1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بنا کے رب نے جہان سارا یہ حکم اپنا ہمیں سنایا---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏9 اپریل 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    ------------
    مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن
    بنا کے رب نے جہان سارا یہ حکم اپنا ہمیں سنایا
    مری عبادت کرو ہمیشہ اسی لئے ہے تمہیں بنایا
    ---------------
    حصار میں کائنات ساری خدا کی کرسی لئے ہوئے ہے
    نظر میں اس کی جہان سارا ، اسی کا ہر اک جگہ پہ سایا
    ----------------
    کیا ہے ممتاز سب جہاں پر ،بنا کے انساں ،شعور دے کر
    اسی کی ساری یہ نعمتیں ہیں ، اسی نے جینا ہمیں سکھایا
    -------------
    بنا چلائے ہی چل رہا ہو نظامِ دنیا ہے کیا یہ ممکن
    مرا خدا ہی چلا رہا ہے ، اسی نے سارا جہاں بنایا
    ------------
    وہ کھیتیاں بھی اُگا رہا ہے ، وہ پھل بھی سارے پکا رہا ہے
    گرا کے پانی زمیں پہ رب نے، زمیں سے سبزہ سبھی اُگایا
    ----------
    زمیں خزانے اُگل رہی ہے رہیں گے ایسے ہی کم نہ ہوں گے
    ہے شکر لازم خدا کا ہم پر کہ سب ہمارے لئے بنایا
    -------------
    نہ ختم ہوں گی خدا کی باتیں، بنیں سیاہی جو سب سمندر
    خدا کی باتیں کرے گا ارشد اسی نے اس کو ہے یہ سکھایا
    --------------
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ !
    محترم بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں کہ یہ کاوش بہت ہی شاندار ،مربوط اور ابلاغ کے حوالے اور مصرعوں میں الفاظ کی ترتیب کے لحاظ سے خاصی جاندار ہے۔مجھے قوی امید ہے اساتذہ کرام بھی کچھ اس سے ملتے جلتے کمنٹس کرتے ہوئے تکنیکی اصلاحات دیں گے۔خدا آپ کو سلامت اور تندرست رکھے یہ نظم آپ کی میڈیکل رپورٹس میں صحت کے واضح اشاروں پر اللہ تعالیٰ رب العزت کے شکر کا درجہ رکھتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اِسے اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول فرمائے اور آپ کو ہمیشہ صحت مند اور تندرست ، ہنستا کھیلتا ،گاتا مسکراتا رکھے،آمین۔
     
    Last edited: ‏9 اپریل 2020
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    یہ شعر خاص طور پر میرے دیس کا عکاس اور منظر کش ہے۔کبھی وطنِ عزیز کے کسی گاؤں میں جانا ہوجائے تووہاں کی شادابی اور ہریالی اِس شعر کا مصداق معلوم ہوتی ہے۔اے رب تیرا شکر۔پاک سرزمین شاد باد،کشورِ حسین شاد باد!
     
    Last edited: ‏9 اپریل 2020
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ میرے بھائی شکیل خان صاحب ۔بس دعا کرتے رہیے ۔ ابھی صحت اتنی اچھی نہیں ہے ۔ آکسیجن کی کمی ہے ۔۔۔ نیبلائزر لے رہا ہوں ۔ڈاکٹروں سے ملنا ابھی ممکن نہیں ۔ویڈیو لینک پر بات ہوتی ہے
     
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    آرام کیجیے، دل و دماغ شانت رکھیں،شاعری سے دست کش نہ ہوں،جو کچھ لکھیں اُس کے ساتھ کچھ وقت گزاریں،شعروں کو ، مصرعوں کو ،لفظوں کو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیال تک کو بدل بدل کر دیکھیں۔سب سے بڑا استاد اور نقّاد خود آپ ہیں ،آپ ہی اپنی تخلیقات کو جب وہ منصۂ شہود پر آگئیں تو اپنی بصیرت اور بصارت سے اُنہیں شہکار بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔یہی قدیم سے ہوتا آیا ہے،یہی جدید میں ہوتے رہنا ہے تاوقتیکہ اِس رسم کی طنّابیں آئندہ سےنہ مل جائیں۔خدا آپ کو خوش رکھے ، صحت مند اور تندرست رکھے،آمین۔
     
    Last edited: ‏10 اپریل 2020
  6. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

    ماشاء اللہ !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں