپ فروٹ نوش کرنے والے 91 لوگوں پر ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ ان کا وزن 1.3 کلوگرام کم ہو گیا۔ گریپ فروٹ کی وجہ سے انسولین لیول میں بھی خاصی کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل کولیسٹرول لیول بھی کم کرتا ہے اور گردے کی پتھری کے امکانات کو بھی گھٹاتا ہے۔ انناس منطقہ حارہ کا یہ پھل غذائیت کا خزانہ ہے۔ یہ وٹامن سی کی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی اور میگنیز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں برومیلین پایا جاتا ہے۔ یہ اینزائمز کا ایک مرکب ہے جو سوزش کم کرنے اور پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایووکیڈو یہ دوسروں سے بالکل مختلف پھل ہے۔ زیادہ تر پھلوں میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ایووکیڈو میں یہ کم ہوتے ہیں۔اس میں جو چکنائی ہوتی ہے وہ صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس پھل میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو فشار خون (بلڈ پریشر) میں زیادتی کو روکتی ہے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ لیموں اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے اور یہ ترش پھل صحت پر بڑے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ دل کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ یہ فشارِ خون بھی کم کرتا ہے۔ محقق کہتے ہیں کہ لیموں کا استعمال وزن نہیں بڑھنے دیتا۔ تربوز اس پھل میں وٹامن اے اور سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی اوکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز کینسر کے خطرات کم کرتا ہے۔ تمام پھلوں کی نسبت تربوز میں پانی زیادہ ہوتا ہے۔ ایک تربوز میں 92 فی صد پانی ہوتا ہے۔ یہ فشارِ خون کم کرتا ہے۔ سٹرابیری یہ غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔ بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سٹرابیری ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے اور یہ شوگر لیول اچانک بہت بڑھا دیتی ہے، حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔ زیتون زیتون میں وٹامن ای، فولاد، تانبا اور کیلشیم ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی اوکسیڈنٹس خاصی تعداد میں ہوتے ہیں جو دل اور جگر کی بیماریاں روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ بلیک بیریز وٹامن سی، ریشہ، وٹامنزاور اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھر پور یہ پھل صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ یہ سینے کی جلن کم کرتا ہے اور شریانیں مضبوط کرتا ہے۔ دل اور سرطان کے مریضوں کیلئے بھی کافی فائدہ مند ہے۔ بلیو بیریز اس پھل کے صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس میں کمال کی غذائیت ہوتی ہے۔ اس میں ریشہ، وٹامن سی اور وٹامن ’’کے‘‘ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس پھل میں بہت زیادہ اینٹی اوکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کے امراض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ سنگترے غذائیت سے بھرپور اس پھل کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن سی اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ وٹامن بی بھی سنگترے کا اہم جزو ہے۔ کیلا کیلوں میں وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں۔ ان میں پوٹاشیم بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ انگور صحت کے لیے انگور بہت مفید ہے۔ یہ سینے کی جلن کم کرتے ہیں۔ یہ دل، آنکھوں، جوڑوں اور دماغ کے لیے بہت اچھا پھل ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال مناسب نہیں۔ ایک وقت میں انگور مناسب مقدار میں کھانے چاہئیں۔ امرود اس پھل میں بھی کمال کی غذائیت ہے۔ وٹامن سی اور ریشے سے بھرپور یہ پھل معدے کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ قبض ختم کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، پوٹاشیم اور تانبا بھی پایا جاتا ہے۔ یہ نظامِ انہضام کو بہتر بناتا ہے اور اس کا روزانہ استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ (تلخیص شدہ)

     

اس صفحے کو مشتہر کریں