1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 شہری شہید، فوجی جوانوں سمیت 5 زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2 شہری شہید، فوجی جوانوں سمیت 5 زخمی
    upload_2019-12-20_5-0-36.jpeg
    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 شہری شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے لسوا گاؤں کی خاتون سمیت 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔ پاک کی فوج جوابی کارروائی سے بھارتی چوکی تباہ ہو گئی اور انھیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
    یاد رہے کہ آج ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں