1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت کا منفی اور تکبر پر مبنی رویہ قابل افسوس ہے، وزیراعظم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏23 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی دعوت ٹھکرانے پر بھارتی قیادت کو بصیرت سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا منفی اور تکبر پر مبنی رویہ قابل افسوس ہے۔
    وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکرات کی بحالی کی دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور تکبر پر مبنی رویہ باعث افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں نے چھوٹی سوچ والے لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بصارت سے عاری اور دور اندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں، ان کے پاس وسیع منظر نامے کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔
    Disappointed at the arrogant & negative response by India to my call for resumption of the peace dialogue. However, all my life I have come across small men occupying big offices who do not have the vision to see the larger picture.
    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 22, 2018
    وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دی تھی اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ بھارتی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات ہوگی۔ تاہم اگلے ہی روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کا بہانہ بناتے ہوئے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارت کے پیچھے ہٹنے سے افسوس ہوا، بھارت نے ابتدا میں وزرائے خارجہ ملاقات پر آمادگی ظاہر کی اور پھر انکار کے لیے جواز تلاش کیا، ملاقات سے انکار کے لیے بھارت نے جولائی کے معاملے کو ستمبر میں بہانہ بنا کر پیش کیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں