1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی طیارے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز 3 گھنٹے لیٹ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی طیارے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز 3 گھنٹے لیٹ
    upload_2019-9-1_4-29-34.jpeg
    نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے کلکتہ ائیرپورٹ پر مسافروں اور عملے کو عجیب مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی پرواز شہد کی مکھیوں کے حملے کے سبب 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ عملے کی بھرپور کوشش کے باوجود مکھیاں ہٹانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر لائن کی یہ پرواز کلکتہ سے شمالی مشرقی شہر ارگاتالا جا رہی تھی جس میں 136 بھارتی مسافروں کے علاوہ بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات بھی سوار تھے۔ عملے نے شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کے لیے مسلسل کوشش کرتے ہوئے مختلف طریقے آزمائے، حتی کہ ونڈ سکرین کے وائپر بھی استعمال کیے مگر شہد کی مکھیوں نے نہ جانا تھا نہیں گئیں۔

    بعد ازاں فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے آگ بجھانے والے پانی کے پائپ سے ان پر پانی پھینکا، پانی کے زور دار پریشر کا مکھیاں مقابلہ نہ کر سکیں اور بالآخر رفو چکر ہو گئیں۔ اس سارے عمل میں 3 گھنٹے گزر گئے اور مسافر انتظار کی کوفت کا سامنا کرتے رہے۔ واضح رہے کہ شہد کی مکھیاں موسم کی تبدیلی کے سبب جب ایک جگہ چھوڑتی ہیں تو نقل مکانی کے دوران بہت بڑی تعداد میں اکٹھی ہو کر نئی جگہ کی تلاش میں نکلتی ہیں، اس دوران انہیں جہاں ذرا سی بھی آسانی نظر آئے وہاں قبضہ جما لیتی ہیں​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں