1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بچپن کی باتیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏28 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بچپن کی باتیں

    گرميوں ميں جب سب گھر والے سو جاتےتھے
    دھوپ کي اُنگلي تھام کے ہم چل پڑتے تھے
    ہميں پرندے کتنے پيار سے تکتے تھے
    ھم جب ان کے سامنے پاني رکھتے تھے
    موت ہميں اپني اّ غوش ميں چھپاتي تھي
    قبرستان ميں جا کر کھيلا کرتے تھے
    رستے ميں اِک ان پڑھ دريا پڑتا تھا
    جس سے گزر کر پڑھنے جايا کرتے تھے
    جيسے سورج اّ کر پياس بجھائے گا
    بچپن کے دُ کھ کتنے اچھے تھے
    تب تو صرف کھلونے ٹوٹا کرتے تھے
    وہ خوشياں بھي جانے کيسي خوشياں تھيں
    تتلي کے پر نُوچ کے اُچھلا کرتے تھے
    مار کے پاؤں ہم بارش کے پاني ميں
    اپني ناؤ آپ ڈبويا کرتے تھے
    چھوٹے تھے تو مِکرو فريب بھي چھوٹے تھے
    دانہ ڈال کے چڑيا پکڑا کرتے تھے
    اب تو اِک آنسو بھي رُسوا کر جائے
    بچپن ميں جي بھر کے رُويا کرتے تھے
    صبح سويرے ايسے پاني بھرتے تھے
    اُڑنا ھم کو اتنا اچھا لگتا تھا
    چڑياں پکڑ کر اُن کو چوما کرتے تھے
    تتلياں ہم پر بيٹھا کرتيں تھيں
    ھم پھولوں سے اتنے ملتے جلتے تھے
    ملي تھي يہ جواني ھم کو رستے ميں
    ھم تو گھر سے بچپن اوڑھ کے نکلے تھے
    بچپن کے دُ کھ کتنے اچھے تھے
    تب تو صرف کھلونے ٹوٹا کرتے تھے
    خُوشبو کے اُڑتے ہي کيوں مرجھايا پھول
    کتنے بھولے پن سے پوچھا کرتے تھے
    کھيل کود کے دن بھر اپني ٹولي ميں
    رات کو ماں کي گُود ميں سويا کرتے تھے
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ۔۔ بہت خوب۔۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میرے بچپن کے دن، کتنے اچھے تھے دن
    آج بیٹھے بٹھائے ، کیوں یاد آ گئے
    میرے بچھڑوں کو مجھ سے ملا دے کوئی
    میرا بچپن کسی موڑ لا دے کوئی​
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پہلا اعتراض تو یہ آپ نے پچپن کی پ کو ب سے تبدیل کر کے اچھا نہیں کیا۔
    اور
    خیر سے آپکے بَچھڑے کہاں گم ہوگئے جو یوں ہماری اردو پر ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ؟
     
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بری بات۔۔ نور۔۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پہلا اعتراض تو یہ آپ نے پچپن کی پ کو ب سے تبدیل کر کے اچھا نہیں کیا۔
    اور
    خیر سے آپکے بَچھڑے کہاں گم ہوگئے جو یوں ہماری اردو پر ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ؟[/quote:33rttufx]
    :201: ہا ہا ہا ہا :haha: ہا ہا ہا ہا :201:
    نورجی اگر عبدالجبار صاحب منتظم اعلی نہ ہوتے تو میں آپکو چھکا دے دیتا ۔ لیکن ڈر لگتا ہے :208:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں