1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت ستاسی رنز سے جیت گیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏20 فروری 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,919
    ملک کا جھنڈا:
    بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ستاسی رنز سے شکست دے دی ہے۔
    مقررہ پچاس اوورز میں بھارت نے تین سو ستر رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نو کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو تراسی رنز سکور کر سکی۔
    وریندر سہواگ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
    بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر قیس نے چونتیس رنز بنائے۔ انہوں نے سات چوکے لگائے۔ ان کو پٹیل نے آؤٹ کیا۔
    بنگلہ دیش کی ٹیم سے نمایاں بیٹنگ اقبال نے کی جنہوں نے 86 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ستر رنز بنائے۔صدیق نے 37 رنز، شکیب نے پچپن رنز بنائے۔
    بنگلہ دیش کی جانب سے پٹیل نے 48 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔ ظہیر خان نے دو وکٹیں لیں جبکہ ہربھجن سنگھ اور یوسف پٹھان نے ایک ایک وکٹ لی۔
    بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
    کوہلی نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سینچری مکمل کی اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔
    بھارت کی جانب سے تندولکر اور سہواگ نے اوپننگ کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔
    تندولکر نے اٹھائیس رنز 29 گیندوں میں بنائے جن میں چار چوکے شامل تھے۔ بھارت کا مجموعی سکور 69 تھا۔
    دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گھمبیر تھے جنہوں نے 39 رن بنائے۔ انہوں نے تین چوکے مارے۔ بھارت کا اس وقت مجموعی سکور 152 رنز تھا۔
    تیسری وکٹ 355 کے مجموعی سکور پر گری جب سہواگ 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سہواگ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چودہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ایک سو پچھتر رنز سکور کیے اور ان کو شاکب نے بولڈ کیا۔
    یوسف پٹھان آٹھ رنز پر آؤٹ ہوئے۔
    بنگلہ دیش کی جانب سے شاکب اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس میچ سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بائیس ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے بھارت نے بیس میچ جیتے اور بنگلہ دیش کی ٹیم نے صرف دو میچ جیتے۔
    اس گراؤنڈ میں بتالیس ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں۔ ان میں سے پندرہ میچ اس ٹیم نے جیتے ہیں جس نے پہلے بیٹنگ کی جبکہ ستائیس میچ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔
    بنگلہ دیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، امرل قیس، جنید صدیقی، مشفیق الرحیم، شاکب الحسن، رقیب الحسن، نعیم اسلام، محمود اللہ، عبدالرزاق، شفیع الاسلام، اور ربیل حسین شامل ہیں۔
    بھارت کی ٹیم میں تندولکر، سہواگ، گھمبیر، کوہلی، یووراج، دھونی، یوسف پٹھان، ہربھجن، ظہیر خان، سریسنتھ اور پٹیل شامل ہیں۔
    ایک روزہ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی کے مطابق بھارت دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔
    شیرِ بنگلہ سٹیڈیم سنہ دوہزار چھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔
    اس میدان پر پہلا آفیشل میچ ایک روزہ میچ سنہ دو ہزار آٹھ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اس میدان کو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کا درجہ سنہ دو ہزار سات میں دیا گیا تھا۔
    اس گراؤنڈ میں بیالیس ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں۔ ان میں سے پندرہ میچ اس ٹیم نے جیتے ہیں جس نے پہلے بیٹنگ کی جبکہ ستائیس میچ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔
    تصاویر کیلئے کلک کریں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں