1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بندہ قادر کا بھی قادر ہے عبدالقادر--(حدائقِ بخشش 21)

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مناپہلوان, ‏21 مئی 2013۔

  1. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
  2. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    بندہ قادر کا قادر ہے عبدالقادر-حصہ اول--
    حدائق بخشش--صفحہ54--کلام 21--


    بندہ قادر کابھی قادر بھی ہے عَبدالقادر
    سرِّ باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عَبدالقادر

    مفتیِ شرع بھی ہے قاضیِ ملّت بھی ہے
    علمِ اسرار سے ماہر بھی ہے عَبدالقادر

    منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے
    مہرِ عرفاں کا منور بھی ہے عَبدالقادر

    قطب ابدال بھی ہے محورِ ارشاد بھی ہے
    مرکزِ دائرہ سِرّ بھی ہے عَبدالقادر

    سلکِ عرفاں کی ضیا ہے یہی درِ مختار
    فخرِ اشباہ و نظائر بھی ہے عَبدالقادر

    اس کے فرمان ہیں سب شارحِ حکمِ شارع
    مظہر ناہی و آمر بھی ہے عَبدالقادر

    ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے
    کارِ عالم کا مدبّر بھی ہے عَبدالقادر

    رشکِ بلبل ہے رضاؔ لالہ صَد داغ بھی ہے
    آپ کا واصِف و ذاکر بھی ہے عَبدالقادر


    حدائقِ بخشش کا اکیسواں کلام ’’بندہ قادر کا بھی قادر ہے عبدالقادر‘‘ اختتام پذیر ہوا

    حدائقِ بخشش کا اگلا کلام ’’گذرے جس راہ سے وہ سید والا ہوکر‘‘یہاں ملاحظہ فرمائیے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں