1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارتی ریاست آسام میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی ریاست آسام میں سکیورٹی سخت کر دی گئی
    upload_2019-8-31_1-47-1.jpeg
    ن
    نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت اپنے ملک میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے لگا، آسام میں آباد لاکھوں مسلمانوں کی شہریت ختم کیے جانے کے بعد رد عمل سامنے آنے کا نام نہاد ڈرامہ کر کے ریاست میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں آباد لاکھوں مسلمانوں کو شہرت سے عاق کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، شہریوں کی فہرست کے اجراء سے قبل ہی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ لسٹ میں حکام نے نسلوں سے آباد لاکھوں لوگوں کو نظرانداز کردیا ہے جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ جو بنگلہ دیش اور دوسرے ہمسایہ ممالک سے آنے والے مہاجرین ہیں۔ فہرست کل بروز ہفتہ کو شائع کی جائے گی۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ممکنہ رد عمل کے پیش نظر حکام نے 17 ہزار اضافی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔ حکام نے مقبوضہ کشمیر کی طرح ریاست میں بھی سائبر کرائمز کے ارتکاب کے تناظر میں انٹرنیٹ کی نگرانی سخت کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ریاستی حکام کی درخواست پر کیا گیا اور وہاں سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے بھیجا ہے۔

    پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی افواہوں پر یقین نہ کریں، کچھ لوگ ہمارے معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آسام کے شہریوں کے اندراج کے قومی دفتر این آر سی نے شہریوں کی 1951ء میں مرتب کی گئی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ 2014 میں شروع کیا تھا۔ نئی لسٹ میں 20 سے 26 لاکھ لوگوں کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

    جولائی 2018ء میں رجسٹر میں 40 لاکھ افراد کے نام شامل نہیں تھے۔ مزید افراد کے دعووں کی تصدیق کی تکمیل کے بعد لاکھوں افراد ابھی تک بھارتی شہریت سے محروم رکھے گئے ہیں۔

    سماجی ماہرین کے مطابق صورتحال آسام میں افراتفری اور خون خرابے یا معاشرتی عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید یہ کہ بھارتی شہریت سے محروم رہ جانے والے لاکھوں افراد کے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی کہنا فی الحال بہت مشکل ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں