1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی وومن کھلاڑی متھالی راج ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی وومن کھلاڑی متھالی راج ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر
    upload_2019-9-4_3-25-13.jpeg
    نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور بلے باز متھالی راج نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز متھالی راج نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بیٹسومن کو 2006ء میں بھارت کی پہلی ٹی ٹونٹی کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے 89 میچز میں 2364 رنز بنائے جو کہ بھارت کی طرف سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ہے۔

    ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خود کو فٹنس اور ون ڈے کیریئر کو طول دینے کی خاطر قدم اٹھایا ہے، 2021ء ون ڈے ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کی خواہش ہے۔

    متھالی راج کا مزید کہنا تھا کہ ملک کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنا میرا دیرینہ خواب ہے، اس لئے میں صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں